السلامُ علیکم و رحمتُہ اللہِ و برکاتہ۔
وہ لوگ خود نہ بدلیں۔ ۔ ۔الرعد۔۱۱
آج پاکستان اپنے حکمران چننے جا رہا ہے، اگرچہ پاکستان رب کا، کائنات رب کی، خالق بھی وہی، مالک بھی وہی، فیصلے بھی اُسی کے، عزت وذلت بھی وہی دے، جسے چاہے اُسے تخت نشیں کر دے اور وقت دے سرخرو ہونے کا ۔ ۔ ۔اور پھر ذلت کی گہرائیاں ہر فرعون، خائن، متکبر اور بددیانت کا مقدر کر دے۔
پھر بھی۔۔۔
ہمیں چونکہ اختیار دیا ہے اپنی راے کے اظہار کا، اِس لئے آج ہمارا بھی امتحان ہے۔ ہمارے ضمیر، شعور اور ادراک تُلنے جا رہے ہیں۔۔ کیونکہ ۔ ۔ ۔
اس لئے۔ ۔ ۔
ہماری راے ہی ہماری راہ متعین کرے گی۔
دلی نیک تمنائیں، ڈھیروں دعائیں
صحیح فیصلے کے لئے تاکہ اللہ کریم ہم پر ایسے حکمران نہ مسلط کرے جو ہم پر رحم نہ کریں اور ہمارے معاملات میں اللہ سے نہ ڈریں۔
آئیے مل کر دعا کرتے ہیں
پاکستان کی کامیابی کے لئے
اِس کے استحکام کے لئے
اِس میں عادلانہ خدائ نظام کے لئے
امن و سلامتی کے لئے
اتحاد و یگانگت کے لئے
ترقی و خوشحالی کے لئے
عالمِ اِسلام کی عظمتِ رفتہ کی بحالی کے لئے
صالح قیادت کے لئے
امانت، دیانت اور شرافت کے لئے
ہمیں ہر حال میں یہ پیشِ نظر رکھنا ہے کہ ہماری آذادی کو اللہ کریم نے پاکستان سے منسلک کر دیا ہے۔
جب تک پاکستان ہے تب تک ہم ہیں
اور یہ بھی یاد رکھنا ہے کہ پاکستان کی ریڑھ پاکستان کی افواج ہیں ۔۔۔
افواجِ پاکستان قائم تو اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان دائم۔
اس لئے دعاے ہر وقت ۔۔۔
افواجِ پاکستان زندہ باد — پاکستان پائندہ باد
چوکس و مستعد، جان کی بازی لگانی والی افواج تو پھر الرحم الرحمین کے کرم سے
‘سدا سلامت پاکستان ۔ تا قیامت پاکستان’
پرخلوص جذبات اور نیک خواہشات کے ساتھ
AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com/
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
No comments:
Post a Comment