AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Monday, March 30, 2020

7:32 PM

جب دیا رنج بتوں نے ۔ ۔ ۔

سلام اور ڈھیروں دعائیں ۔  ۔ ۔

سب کا بھلا سب کی خیر ۔ ۔ ۔

انسان تاريخ مرقع ہے عبودیت کا، بغاوت کا، سرفروشی کا، سرکشی کا ۔ ۔ ۔  پیدا تو ہوا تھا طاعت  و حسنات کے لئے، لیکن اکثر مائل  بہ انحراف و سئیات رہا ۔ ۔ ۔  طاقت ملی تو بے قابو ہوا اور غرق ہونے 
لگا تو چلا اُٹھا ۔ ۔ ۔ مانتا ہوں مانتا ہوں۔
چل دیئے سوے حرم کوے بتاں سے مومن
جب دیا رنج بتوں نے تو خدا یاد آیا 

لیکن وقت گذر جاے تو ماننا  بیکار جاتا ہے ۔ ۔ ۔ فیصلہ آتا ہے:۔
 تجھے نجات نہیں لیکن تیرے مردود بدن کو عبرت  ضرور بناوں گا
دوسروں کو ودیعت کی :۔ 
میں غنی ہوں تم فقیر ہو، میں جب چاہوں تمھیں نیست و نابود کر دوں، بدل دوں ایسے لوگوں  سے جو تم سے بہتر ہوں
الٹی ہوی  بستیوں کے کھنڈرات آج بھی ببانگِ دہل اعلان کر رہے ہیں :۔
ہو سکتا ہے پھر ہو سکتا ہے، کبھی بھی، کہیں بھی ۔ ۔ ۔ ایک کُن سے ؛ ایک نہ نظر آنے والی مخلوق کے گن سے


کرونا ووہان میں شروع ہوا تو کسی نے اسے چینی بیماری کہا، کسی نے ہانکی، "ہم چین نہیں ہیں"، اور کسی نے کہا،"ہاتھوں میں ہاتھ دو ۔ انجواے" ۔ ۔ ۔چین لڑتا رہا،لوگ مرتے رہے اور دنیا بھر کے نیرُو بانسریاں بجاتے رہے۔ چین اپنے اقدامات کی حد تک تو سرخرو ہوا، لیکن جنگ ابھی جاری ہے ۔۔ رہے 
باقی تو معلق ہیں کہ ’ہُن کی کرئیے‘?۔



اور ہم نے جو رسول بھی بھیجا تو اسی لئے بھیجا کہ اللہ کریم کے حکم سے اس کی اطاعت کی جاے اور اگر وہ جبکہ انھوں نے اپنی جانوں پر ظلم ڈھایا، تو رسول کی خدمت میں حاضر ہوتے اور خدا سے معافی مانگتے اور رسول بھی اُن کے لئے معافی مانگتے تو وہ اللہ کریم کو بڑا توبہ قبول کرنے والا اور مہربان پاتے۔ النسا۔64





AKHTAR N JANJUA

http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
 


Saturday, March 28, 2020

12:39 PM

جاننا بھی ضروری اور ماننا بھی ۔ ۔ ۔

سلام اور دعائیں  ۔ ۔ ۔

سب کا بھلا سب کی خیر ۔ ۔ ۔

عزیزانِ،  کل سورہ کہف کی تلاوت کی۔ اُس میں موسی علیہ السلام کا تلاشِ علم کے لئے سفر  اور ایک صاحبِ علم کے ساتھ ملاقات کی تفصیل پڑھی تو احساس ہوا کہ:۔




کہ ’جاننے‘ کے لئے ’ کاوش‘  نہایت ضروری ہے۔
اور یہ کہ ’جاننا‘ کسی ’جاننے‘ والے سے ہی ممکن ہے۔
اور جاننے کے لئے ’صبر اور شرائط و ضوابط کی پابندی لازم‘ ورنہ سارا سلسلہ رک سکتا ہے۔ 


