AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Thursday, March 26, 2020

حقوق اللہ و حقوقُ العباد ۔ ۔ ۔اور امن و سلامتی کی خیرات ۔ ۔ ۔

سلام اور دعائیں سب کے لئے ۔ ۔ 

سب کا بھلا، سب کی خیر ۔ ۔

کرہِ زمین پر بسنے والے ہر انسان پر  یہ حقیقت روزِ روزن کی طرح عیاں ہونی چاہیے کہ طاقت  کا سر چشمہ صرف اور صرف وہ خالقِ کُل اللہ کریم ہے۔ یہاں جو کچھ ہے وہ عطا ہے۔ ڈھیل میں ڈھیلا ہو جانا خطا ہے  اور ہر خطا کے لیے سزا ہے ۔ ۔ ۔ یہ اور بات کہ غفور الرحیم معاف کرتا رہے ۔

کرونا نے چین میں قدم رکھا تو اکثر اقوام "ناٹ می" سینڈروم کا شکار رہیں  کہ  یہ وہیں اپنی طبعی عمر پوری کر  جاے گا اور ہماری طرف نہیں آے گا۔ نہ کوی کاوش، نہ کوی تحقیق اور پھر کیا ’پہلی دنیا‘ یا تیسری، سب نرغے میں آگئے۔ 

علاج ۔۔قومِ یونس علیہ السلام کی طرح رجوع الی اللہ۔خطاوں کا اقرار، استغفار پہ اسرار، سیئات سے انکار اور حسنات پہ قرار۔حقوق اللہ اور حقوق العباد کا ادراک۔

حقوق العباد انتہای اہم اور اُن کی خلاف ورزی، ناقابلِ معافی ۔ ۔ فرمایا گیا ہے ۔ ۔ 
لوگوں سے خیانت سے اپنا دامن پاک رکھو کیونکہ لوگوں سے خیانت اللہ اور رسول سے خیانت ہے۔
رہی بات حقوق اللہ، تو وہ اتنے زیادہ ہیں کہ بندہ کماحقہ اُن کی ادائیگی کر ہی نہیں سکتا کیونکہ ربی نعمتوں اور  رحمتوں کا شمار  ہی نہیں۔ صاحبِ حصن حصین نے فرمایا ۔ ۔
اے لوگو ندامت کے آنسو بہاتے ہوے صبح کیا کرو، اور توبہ و انابت کی کیفیت میں ڈوب کر شام کی دہلیز پر قدم رکھا کرو۔
مزید فرمایا ۔ ۔
دنیا کا کوی کام آخرت کے موافق ہو تو کر گزرو۔ 
اُخروی زندگی کا کام ہو تو فورا لپکو اس سے پہلے کہ شیطان حائل ہو جاے۔ 
تقوی کی جڑیں اپنے اندر مضبوط کر لو۔ 
اگر کوی علم و حکمت کی خیرات عطا ہوی ہے تو اس پر عمل بھی کرو اور اسے بانٹو بھی۔ 
ہر عمل محض اللہ کریم کے لئے کرو۔ 
حرام سے دور بھاگو کیونکہ حرام خوری جنت سے محروم کر دے گی۔ 
حرص و طمع کو اپنے قریب بھٹکنے نہ دوکیونکہ طمع دین کو غارت کر دے گا۔  
کوششِ مسلسل کرو کہ راہ گم کردہ میں سے نہ ہو۔ 
  اپنے اندر خشیتِ الہی کی فصل اگاو اور لایعنی جھمیلوں سے
دور رہو ایسے نہ کہ وہ تمھارے کرتوتوں کی وجہ سے نگاہِ رحمت پھیر لے۔ 

موت کا نقش اپنے لوحِ دل پر کندہ کر لو اور یا رکھو ۔ ۔

امن و سلامتی کی خیرات دینے والا بس اللہ کریم ہی ہے۔ 




AKHTAR N JANJUA

http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
 

No comments: