AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Tuesday, July 10, 2018

ووٹ ہاں ۔ ۔ ۔ کھوٹ نہ نہ ۔ ۔ ۔

سلام و دعا ۔ ۔ ۔

الیکشن کی گھٹا چھائ ہے دوستو ۔ ۔  برسی کہ برسی۔ ۔ اگر کوئ انہونی نہ ہوئ تو ۔ ۔ 

گھٹا نےابھی برسنا ہے لیکن جلسے، جلوس، بیانات، خطابات، نئی دوستیاں، پرانے یارانے، تازہ ناراضگیاں،گھسے پٹے بہانے، اشارے، کناے، وعدوں کی بہار، خوابوں کی یلغار  ۔ ۔  سب بہہ رہے ہیں پرنالوں سے بن کر آبشار۔

دوستو میں نے نزدیک سے الیکشن کا عمل ساٹھ کی دہائ میں  دیکھا جب  ’اپنے دو بابے‘،(اللہ کریم غریقِ رحمت کرے)بی ڈی ممبر بننے کے لئےآنے سامنے آگئے۔ 

اچھے وقت تھے، کھوٹ نہیں تھی دلوں میں، نہ تعلق ٹوٹے، نہ جنازے چھوٹے،سانجھی جنج، سانجھا جنازہ، مرگ ہوتی تھی تو میت اٹھنے تک گاوں کے کسی گھر میں چولھا نہیں جلتا تھا۔ سات دنوں تک گھروں کے اندر بھی ریڈیو بند رہتے تھے۔ اب تو مرگ کے پہلے دن سے ہی دعوت کا سلسلہ چل نکلتا ہے جو چالیسویں  تک جاری رہتا ہے ۔ ۔ ۔ تب پہلے دن مرگ والے گھر کھانا دوسروں کے گھروں سے آتا تھا، اب ہر کوئ میت والے گھر سے کھاتا ہے  ۔  ۔


وقت بدلا، الیکشنی کامرانی سے دھن دولت کی فراوانی کا سلسلہِ ہوس و ہوا ایسا شروع ہوا کہ وضع داری اور مروت عنقا ہو گئے۔ بھای بھای کا دشمن، برادریوں کے جھگڑے،بارود کی بد بو، خرید و فروخت، ضمیر کا سوداسب روا ٹہرے۔ طرفہ تماشہ یہ کہ امیدواروں کے آپسی تعلق عموما ٹھیک بلکہ بعض جگہ تو ایک ہی خاندان کے افراد مختلف پارٹیوں میں لیکن ان کےسپورٹر دست و گریباں۔

اوپر سے سوشل میڈیا ۔ فلاڈلفیا کی غوطے کھاتی تصویر لاہور دکھاتی ہے اور ڈوبا ہو میڈرڈ پشاوربن جاتا ہے۔ جھوٹ، بیہودگی، طعن و تشنیع بلا جھجک۔

آئیے ہم بھی ایک فیصلہ کر لیں، کہ ووٹ ایک امانت ہے اور ہم اس میں خیانت نہیں کریں گے۔

 ووٹ ضرور دیں گے اپنی پسند کی پارٹی  کولیکن دوسری پارٹی کو ووٹ دینے والے دوستوں اور عزیزوں کے لیئے دلوں میں کھوٹ نہیں رکھیں گے ۔۔

 رشتوں کا احترام بھی ہو گا اور تعلقات بھی قائم رہیں گے ۔۔ 

اختلافِ راے کا حق رکھتے ہوے دوسرے کے حق کا  احساس کریں 
گے ۔۔

نہ گالم گلوچ ہو گا نہ دھونس دھاندلی ۔  پولنگ عملے اور سیکورٹی 
اداروں سے مکمل تعاون کریں گے۔

عزیزانِ گرامی پاکستان ہے تو ہم ہیں  اور پاکستان تب ہے جب ہم اس کے لیئے تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کے لیئے تیار ہوں۔۔ 

اب ایک بات تھوڑی سی ہٹ کے ۔ ۔ ۔  

افواجِ پاکستان محافظ ہیں پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائ سرحدوں کی۔۔ 
ان کی شب و روز کی قربانیاں ان کی وفا کی امین ہیں ۔۔

 یہ ہم سے ہی ہیں، کوئ غیر نہیں ۔۔ ہم سوتے ہیں یہ جاگتے ہیں ۔۔ ہم پنپتے ہیں اور یہ اس سرزمین کے لیئے بلا جھجک کٹتے ہیں ۔۔

 ذاتی مفاد، سیاسی ایجنڈا، سطحی سوچ کو ان کے احترام میں حائل نہیں ہونا چاہئیے ۔۔

ان میں سے اگر کوی غلط ہیں تو ان کا احتساب ضرور ہونا چاہیے لیکن گالیاں نکالنے والوں میں سے جو ان غلطی کرنے والوں کی گود اور کندھے استعمال کر کے تیس مار خان بنے ان کو بھی انھی کے ساتھ زمیں برد ہونا چاہیئے۔۔

  مجموعی طور پر ہماری افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہیں، ان کی وطن سے محبت اور وفاداری ہر شبے سے بالاتر ہے، اس لیئے ان سے  محبت اور ان کی قربانیوں کا اعتراف ہماری اخلاقی اور 
قومی ذمہ داری ہے۔



سدا سلامت پاکستان ۔ ۔ ۔



AKHTAR N JANJUA

http://anjanjua.blogspot.com/
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz

No comments: