AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Showing posts with label PAKISTANIYAT. Show all posts
Showing posts with label PAKISTANIYAT. Show all posts

Wednesday, February 5, 2020

11:36 AM

میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے ۔ ۔ ۔ ۔

 سلام اور دعایئں ، کشمیر کے لئے، دنیا کے  ہر مظلوم کے لئے،  ہر محکوم کے لئے ۔ ۔ ۔




کشمیر - جہدِ مسلسل ۔ یقینِ محکم

غیروں کی بے ایمانیاں

دشمنوں کی ریشہ دوانیاں

اپنوں کی بے حسی، بے حمیتی اور احمقانہ من مانیاں

سات دہاہیؤں کا جبرِ بے کراں

جھوٹ، بد عہدی اور ظلم وستم کی داستانِ خونچکاں 

تُف کہ پھر بھی ہے آسودہ ضمیرِ جہاں

مُوذی اور نفرتوں کی سنگت بربریت کی نیئ تاریخ رقم کر رہی ہے۔

اخلاقی مدد، مہذبانہ احتجاج، اظہارِ یک جہتی بجا لیکن کیا کار گر بھی؟



ہم امن چاہتے ہیں مگر ظلم کے خلاف
گر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی سہی

خود انحصاری لازم، تیاری  ہر دم
اتحاد ضروری
امت مرحوم اور مرعوب ۔۔۔
دشمن موذی اور “اُشکارا” ہوا

۔۔۔ قوم کو ادراک کرنا ہوگا کہ اُس صاحبِ بصیرت، رجلِ عظیم، مردِ کمال نے “شہہ رگ” کہا تھا کشمیر کو، شہہ رگ جسے دشمن کاٹنے کے درپے ہے، دنیا خاموش ہے اور “اپنے” تمغے دے رہے ہیں اور بُت ایستادہ کر رہے ہیں وہاں، جہاں سے بتوں کو دیس نکالا دیا گیا تھا ۔۔


اے اہل وطن شام و سحر جاگتے رہنا
اغیار ہیں آمادۂ شر جاگتے رہنا

یومِ یک جہتی کو تجدیدِ عہد کرتے ہوے، پیش کرتے ہیں:۔


کشمیریوں کی جہدِ بےمثال کوسلام

استقامتِ لازوال کو سلام

شہیدوں کی قربانئِ کمال کو سلام

غازیوں کے عزمِ و استقلال کو سلام

ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کے جذبہ، ہمت اور جراتِ کمال کو سلام

یہ شعر جو ستر سالوں سے گونج رہا ہے ۔ ۔ ۔عمل کا متقاضی ہے ۔۔۔

”میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے اِک دن
ستم شعاروں سے تجھ کو چھڑائیں گے اِک دن”




AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
   

Saturday, October 12, 2019

7:11 PM

Kashmir Under Occupation !

Salam and Duaien ...

Friends, Week goneby has been very hectic. Tuesday at Punjab University, Thursday at Riphah University, Friday again at Lahore in ETB Meeting.






Here is the video of Speech at Punjab University ... (Riphah University Video awaited) ...



Radio Pakistan also did a program on Kashmir and got me in ... That Audio clip is below:-









AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825


Saturday, September 28, 2019

1:34 PM

ONCE IN A WHILE SOMETHINGS SPECIAL DO HAPPEN . . . .

Salam and Duaien ...

Friends what a night it was, NOSTALGIA, SOME ONCE-IN-A-LIFE AURA, SOME HISTORY and AN UNPLAYABLE OVER ... all in one package ... It started with gathering of young and old of Great -27. Col Ijaz Hussain, Col Tayyab, Col Maqbul, Incoming Col of the Battalion ... Brigadier Wajahat coming all at the way from Lahore and bringing along his brother Amb Aizaz Ch ... Col Zakrirya, Tahir and so many more ... Thank you Awaise ...







Missed PM's speech in the aura of 'yadon ki barat' there ... but back in home Youtube provided the whole of that piece of history ... what a speech ... immediately wrote following, expressing my honest to Allah feelings.



Fikr-e-Farsi ... Zikr-e-Abuzar ...



