وجہ ظاہر ہے ۔۔علمِ صحیحہ کا فقدان۔ ہر شخص کے لیے ذاتی نمُو اہم ترین ہے۔ سرمایہ، ثروت، لذات و جاہ و منصب دیوانہ بناے ہوے ہیں۔ اس دوڑ میں پاکیزہ اخلاقی قدریں پامال ہو رہی ہیں۔ روحانیت اور خدا خوفی کے رخِ زیبا مسخ ہو رہے ہیں اور ماحولِ دنیا، طمع و حرص اور حسد و نفاق کی آلائشوں سے متعفن ہے۔
یاد رکھیے کرونا کے خلاف جنگ کوی مذہبی، مسلکی یا سیاسی جنگ نہیں۔ ۔ ۔ یہ انسانیت کی جنگ ہے، اس میں جیت انسانیت کی جیت اور اس میں ہار انسانیت کی ہار ہے۔
ایسے نازک موڑ پرثقہ صاحبانِ علم وسوچ کا یہ فرض بھی ہے اور قرض بھی کہ وہ اپنی جملہ علمی، عملی اور روحانی صلاحیتوں کو بروے کار لا کر انسانیت کی تربیت کا مقدس فریضہ سر انجام دینے کے لئے کمر باندھ لیں۔
جہالت و نفرت کی بدبودار و تاریک وادیوں کو علمِ حقانی سے منور کریں اور قوم کو تیار اورسنبھالنے میں اپنا قائدانہ اور مومنانہ کردار ادا کریں۔
AKHTAR N JANJUA
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
No comments:
Post a Comment