اسی طرح ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ جانیں کہ کرونا کیا ہے اور کس طرح بلا تفریق رنگ و مذہب و ملک   انتہای جارحانہ طریقے سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ اور جب ہم نے جان لیا کہ کرونا ایک انتہای مہلک  اور متعدی بیماری ہے، جس کا ابھی تک  کوی معلوم علاج نہیں سواے احتیاطی تدابیر اور ایامِ  معدودات کی تنہای (آیسولیشن)، کے۔  تو پھر شرائط و قواعد پر پابندی لازم ہے۔


احتیاط کیجیئے، اپنے لئے، اپنے  پیاروں کے لئے

اللہ کریم ہر ایک کو محفوظ  و ممنون رکھے، صبر و صلواہ و استقامت کی توفیق کے ساتھ۔ 


آمین بجاہِ خاتم النبیین، رحمتہ العالمین ﷺ
 




AKHTAR N JANJUA

http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
 


Thursday, March 26, 2020

2:54 PM

حقوق اللہ و حقوقُ العباد ۔ ۔ ۔اور امن و سلامتی کی خیرات ۔ ۔ ۔

سلام اور دعائیں سب کے لئے ۔ ۔ 

سب کا بھلا، سب کی خیر ۔ ۔

کرہِ زمین پر بسنے والے ہر انسان پر  یہ حقیقت روزِ روزن کی طرح عیاں ہونی چاہیے کہ طاقت  کا سر چشمہ صرف اور صرف وہ خالقِ کُل اللہ کریم ہے۔ یہاں جو کچھ ہے وہ عطا ہے۔ ڈھیل میں ڈھیلا ہو جانا خطا ہے  اور ہر خطا کے لیے سزا ہے ۔ ۔ ۔ یہ اور بات کہ غفور الرحیم معاف کرتا رہے ۔

کرونا نے چین میں قدم رکھا تو اکثر اقوام "ناٹ می" سینڈروم کا شکار رہیں  کہ  یہ وہیں اپنی طبعی عمر پوری کر  جاے گا اور ہماری طرف نہیں آے گا۔ نہ کوی کاوش، نہ کوی تحقیق اور پھر کیا ’پہلی دنیا‘ یا تیسری، سب نرغے میں آگئے۔ 

علاج ۔۔قومِ یونس علیہ السلام کی طرح رجوع الی اللہ۔خطاوں کا اقرار، استغفار پہ اسرار، سیئات سے انکار اور حسنات پہ قرار۔حقوق اللہ اور حقوق العباد کا ادراک۔

حقوق العباد انتہای اہم اور اُن کی خلاف ورزی، ناقابلِ معافی ۔ ۔ فرمایا گیا ہے ۔ ۔ 
لوگوں سے خیانت سے اپنا دامن پاک رکھو کیونکہ لوگوں سے خیانت اللہ اور رسول سے خیانت ہے۔
رہی بات حقوق اللہ، تو وہ اتنے زیادہ ہیں کہ بندہ کماحقہ اُن کی ادائیگی کر ہی نہیں سکتا کیونکہ ربی نعمتوں اور  رحمتوں کا شمار  ہی نہیں۔ صاحبِ حصن حصین نے فرمایا ۔ ۔
اے لوگو ندامت کے آنسو بہاتے ہوے صبح کیا کرو، اور توبہ و انابت کی کیفیت میں ڈوب کر شام کی دہلیز پر قدم رکھا کرو۔
مزید فرمایا ۔ ۔
دنیا کا کوی کام آخرت کے موافق ہو تو کر گزرو۔ 
اُخروی زندگی کا کام ہو تو فورا لپکو اس سے پہلے کہ شیطان حائل ہو جاے۔ 
تقوی کی جڑیں اپنے اندر مضبوط کر لو۔ 
اگر کوی علم و حکمت کی خیرات عطا ہوی ہے تو اس پر عمل بھی کرو اور اسے بانٹو بھی۔ 
ہر عمل محض اللہ کریم کے لئے کرو۔ 
حرام سے دور بھاگو کیونکہ حرام خوری جنت سے محروم کر دے گی۔ 
حرص و طمع کو اپنے قریب بھٹکنے نہ دوکیونکہ طمع دین کو غارت کر دے گا۔  
کوششِ مسلسل کرو کہ راہ گم کردہ میں سے نہ ہو۔ 
  اپنے اندر خشیتِ الہی کی فصل اگاو اور لایعنی جھمیلوں سے
دور رہو ایسے نہ کہ وہ تمھارے کرتوتوں کی وجہ سے نگاہِ رحمت پھیر لے۔ 

