سلام اور ڈھیروں دعائیں ۔ ۔ ۔
سب کا بھلا سب کی خیر ۔ ۔ ۔
انسان تاريخ مرقع ہے عبودیت کا، بغاوت کا، سرفروشی کا، سرکشی کا ۔ ۔ ۔ پیدا تو ہوا تھا طاعت و حسنات کے لئے، لیکن اکثر مائل بہ انحراف و سئیات رہا ۔ ۔ ۔ طاقت ملی تو بے قابو ہوا اور غرق ہونے
لگا تو چلا اُٹھا ۔ ۔ ۔ مانتا ہوں مانتا ہوں۔
چل دیئے سوے حرم کوے بتاں سے مومن
جب دیا رنج بتوں نے تو خدا یاد آیا
لیکن وقت گذر جاے تو ماننا بیکار جاتا ہے ۔ ۔ ۔ فیصلہ آتا ہے:۔
تجھے نجات نہیں لیکن تیرے مردود بدن کو عبرت ضرور بناوں گا
دوسروں کو ودیعت کی :۔
میں غنی ہوں تم فقیر ہو، میں جب چاہوں تمھیں نیست و نابود کر دوں، بدل دوں ایسے لوگوں سے جو تم سے بہتر ہوں
الٹی ہوی بستیوں کے کھنڈرات آج بھی ببانگِ دہل اعلان کر رہے ہیں :۔
ہو سکتا ہے پھر ہو سکتا ہے، کبھی بھی، کہیں بھی ۔ ۔ ۔ ایک کُن سے ؛ ایک نہ نظر آنے والی مخلوق کے گن سے
کرونا ووہان میں شروع ہوا تو کسی نے اسے چینی بیماری کہا، کسی نے ہانکی، "ہم چین نہیں ہیں"، اور کسی نے کہا،"ہاتھوں میں ہاتھ دو ۔ انجواے" ۔ ۔ ۔چین لڑتا رہا،لوگ مرتے رہے اور دنیا بھر کے نیرُو بانسریاں بجاتے رہے۔ چین اپنے اقدامات کی حد تک تو سرخرو ہوا، لیکن جنگ ابھی جاری ہے ۔۔ رہے
باقی تو معلق ہیں کہ ’ہُن کی کرئیے‘?۔
باقی تو معلق ہیں کہ ’ہُن کی کرئیے‘?۔
اور ہم نے جو رسول بھی بھیجا تو اسی لئے بھیجا کہ اللہ کریم کے حکم سے اس کی اطاعت کی جاے اور اگر وہ جبکہ انھوں نے اپنی جانوں پر ظلم ڈھایا، تو رسول کی خدمت میں حاضر ہوتے اور خدا سے معافی مانگتے اور رسول بھی اُن کے لئے معافی مانگتے تو وہ اللہ کریم کو بڑا توبہ قبول کرنے والا اور مہربان پاتے۔ النسا۔64
AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
No comments:
Post a Comment