He might have (has) made wrong decisions, avoidable choices ...
He has made many U Turns ...
Most of the times in the last year, he looked lost, spent and clueless ...
His team anything but ...
BUT ...

Today at the podium at UNGA ... he looked a different man, a passionate Muslim, an empathy personified leader,  a dignified statesman and A TRUE PAKISTANI ...

World must pay attention on all points explained by him and last THREE MINUTES OF HIS SPEECH ... WHICH SAID IT CLEARLY ... IF WE HAVE TO DIE FOR BELIEF AND HONOUR ... WE WILL  WILLINGLY ... BUT THERE WOULD BE CONSEQUENCES ... For the disciples of HITLER and Fun savouring stand-alones.

(Here is the link - https://www.youtube.com/watch?v=VeLnv0EuJvA)



کبھی انسان کچھ سوچ سمجھ کر کرتا ہے اور کبھی اس سے کچھ سرذد ہو جاتا ہے ۔۔۔ 

کبھی بناوٹ انگ انگ سے جھلکتی ہے اور کبھی سچای دل و روح و خرد سے اُمڈ اُمڈپڑتی ہے ۔۔۔ 

اور یہ جنرل اسمبلی والی عمرانی تقریر اسی اُمڈنے کے ذمرے میں آتی ہے ۔ ۔۔ 

پچھلے سال کے بہت سارے اعمال سے اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن آج گریس کا اظہار نہ کرنا اپنے ساتھ زیادتی ہو گی۔ 

کھمبا نوچنے کا نہیں ، دل کھولنے کا موقع ہے۔ اختلاف اور تنقید کے مواقع بہت آئیں گے لیکن آج مان لیجئے کہ:-

دیکھنا تقریر کی لذت کہ جو اُس نے کہا
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے

For the PM and any/everybody ...

کی محمدؐ سے وفا تُو نے توووووو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

AND ...
حقِ خود ارادیت کشمیریوں کا حق ۔ ۔ ۔

ظلم رہے اور امن بھی ہو ناممکن ۔ ۔ ۔

ظلم صرف مسلمانوں پر ہی کیوں؟

اسلامی دنیا کے حکمرانوں ۔ ۔ کرتوت بدلو ایمان مت بیچو

Agree that ...

 پاکستان عالمِ اسلام کا رہنما ۔ 

سدا سلامت پاکستان تا قیامت پاکستان





AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825

Monday, September 9, 2019

1:46 PM

PAKISTAN IS - WE ARE ... SADA SALAMAT PAKISTAN !

Salam and Duaien ... 

Young anchor heard two of my Radio Pakistan programs, liked and asked me to give some time to him ... We talked ... straight from the heart ... about Pakistan ... Kashmir ... need for Unity ... 












Here is the link:-


https://youtu.be/iItGsovJv6U



آخر میں پڑھا ہوا شعر صحیح ایسے ہے:۔


وہ خواب تھے ہی چنبیلیوں سے سو سب نے حاکم کی کر لی بیعت
پھر اک چنبیلی  کی اوٹ میں سے جو سانپ نکلے تو لوگ سمجھے





AKHTAR N JANJUA

http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825

Friday, September 6, 2019

5:52 PM

6 September

Salam and Duaien ...

Allah Karim Says in Quran:-
So fight, in the cause of Allah; you are not held responsible except for yourself. And encourage the believers {to join} that perhaps Allah will restrain the [military] might of those who disbelieve. And Allah is Greater in Might and Stronger in (exemplary) punishment. AL-NISA-84

6 September 1965 was the day when a NATION was called in to defend its honour and territorial integrity.  

Nostalgia takes me back in time ... a young inquisitive boy ... fully involved ... flashback is still vivid and inspiring.  Blackouts, elders' assembly near the only Radio Set of entire village,  the thunderous voice of late Shakil Ahmed and rhythmic melodious tone of son of great poet Behzad Lakhnavi, (Anwar Behzad). Passionately shared tales of heroics of Pakistan Armed Forces ... A rock solid Nation from hillocks of Chitagong to the ridges of Landi Kotal ... A UNITED PAKISTAN ... A MOTIVATED NATION.



