سلام و دعا ۔ ۔ ۔
انگریزی پوسٹ کے ترجمے کا حکم ہوا ۔ ۔ ۔ اردو ترجمہ پیشِ خدمت ہے۔
دوستو ۔ عام انتخابات آیا ہی چاہتے ہیں۔ کاغذاتِ نامزدگی داخل ہو چکے، چھان بین مکمل، اعتراضات پر شنوائ کچھ ہو گئی، کچھ جاری۔
آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 62 اور 63 کا چرچا کافی ہوتا ہے۔ ضروری ہیں، نہیں ہونے چاہیے تھے، نکال دئیے جائیں وغیرہ وغیرہ موضوعِ بحث رہتے ہیں۔
http://www.article6263.com/save-pakistan/text-from-the-constitution-article-62-63/
ان پر ایک نظر ۔ ۔ ۔ اور عیاں ہوتا ہے کہ تمام اچھے انسان اور ترقی یافتہ اقوام کے ممبرانِ پارلیمنٹ کی اغلب تعداد (سواے اسلامی علم کے)،اس پر بدرجہِ اُتم پورا اترے گی۔
اِن پر پورا اترنا جوے شیر لانا نہیں، لیکن دو صفات کی ضرورت یقینا ہے، اور وہ ہیں ۔ ۔ ۔ راستی اور دیانت داری۔
راستی اور دیانت داری، دونوں باہمی مربوط ہیں۔
راستی پھل ہے ۔ ۔ دیانت داری فصل ہے۔
راستی کا حصول ممکن تبھی ہو سکتا ہےجب دیانت داری زندگی کا جزوِ لاینفک ہو۔
یہ ہو تو ‘کہا’ اور ‘کیا’ میں کبھی فرق نہیں ہو گا۔
اور یہی ‘فرق’ اللہ کریم کو ناپسند ہے۔ (سورہ الصف ۔۲)
ہم میں سے جو مسلمان ہیں اللہ کریم اُن کو اچھا مسلمان بننے کی اور سب کو اچھا انسان بننے کی توفیق عطا فرماے۔ آمین
AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com/
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
No comments:
Post a Comment