سلام اور دعایئں ، کشمیر کے لئے، دنیا کے ہر مظلوم کے لئے، ہر محکوم کے لئے ۔ ۔ ۔
کشمیر - جہدِ مسلسل ۔ یقینِ محکم
غیروں کی بے ایمانیاں
دشمنوں کی ریشہ دوانیاں
اپنوں کی بے حسی، بے حمیتی اور احمقانہ من مانیاں
سات دہاہیؤں کا جبرِ بے کراں
جھوٹ، بد عہدی اور ظلم وستم کی داستانِ خونچکاں
تُف کہ پھر بھی ہے آسودہ ضمیرِ جہاں
مُوذی اور نفرتوں کی سنگت بربریت کی نیئ تاریخ رقم کر رہی ہے۔
اخلاقی مدد، مہذبانہ احتجاج، اظہارِ یک جہتی بجا لیکن کیا کار گر بھی؟
ہم امن چاہتے ہیں مگر ظلم کے خلاف
گر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی سہی
خود انحصاری لازم، تیاری ہر دم
اتحاد ضروری
امت مرحوم اور مرعوب ۔۔۔
دشمن موذی اور “اُشکارا” ہوا
۔۔۔ قوم کو ادراک کرنا ہوگا کہ اُس صاحبِ بصیرت، رجلِ عظیم، مردِ کمال نے “شہہ رگ” کہا تھا کشمیر کو، شہہ رگ جسے دشمن کاٹنے کے درپے ہے، دنیا خاموش ہے اور “اپنے” تمغے دے رہے ہیں اور بُت ایستادہ کر رہے ہیں وہاں، جہاں سے بتوں کو دیس نکالا دیا گیا تھا ۔۔
اے اہل وطن شام و سحر جاگتے رہنا
اغیار ہیں آمادۂ شر جاگتے رہنا
یومِ یک جہتی کو تجدیدِ عہد کرتے ہوے، پیش کرتے ہیں:۔
کشمیریوں کی جہدِ بےمثال کوسلام
استقامتِ لازوال کو سلام
شہیدوں کی قربانئِ کمال کو سلام
غازیوں کے عزمِ و استقلال کو سلام
ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کے جذبہ، ہمت اور جراتِ کمال کو سلام
یہ شعر جو ستر سالوں سے گونج رہا ہے ۔ ۔ ۔عمل کا متقاضی ہے ۔۔۔
”میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے اِک دن
ستم شعاروں سے تجھ کو چھڑائیں گے اِک دن”
AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
No comments:
Post a Comment