Emotions ran high, everybody was in THE WAR, some with their lives at stake and others with their belongings. There was no fear of life or losses, only driving force was to fight, live and die for Pakistan.




54 years on ... and ... that Jazba and Junoon of 1965 is the need of the hour. 

A whole lot has changed though since then ... one half is not there and remaining is being targeted. The State whose Five-Year Plan was talk of the world then is in the yoke of IMF, FATF and Debit now.

                                                                                                                                                              بزرگوں کی روحیں اور وطن کی مٹی پکار پکار کر کہہ رہے ہیں۔

اتحاد، ایمان اور تنظیم 

کشمیر جل رہا ہے، کشمیری تڑپ رہے ہیں، فسطائیت برہنہ ناچ رہی ہے۔ بین الاقوامی ضمیر سو رہا ہے۔ اسلامی دنیا ہلاکو کا بغداد ہے، التمش مجبور ہیں لیکن پاکستان کے اندر خالد بن ولید کے ورثا جاگ رہے ہیں اللہ کریم  کے فضل و کرم سے۔ ہماری بہادر افواج نے تب بھی  اپنے خون سے وطن کی آن بچای تھی اور آج بھی تیار  ہیں ہر صورتِ حال سے نبٹنے کے لئے تاکہ ہم چین سے رہیں۔ صرف قومی اتحاد کی ضرورت ہے ۔۔۔ قوم افواج کے پیچھے سیسہ پلای دیوار بنے گی تو کوی دشمن پاکستان کا بال بیکا نہیں کر سکتا۔ ہمیں جذبہِ ستمبر پینسٹھ کو لوٹانا ہے، دنیا کو دکھانا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں، ہمیں اپنی عظمتیں بھی یاد ہیں اور ہزیمتیں بھی۔ ستمبر لوٹے گا تو دسمبر دھلے گا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور۔ ۔ ۔ 


 ستمبر ضرور  لوٹے گا۔ انشا۶اللہ

وطنکےلیئے
چمنکےلیئے
گِلکےلیئے
گُلکےلیئے
جوانوںکےلیئے
پاسبانوںکےلیئے
عزموعملکےزندہنشانوںکےلیئے
شہداکےلیئے
 اُنکےعزیزواقرباکےلیئے
غازیوںکےلیئے
وطنکےباسیوںکےلیئے

وہ  یقینِ محکم ، وہ جذبہِ لازوال، وہ جنونِ ایثار کہیں گئے نہیں ، یہیں ہیں۔ 


 بر و بحر و فضا میں رقم کی جانے والی پینسٹھ کی عظیم قربانیاں اور جانفشانیاں آج پکار رہی ہے:۔
جذبوں  پر پڑی اوس کو صاف کر ڈالو۔
جنوں پر ہوس نے جو جالے بُن دیئے ہیں انھیں اتار دو
یقین اگر اپنوں اور غیروں کی ریشہ دوانیوں سے متزلزل ہوا ہے تو ہر قسم کے شک کو جھٹک کر پھر سے یقینِ محکم کو اپنانا ہے۔  
یاد رکھنا ضروری ہے کہ 

کشمیر آج لہولہان ہے
اکہتر کا قرض اضافی ہے
 یہ قرض چکانےہیں۔ 

اللہ کریم نے فرمایا ہےاِنا مع العسرِ یُسرا۔

ایڑیاں تو رگڑنی ہی پڑتی ہیں اور پھر


وطن کی خاک ذرا ایڑیاں رگڑنے دے
مجھے یقیں ہے پانی یہیں سے نکلے گا


افواجِپاکستانزندہباد

پاکستانپائندہباد

انشا۶اللہ

سدا سلامت پاکستان ۔ تا قیامت پاکستان






AKHTAR N JANJUA

http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua

Saturday, August 17, 2019

1:33 PM

ہر ظالم و غاصب کا مقدر ۔ رسوای و مرگِ امر - -

سلام و دعا - - -

یومِ آذادی گذر گیا-

یومِ سیاہ بھی بیت گیا۔ 

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا شورای اجلاس بھی ہو گیا۔ 

کرفیو جاری ہے۔ 

خونِ ناحق بہہ رہا ہے۔ 

غاصب دندنا رہے ہیں۔ 

اُمتِ مرحوم کے رہزن منمنا رہے ہیں۔ ہم جن پر*ریلائنس* کرتے ہیں ان کی *ریلائنس* کہیں اور ہے۔ 

