سلام و دعا
لامحدود درود و سلام شہہ بطہا ﷺ پر کہ جن کے لیئے اللہ کریم نے انبیا کرام صلوات اللہِ اجمعین سے عمد لیا۔
جنہیں رحمتہ العالمین بنایا۔
مدثر و مزمل و طحہ و یاسین کے القاب سے بلایا۔
جن کے اندر تمام پیغمبرانِ کرام کے جمیع کمالات و معجزات کو یکتا کر دیا۔
جن کی آمد کے لیئے آدم علیہ السلام سے لے کر عیسی علیہ السلام تک انبیا و رسل انتظار کرتے رہے:۔
خلیل اللہ نے جس کے لیئے حق سے دعائیں کیں
ذبیح اللہ نے وقتِ ذبح جس کی التجائیں کیں
جو بن کر روشنی پھر دیدہِ یعقوب میں آیا
جسے یوسف نے اپنے حسن کے نیرنگ میں پایا
وہ جس کی یاد میں داود نے نغمہ سرائ کی
وہ جس کے نام پر شاہ سلیماں نے گدائ کی
دلِ یحیئ میں ارماں رہ گئے جس کی زیارت کے
لبِ عیسی پہ آے وعظ جس کی شانِ رحمت کے
وہی شہہ بطہا ﷺ کہ جن کے ناموس و حرمت پر مردانِ عرب و عجم صدیوں سے سر کٹاتے چلے آے ہیں اور دیوانہ وار روزِ محشر تک یوں ہی نعرے لگاتے ہوے سر کٹاتے جائیں گے ۔ ۔ ۔ ’رہے گا یونہی اُن کا چرچا رہے گا‘۔
سب فنا ہو جائیں گے کافی، و لیکن حشر تک
نعتِ حضرت کا زبانوں پر سخن رہ جاے گا
الحمد للہ پاکستان کے غیور مسلمانوں نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ بے حسی، ظلم و ستم، لوٹ کھسوٹ، جھوٹ اور ناانصافی کو تو برداشت کر سکتے ہیں لیکن حرمتِ شہہ بطہاﷺ پر کسی قسم کا حرف
نہیں آنے دیں گے اور اُس کے لیئےجان تو کیا جہان کی بھی کوئ حیثیت نہیں۔
سازش سے جو کچھ کرنے کی کوسششِ مردودانہ کی گئی وہ اسلام کے نام پر بننے والی ریاست میں نہیں ہونی چاہیے تھی۔ ۔ ۔ ۔ لیکن۔۔ ۔ ۔ ۔
اُس کے بعد جو ہوا ، اُس نے مہر ثبت کر دی کہ ناموسِ خاتم النبییین ﷺ کے کسی بھی گوشے پر مردودانِ کُل جہاں، کبھی بھی، کہیں بھی ، کسی بھی چالاکی اور خیانت کے مرتکب ہوے تو ۔ ۔ ۔ وہاں تو یقینا جہنم نشین ہوں گے اور اسکی گواہی پورا قرانِ حکیم اور سورہ لہب و قلم و حجرات ببانگ دہل دے رہے ہیں ۔۔۔لیکن یہاں بھی ناکامی و ذلت اُن کا مقدر بنے گی۔
کیونکہ ہر غلامِ محمدﷺ کا یہ عہدِ لامتزلزل ہے :۔
نہ جب تک کٹ مروں میں خواجہِ بطہا کی حرمت پر
خدا شاہدہے، کامل میرا ایمان ہو نہیں سکتا
اختر جنجوعہ
No comments:
Post a Comment