سلام اور دعائیں ۔ ۔ ۔
سب کا بھلا سب کی خیر ۔ ۔ ۔
عزیزانِ، کل سورہ کہف کی تلاوت کی۔ اُس میں موسی علیہ السلام کا تلاشِ علم کے لئے سفر اور ایک صاحبِ علم کے ساتھ ملاقات کی تفصیل پڑھی تو احساس ہوا کہ:۔
کہ ’جاننے‘ کے لئے ’ کاوش‘ نہایت ضروری ہے۔
اور یہ کہ ’جاننا‘ کسی ’جاننے‘ والے سے ہی ممکن ہے۔
اور جاننے کے لئے ’صبر اور شرائط و ضوابط کی پابندی لازم‘ ورنہ سارا سلسلہ رک سکتا ہے۔
اسی طرح ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ جانیں کہ کرونا کیا ہے اور کس طرح بلا تفریق رنگ و مذہب و ملک انتہای جارحانہ طریقے سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ اور جب ہم نے جان لیا کہ کرونا ایک انتہای مہلک اور متعدی بیماری ہے، جس کا ابھی تک کوی معلوم علاج نہیں سواے احتیاطی تدابیر اور ایامِ معدودات کی تنہای (آیسولیشن)، کے۔ تو پھر شرائط و قواعد پر پابندی لازم ہے۔
احتیاط کیجیئے، اپنے لئے، اپنے پیاروں کے لئے
اللہ کریم ہر ایک کو محفوظ و ممنون رکھے، صبر و صلواہ و استقامت کی توفیق کے ساتھ۔
آمین بجاہِ خاتم النبیین، رحمتہ العالمین ﷺ
AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
No comments:
Post a Comment