سلام اور ڈھیروں دعائیں ۔ ۔
آنے والی رات، شبِ معراج ہے اور :۔
کوی دیکھے تو یہ اندازِ عطا آج کی رات
جو بھی دینا تھا وہ خالق نے دیا آج کی رات
اس لئے ہم بھی مانگتے ہیں ۔ ۔ ۔
سب کا بھلا، سب کی خیر، اپنوں کی، پرایوں کی، دوستوں کی دشمنوں کی ۔
پروردگار سب لشکر تیرے، سب مخلوق تیری، تیری ہر تخلیق میں کروڑوں حکمتیں، کرم بھی، بھرم بھی، وفا بھی، حیا بھی، بلا بھی، ابتلا بھی، وبا بھی، اور دوا بھی سب تیرے۔
ہم بتقضائے بشریت اور نفسانی کمزوریوں سے بھٹک جاتے ہیں، آلودگی ہمیں آ لیتی ہے، غنودگی دبوچ لیتی ہے، آج کے شغل کل بھلاے رکھتے ہیں۔
پھر تیرے حکم پر تیرا کوی لشکر ہمیں جگانے آتا ہے ہمیں اپنی اوقات یاد دلاتا ہے۔
آج پھر ایک "کرونا" کہہ رہا ہے ہمیں کہ ’اب کرو نا‘۔
اور مولا کریم تیرے سوا نہ کوی مدد کرنے والا ہے اور نہ کوی توبہ قبول کرنے والا۔ آج کی رات خصوصی رحمتوں والی رات ہے، اس لئے اسی رات کے صدقے ہم تیرے کرم و شفا کے لئے دست بدعا ہیں ، مولا کریم اپنے کریم صاحبِ معراج نبی ﷺ کے طفیل ہمیں اپنی طرف رجوع اور اپنے کریم نبی ﷺ کی اطاعتِ صحیحہ کی توفیق دے۔
اس وبا کے خلاف معلوم احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہمت دے
دوا بھی عطا کر
شفا بھی عطا کر اور ۔ ۔ ۔
معاف فرما اوراپنے سے حیا بھی عطا کر۔
آمین بجاہِ مہمانِ معراج رحمتہ العالمین ﷺ۔
AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
No comments:
Post a Comment