موت کا نقش اپنے لوحِ دل پر کندہ کر لو اور یا رکھو ۔ ۔

امن و سلامتی کی خیرات دینے والا بس اللہ کریم ہی ہے۔ 




AKHTAR N JANJUA

http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
 

Wednesday, March 25, 2020

2:06 PM

فرض اور قرض ۔ ۔ ۔

سلام اور دعائیں ۔ سب کا بھلا سب کی خیر 

عزیزانِ گرامی صدیوں سے پوری دنیا کا بالعموم اور عالمِ اسلام کا بالخصوص یہ المیہ رہا ہے کہ میانہ روی، منصفانہ اور مبنی بر منطق مکالمہ  عنقا ہو گئے۔ سطحی علم، منافرت زدہ رویے اور بیجا ہوسِِ مال و جاہ  نے تعمیری سوچ اور بردباری کو بربادی سے دوچار کر دیا ہے۔


کرونا وائرس ایک دور رس نتائج کی حامل آفتِ ناگہانی  ہے۔ اِس کا مقابلہ، صبر، دعا، دوا اور احتیاط ہی سے ممکن ہے، لیکن ایک طرف چند عصری تعلیم سے نابلد نام نہاد علما اور دوسری طرف  کدورتوں سے مغلظ دین اور دینی تعلیم سے ناآشنا طبقے  کی  قلمی، عملی اور زبانی موشگافیاں حیران کئے دیتی ہیں۔ کوی کرونا کے وجود یا اس کے خوفناک اثرات کو جھٹلا رہا  ہے، کسی کو تنقید براے تنقید سے فرصت نہیں  تو کوی ناجائز ذخیرہ اندوزی اور ظالمانہ منافع خوری میں مصروف نظر آتا ہے۔


وجہ ظاہر ہے ۔۔علمِ صحیحہ کا فقدان۔ ہر شخص کے لیے ذاتی نمُو اہم ترین ہے۔ سرمایہ، ثروت، لذات و جاہ و منصب دیوانہ بناے ہوے ہیں۔ اس دوڑ میں پاکیزہ اخلاقی قدریں پامال ہو رہی ہیں۔ روحانیت اور خدا خوفی کے رخِ زیبا مسخ ہو رہے ہیں اور ماحولِ دنیا، طمع و حرص اور حسد و نفاق کی آلائشوں سے متعفن ہے۔ 



یاد رکھیے کرونا کے خلاف جنگ  کوی  مذہبی، مسلکی یا سیاسی جنگ نہیں۔ ۔ ۔ یہ انسانیت کی جنگ ہے، اس میں جیت انسانیت کی جیت اور اس میں ہار انسانیت کی ہار ہے۔

ایسے نازک موڑ پرثقہ صاحبانِ علم وسوچ کا یہ فرض بھی ہے اور قرض بھی کہ وہ اپنی جملہ علمی، عملی اور روحانی صلاحیتوں کو بروے کار لا کر انسانیت کی تربیت کا مقدس فریضہ سر انجام دینے کے لئے کمر باندھ لیں۔

 جہالت و نفرت کی بدبودار و تاریک وادیوں کو علمِ حقانی سے منور کریں اور قوم کو تیار اورسنبھالنے میں اپنا قائدانہ اور مومنانہ کردار ادا کریں۔  











AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
 

Tuesday, March 24, 2020

11:36 AM

کرونا وائرس ۔ لازم ہے احتیاط و ثابت قدمی ۔ ۔ ۔

سلام، سب کا بھلا سب کی خیر ۔ ۔ ۔

خود بھی جییئں اور دوسروں کو بھی جینے دیں۔

احتیاط لازم ہے۔ اس میں نہ ہی تو ’بے توکلی‘ ہے اور نہ بُزدلی۔بلکہ یہ عین توکل ہےکہ اپنی طرف سے پورے حفاظتی اقدامات اور پھر توکل بر خداے ذوالجلال۔

یہ حقوق العباد کا بھی سنجیدہ معاملہ ہے۔ ہم سے سرذد کسی بھی قسم کی غیر سنجیدگی ہماری اپنی جان کو شدید خطرات لاحق کر سکتی ہے۔ ہماری وجہ سے ہمارے عزیز و اقارب، احباب اور اجنبی اس جان لیوا آفت کا شکار ہو سکتے ہیں۔


گھروں میں رہیئے
مکمل احتیاطی تدابیر اپنائیے
اپنی مدد کیجیے، دوسروں کو تندرست رہنے کا حق دیجیے


معمولات، معاملات اور عبادات صحیح کرنے اور رکھنے کا وقت ہے۔ رجوع الی اللہ کیجیئے۔

ثابت قدمی کے ساتھ ساتھ غور و فکر اور توبہ و انابت بھی نہایت اہم ہیں۔

اللہ کریم ہر پاکستانی اور دنیا میں بسنے والے ہر انسان پر رحم فرماے۔ 



آمین بجاہِ خاتم النبیین، رحمتہ العالمین، طحی و یسین ﷺ




AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
  

Sunday, March 22, 2020

9:38 AM

دعا، دوا اور حیا ۔ ۔ ۔

سلام اور ڈھیروں دعائیں ۔ ۔

  آنے والی رات، شبِ معراج ہے اور :۔

کوی دیکھے تو یہ اندازِ عطا آج کی رات
جو بھی دینا تھا وہ خالق نے دیا آج کی رات
اس لئے ہم بھی مانگتے ہیں ۔ ۔ ۔ 

سب کا بھلا، سب کی خیر، اپنوں کی، پرایوں کی،  دوستوں کی دشمنوں کی ۔ 
پروردگار سب لشکر تیرے، سب مخلوق تیری، تیری ہر تخلیق میں کروڑوں حکمتیں، کرم بھی، بھرم بھی، وفا بھی، حیا بھی، بلا بھی، ابتلا بھی، وبا بھی،  اور دوا بھی سب تیرے۔ 
ہم بتقضائے بشریت اور نفسانی کمزوریوں سے بھٹک جاتے ہیں، آلودگی ہمیں آ لیتی ہے، غنودگی دبوچ لیتی ہے، آج کے شغل کل بھلاے رکھتے ہیں۔ 
پھر تیرے حکم پر تیرا کوی لشکر ہمیں جگانے آتا ہے ہمیں اپنی اوقات یاد دلاتا ہے۔ 
آج پھر ایک  "کرونا" کہہ رہا ہے ہمیں کہ ’اب کرو نا‘۔ 
اور مولا کریم تیرے سوا  نہ کوی  مدد کرنے والا ہے اور نہ کوی توبہ قبول کرنے والا۔ آج کی رات خصوصی رحمتوں والی رات ہے، اس لئے اسی رات کے صدقے  ہم تیرے کرم و شفا کے لئے دست بدعا ہیں ، مولا کریم اپنے کریم صاحبِ معراج نبی ﷺ کے طفیل ہمیں  اپنی طرف رجوع  اور اپنے کریم نبی ﷺ کی اطاعتِ صحیحہ کی توفیق دے۔

اس وبا کے خلاف معلوم احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہمت دے 
دوا بھی عطا کر
شفا بھی عطا کر اور ۔ ۔ ۔
معاف فرما اوراپنے سے حیا بھی عطا کر۔

آمین بجاہِ مہمانِ معراج رحمتہ العالمین ﷺ۔




AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825