اصیل اور ڈگ میں فرق تو ہوتا ہی ہے۔ 

ظالم و غاصب کو یاد دہانی ہو:-

جسم قید ہو سکتے ہیں روح نہیں

زباں بندی ہو سکتی ہے سوچ پر پہرا نہیں بٹھایا جاسکتا

سانس کی ڈوری ٹوٹ سکتی  ہے صادق جذبوں  کی قوس و قزح ماند نہیں پڑ سکتی

ظالم مر کر تاریخ کے صفحات میں روز مرتے ہیں، *شیر خان و برہان* شہید ہو کر امر ہو جاتے ہیں

عمر ڈھل سکتی ہے جنون جوان رہتا ہے



ظالم لاکھ پہرے بٹھا لے، تالے لگا لے، اندھیرے بچھا دے ۔۔۔ سچ اور روشنی تو دروازوں کی درزوں میں سے بھی جھانک لیتے ہیں، باضمیر اپنے بھی بولنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ جیسا کہ



سید گیلانی کہتے ہیں

ظلم تمھاری میراث
جدوجہد و استقامت  ہماری وراثت
شکست تمھارا مقدر
 منزلِ آذادی ہماری تقدیر

پاکستان اور کشمیر کو اپنی جنگ خود لڑنی ہے، اقوامِ عالم کے اپنے اپنے مقاصد ہیں اور اپنے اپنے ایجنڈے۔ اوپر سے تاریخ یہ بتلاتی ہے کہ *مومن ہے تو پھر اللہ پر بھروسہ کر* دوسرے صرف مشرقی تیمور اور سوڈان جیسے حالات ہوں تو آتے ہیں، کشمیر، فلسطین، برما وغیرہ میں اُن کا کیا کام؟ اس لیئے مظاہروں کے ساتھ ساتھ تیاری بھی کیجیئے ۔۔۔

اور جو وہ وارث ہیں ہلاکو خان والے زمانے کے خلیفہ کے  تو یہ اُس گھوڑے کی ٹاپوں کے نیچے کچلے جانے والے سے لاکھوں درجے آگے عیاش اور پیلے پیں ۔ ۔ ۔ اُس خلیفہ کی طرح:۔

اُس گھڑی پوچھوں گا تجھ سے یہ جہاں کیسا ہے
جب تیرے حسن پہ تھوڑا سا زوال آ جاے
قرض بہت چڑھ گئے ہیں ۔۔۔ چکانے تو پڑیں گے

