AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Wednesday, June 24, 2020

10:05 PM

وقت بھاگ رہا ہے ۔۔۔ جلدی کیجیے ۔ ۔ ۔

سلام اور دعائیں ۔ ۔

اللہ کریم کی امان ہو، ہر بلا سے،  ہر وبا سے، ہر ابتلا سے ۔ آمین یا رب العالمین۔


(ایک عزیز دوست نے وٹس ایپ پر ایک درد مندانہ تحریر بھجوای ہے، اس کے جواب میں جو رقم کیا دوستوں کی نظر ہے)۔
حق بالکل حق ۔۔۔
سچ بالکل سچ ۔ ۔ ۔
ایسا ہی ہے اور، بالیقین ایسا ہی ہے ۔۔۔
اور ایسوں کے ساتھ ویسا ہی ہوتا آیا ہے ۔۔۔ جیسا کہ ہو رہا ہے ۔۔۔
اور جو ہونے جا رہا ہے ۔۔۔
پناہ رب العالمین کی ۔۔۔
اسے صرف اور صرف توبہ ۔۔۔ سچی توبہ ۔۔۔
استغفار ۔۔۔ قلب و روح کی گہرائیوں سے نکلتا ہوا استغفار ۔۔۔
تجدیدِ عہد ۔۔۔ صدقِ دل سے تجدیدِ عہد ۔۔۔
کیے ہووں کے لئے معافی کی درخواست گڑگڑاتے ہوے ۔۔۔
آئندہ کے لئے راہِ مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اور صرف راہِ مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔
راہِ نجات صرف یہی ہے ۔ ۔ ۔
کیا لوگ دیکھ نہیں رہے کہ ۔۔۔
کسی بھی مسلک سے اور کسی بھی طریقے سے منسلک لوگ جن کا تعلق کسی واسطے اللہ کریم سبحانہ و تعالی اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جڑا رہا، کس سرعت سے اپنے پاس بلاے جا رہے ہیں ۔۔۔
کیا اس میں سوچنے والوں کے لئے پیغام نہیں ہے کہ اُن کو عزت کی موت دینے کے بعد کچھ ایسا کرنے والا ہے رب کریم کہ نہ توبہ کا موقع ہو اور نہ سوچنے کا ۔۔۔
عذابِ عظیم رات کی تاریکی میں اور دن کے اجالے میں آ پکڑے اور پھر ۔۔۔۔ مٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے۔
سوچییے سوچئیے ضرور ۔۔۔۔ سوچییے
البقاء للہ ۔۔۔



AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
   

Friday, June 12, 2020

2:58 PM

خوب سیرت انسان کی با بصیرت نصیحت

 حضرت عمر بن عبدالعزیز کا نصیحت نامہ

سلام مسنون ۔ ۔ اللہ کریم سب کو محفوظ رکھے  ہر گناہ سے، وبا سے، ابتلا سے، امتحان سے اور  مردود شیطان سے۔  آمین یا رب العالمین بجاہِ رحمتہ العالمین صلی اللہ علیہ وسلم۔


آج دورانِ مطالعہ یہ خوب صورت نصیحت نظر سے گذری، چاہا کہ اپنے بچوں سے شئیر کروں لیکں پھر خیال آیا کیوں نہ  صدقہ جاریہ بنا ڈالوں  خوب سیرت انسان کی اِس با بصیرت  بات کو، کیونکہ بات ہی ایسی ہے  ۔ ۔ ۔  

 حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے فرزندارجمندکے نام مکتوب میں فرمایا تھا:۔

اے فرزندِعزیز تم اللہ رب العزت کے ان احسانات کو یاد کرو جو اس نے تم پر اورتمہارے والد پر کیے ہیں۔

پھر اپنے باپ کی ان امور میں معاونت کرو ،جن پر اسے دسترس حاصل ہے ،اوران معاملات میں بھی اس کی اعانت کرو جن کے بارے میں تم سمجھتے ہو کہ میرا ناتواں باپ ان کو انجام دینے سے قاصر ہے۔

تم اپنی جان،صحت اورجوانی کی پوری رعایت رکھو اورجہاں تک ہوسکے اپنی زبان کو حمد وتسبیح کی صورت میں اللہ رب العزت کے ذکر سے تررکھو۔ 

اس لیے کہ تمہاری عمدہ باتوں میں سب سے اچھی بات اللہ کریم کی حمد اوراس کا ذکر ہی ہوسکتی ہے۔

جو شخص  (نیک اعمال کے ذریعے ) جنت کی رغبت رکھتا ہواور (امکانی حدتک) جہنم سے بھاگتا ہو توایسے شخص کی توبہ قبول ہوتی ہے اوراس کے گناہ معاف کیے جاتے ہیں۔ 

یاد رکھو،اللہ رب العزت جن وانس کو ایسی جگہ ان کے اعمال کا مشاہدہ کروائے گا، جہاں فدیہ قبول نہیں کیاجائے گا، جہاں معذرت نفع نہیں دے سکے گی، اورجہاں پوشیدہ اُمور بھی ظاہر ہوجائیں گے۔

لوگ اپنے اعمال کا بدلہ لے کرلوٹیں گے اورمتفرق ہوکر اپنے اپنے مقامات کی طرف چلے جائیں گے ۔
پس ایسے انسان کے لیے خوش خبر ی ہے، جس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی اوراس شخص کے لیے ہلاکت ہے جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا مرتکب ہوا۔

اگر اللہ تعالیٰ تمہیں تونگری اورکشادگی عطا کر کے آزمائے تو اپنی دولت مندی میں میانہ روی اختیار کرنا ۔

اللہ جل شانہ کی رضاکے لیے اپنے آپ کو جھکالینا، اس کی مخلوق کے حقوق ادا کرنا اورتونگری کی حالت میں وہ بات کہنا جو حضرت سلیمان علیہ السلام نے کہی تھی؛  ’’یہ میرے رب کے فضل سے ہے تاکہ وہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا ناشکری ‘‘ (النحل۴۰)۔

تم فخرو تکبر اورخودپسندی سے بھی اجتناب کرنا ، اپنے رب کے دیے ہوئے مال کے بارے میں یہ گمان نہ کرو کہ یہ تمہاری کسی شرافت کی وجہ سے تمہیں ملاہے یا کسی فضیلت کی بنیاد پر عطاہواہے، جن سے وہ لوگ تہی دست ہیں جنہیں یہ مال واسباب میسر نہیں (یادرکھو) اگر تم نے اللہ رب العزت کے شکر میں کوتاہی کی تو (اس کی پاداش میں) فقروفاقہ کا مزاچکھوگے۔ 
  • ان لوگو میں گردانے جاو گے جنہوں نے مال ودولت کی وجہ سے سرکشی کی اورجن کے اعمال کا بدلہ انھیں دنیا میں ہی دے دیا گیا ۔ 
  • اگر چہ میں اپنے نفس پر بہت ظلم کرنے والا اوربہت سے اُمور میں غلطیوں کا ارتکاب کرنے والا ہوں لیکن پھر بھی تمہیں اس لیے نصیحت کررہا ہو ں کہ اگر انسان اپنی  تکمیل کے انتظار میں دوسروں کو نصیحت نہ کرے تو لوگ امر بالمعروف اورنہی عن المنکر بالکل چھوڑدیں گے اورحرام کو حلال سمجھنے لگیں گے اورنصیحت وخیر خواہی کرنے والے دنیا میں کم ہوجائیں گے ۔

پس اللہ ہی کے لیے ہے تمام تعریفیں ہیں جو ارض و سموات کا رب ہے ۔ اسی کے لیے کبریائی ثابت ہے اوروہی غالب وحکیم ہے۔

حلیۃ الاولیا:امام ابو نعیم


غور و فکر، سمجھ اور عمل کی تو فیق مانگتے ہوے


AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
   

Tuesday, June 2, 2020

10:06 AM

Let The People ‘BREATH’ ...

Salam, Take Care, Stay Safe and Blessed


Friends there is a great universality and truth in the Folk Wisdom from around the world ...


ڈاھڈے دا سو ستاں ویہاں دا ہوندا اے۔


جس کے لاٹھی اُس کی بھینس۔



Might is Right.



Bullets have the Right of Way ... and ... (Bullies hold Sway .... may call them BHOULIES).


What happened to Mr. Floyd (who couldn’t breath under an inhuman boulder)... and what is happening there on the streets right now ... If anywhere else (off course Kashmir and Palestine like exceptions not withstanding). There would have been calls to halt ‘THE BRUTALITIES’ immediately and might be that US would have got the UNSC going for use of No Holds Barred Military Power where allies too [certainly] would have jumped in ... 


.... Well he (whom Americans asked for) has threatened to use military .... Which reminded me of Mr. Dwight Eisenhower who had said, “You do not lead the people by hitting over the head ——— THAT’s ASSAULT, NOT LEADERSHIP”.  

ظلم اور امن اکٹھے ۔ کبھی نہیں

LET THE LONGEST RUNNING OPEN SEASON ON THE POOR AND OPRESSED OF THE WORLD COME TO AN END





AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825