 انشاء اللہ رنگ لاے کا شہیدوں کا لہو 






AKHTAR N JANJUA

http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825























Wednesday, August 14, 2019

4:22 PM

یومِ آذادی و یکجہتیِ کشمیر ۔ ۔ ۔

سلام اور دعائیں۔ ۔ ۔

 سدا سلامت پاکستان ۔ تا قیامت پاکستان۔ ۔ ۔

  یومِ آذادی ۔ ۔ ۔ اور ۔ ۔ ۔ یومِ اظہارِ یکجہتیِ کشمیر



کشمیر بنے گا دشمنوں کا شمشان ۔ ۔ انشاء اللہ

آداب، پر خلوص نیک تمناوں کے ساتھ کرہِ زمیں پر بسنے والے ہر پاکستانی کو ’یومِ آذادی‘ مبارک ۔
(آج قومی دن ہے اس لیئے قومی زبان ۔ اُردو نہ سمجھنے والوں سے معذرت ۔)
کہتے ہیں کہ پاکستان عطیہِ خداوندی ہے ۔ ۔  بالکل صحیح ہے ۔ ۔ بس تھوڑا سا غور اور یقینِ کامل کہ واقعی بخششِ الٰہی ہے ۔ ۔ ۔ 
تینتیس کروڑ سے زیادہ خود ساختہ خداوں کا مسکن
لاکھوں قبائل کی آماجگاہ
ہزاروں زبانوں کی پناہ گاہ
صدیوں پرانی تہذیب
ذات پات اور تعصبات کا ہمالیہ
مسلمان اقلیت اور بکھرے ہوے
پھر بھی لے کے رہے پاکستان ۔ بن کے رہا پاکستان
پاکستان اُسی ربِ رحیم کا عطیہ ہے جو بار بار اپنے کلام میں غور و فکر کی ترغیب دلاتا ہے ۔
فکر و خیال صحیح ہو جایئں تو معجزے رونما ہوتے ہیں 
فکر و خیال کج رو ہو جایئں تو مایوسیاں مقدر ٹھہرتی ہیں  
 خوف و دہشت ڈیرہ ڈال دیتے ہیں 
 بدعنوانی اور بدیانتی کے عفریت گھیرا ڈال لیتے ہیں
  کریم رب کی رحمتیں سایہ فگن ہونے کو تیار رہتی ہیں ہر دم ۔احساسِ زیاں اُجاگر ہونے کی دیر ہوتی ہے۔
مواقع فراہم کرتا ہے ذوالجلال کہ کفارے یہیں ادا کرلیں۔ 
آج پھر دو راہا ہے ہم سب کے سامنے، کشمیر بلک رہا ہے،کشمیری سسک رہے ہیں، مائیں نوحہ کناں ہیں، بہنیں اور بیٹیاں لٹ رہیں ہیں، جوان سر کٹا رہے ہیں۔ضمیر اوندھے منہ پڑے ہیں ، انسانیت شرمندہ ہے، کیونکہ کشمیر کی ہر گلی میں ہر گھر کے سامنے ایک خوں آشام درندہ ہے۔
کشمیر آزادیِ پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، قرض ہے اقوامِ عالم پر، تازیانہ ہے مسلم حکمرانوں کے لئے اور فرض ہے پاکستان کے ہر فرد کے لئے۔
اس لیئے یہ وقت اتفاق کاہے، نفاق کا نہیں۔ 
ہماری بہادر افواج قربانیوں، وطن سے محبت اور حلف کی پاسداری کی بے مثل تاریخ رقم کر رہی ہیں ۔دشمن منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ہمارے ذاتی اور اندرونی مسائل برطرف، ہمیں افواج پاکستان کے پیچھے سیسہ پلای دیوار بننا ہے، انھیں بتلانا ہے کہ تمھارے خون کے ہر قطرے پر یہ قوم نثار کہ تم ہو تو باقی ہے یہ قوم، اس کا وقار اور نکھار۔

ہمیں اپنے دائرہِ فکر کو وسیع کرنا ہے کیونکہ دائرہِ فکر وسیع ہو تو اخوت و دیاتت و شجاعت کی راہیں کھلتی ہیں، اپنی ذات پر مرکوز ہو کر رہ جاے تو بہکتے دیر نہیں لگتی ۔
پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر بننے والا پہلا اسلامی ملک؛
جہاں میثاقِ مدینہ جیسا قانون ہونا چاہیئے
جہاں رواداری و برداشت کا  دور ہونا چاہیئے
جو ایسے با ایمان لوگوں کا مسکن ہو جن کے متعلق علامہ نے فرمایا تھا

"مومن کی یہ پہچان کہ گم اِس میں ہیں آفاق"

وہ مومن جو ظالموں کے لیے جبار وقہار ہوں تھا اور مظلوموں کے لیے رحیم و کریم
جہاں الطاف و کرم اور شرافت کا دور دورہ ہو ۔
جہاں  عدل و انصاف، روارداری و برداشت، علم و حلم کے چراغ ہمہ وقت روشن ہوں۔
ہمیں مل کر پاکستان کو امن و امان کا گہوارہ بنانا ہے
امن و امان اور اخوت و محبت کی فضا، دماغ کی جلا اور دل کی صفائ سے قائم ہوتی ہے ۔
اسی لئے قرانِ کریم نے بعثتِ نبویؐ کے مقاصد یہ بتاے کہ قلب و ذہن کا تزکیہ و تطہیر کی جاے، کتابِ  مبین سکھای جاے، حکمت و دانای کی راہ دکھای جاے، عرفان و  عمل کی صراطِ مستقیم اپنای جاے۔
ہمیں  ایسا کرنا پڑے گا ۔
دانشمندی یہ ہے کہ اسباب و علل پر غور و فکر کیا جاے اورا پیدا شدہ حالات کا خلوصِ دل سے مقابلہ کرنے کی تیاری کی جاے ۔ 
اس کے لئے بڑی پامردی، بڑی استقامت، بڑا خلوص، بڑی دلسوزی اور بڑی دلداری کی ضرورت ہے
سرکارِ دو عالم ؐ کی سیرتِ پاک ہمارے سامنے ہے؛
کمزوروں اور بے کسوں کا ساتھ دیا
مظلوموں کی داد رسی کی
 برایئوں کا سدِباب کیا
سر کشوں کی پوری طرح سرکوبی کی
عدل و انصاف کے رستے کی ہر دیوار گرا دی
اپنے پرائے، امیر غریب، گورے کالے، عربی عجمی کے لئے مساوات قائم کی اور ہر تفریق کو مٹا ڈالا ۔
یہ جو ہمارا چلن ہے کہ ہم خود ہر قانون سے بالاتر ہیں، ذات اور خاندان سے آگے کوئ اور موجود ہی نہیں
جرم ہم کریں تو قابلِ استثنا، دوسرے کریں تو ہم سیخ پا
علاج اوروں کے لئے، ہم خود پرہیز کے بھی قائل نہیں ۔
ایسا نہیں چلے گا، ہمیں بدلنا ہوگا اعمال کو، اطوار کو، زندگی گزارنے کے ہر کاروبار کو
 پرہیز شرطِ اول ہے
ہر منزل ہر شعبے میں
بغیر پرہیز علاج ممکن نہیں ۔
آذادی نے اگر پنپنا ہے تو عدل و انصاف اور معقول پابندیوں کے ساتھ ہی ایسا ہو پاے گا
 اے رہنمایانِ ملت ہمت کیجئے بسم اللہ اپنے سے کیجئے
حکیمانہ فکر کے ساتھ پرہیز شروع کیجئے
اپنے کو احتساب کے لئےچن لیجیے
دولتوں کے ڈھیر بدیس سے دیس لے آیئے
عدل و انصاف کے علمبردار بن جایئے ۔
صحتِ ملی آپ کے ہاتھ میں ہے ۔
پاکستانی عوام کے لیئے ۔ ۔ ۔ ۔ 
تم ہی اصل ہو اس عطیہِ الٰہی کا ۔ 
 جلدی یہ احساس  ملک و ملت کے لئے انتہای ضروری مزید انتظار کا وقت شاید نہیں رہا ۔
بھروسہ اللہ کریم کی ذات پہ، روشنائ و رہنمای سیرتِ رسولِ پاک سے، مقام بدر خود پیدا کرنا ہوگا، پھر فرشتے آئیں گے اعانت کے لئے، مرے ہووں کی طرف دیکھنا نہیں پڑے گا، جو اپنے لئے سب کچھ ہوتے ہوے کچھ نہ کر سکے اور راندہِ درگاہِ خداوندی کے سامنے سر نگوں ہو گئے، وہ آپ کی مدد کو کیا آئیں گے۔

بازوے خالد، شمشیرِ حیدر، جذبہ معوذ ومعاذ ، ولولہ ضرار، عظمتِ فاروقی، بردباریِ بوبکر، حلمِ عثمان کا وارث ہم نے اپنے آپ کو ثابت کرنا ہے ۔ ۔  ناخلف نہیں ۔ ۔ ۔ وہ کہیں اور بستے ہیں 
یومِ آذادی اور یومِ اظہارِ یکجہتیِ کشمیرمبارک ۔۔۔ ۔۔۔



سدا سلامت پاکستان ۔۔۔۔ تا قیامت پاکستان






AKHTAR N JANJUA

http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua/
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825/