AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Saturday, November 18, 2017

منشورِ ڈکیتاں !


سلام و دعا


سنہ تھا نوے کا، گذر رہے تھے امریکہ کے ییلو سٹون پارک سے، دوستوں کو ایک شعر سنایا تھا، اگر صحیح محفوظ رہ گیا ہو حافظے میں تو شاید کچھ یوں تھا:۔

بڑے شوق سے میرا گھر جلا کوئ آنچ تجھ پر نہ آے گی
یہ زباں کسی نے خرید لی، یہ قلم کسی کا غلام ہے

اور یہی کہانی ہے ہمارے پیارے پاکستان کی، یہاں سنھ پر سنھ لگتی رہی لیکن مجال ہے کہ عقیدتوں، ارادتوں میں کوئ فرق پڑا ہواور لیڈروں کی حماقتوں اور دریدہ دہنی پر کوی زبان کھلی ہو ۔ ۔ ۔

 ڈاکووں نے دل جمعی سے لوٹا، جھوٹ کی پینگ پر ہمیشہ لیا جھوٹا، دھوکہ فراڈ، روزِ روشن کی طرح عیاں چوری ۔ ۔ ۔ پھر بھی ۔۔۔ ارے ہاے ہاے یہ مجبوری ۔ ۔ ۔ عوام کی ۔۔۔

"اُن" کا طریقہِ واردات اور منشور ابدی یہی رہا :۔ 

مقصد  (جو ملےلوٹ لینا ہے)

حصولِِ مقصد کے لئے ہمہ تن تدبیر ( کچھ بھی ممنوع نہیں خوشامد سے لے کر، ۔۔۔ ۔۔ وغیرہ وغیرہ)

نگہ بلند (ہدف پر ٹھیک ٹھیک نشانہ لگانے کے لئے)

سخن دلنواز (کندھوں کی پہچان اور گھسنے کا استھان بناننے کے لئے، کہیں رشتے داری ہو جاے تو پھر تو ۔ ۔ ۔ مرزا یار پھرے)

جڑ جاو، پاکستان بنا ہی اس لئے تھا ۔۔۔ 

مشکل وقت آے تو مدر کنٹری ہے نا۔۔ وہاں ڈاکٹر بھی ہیں ، ہسپتال بھی اور سب سے بڑھ کر ہر دشمنِ ِ پاکستان کے لئے پناہ بھی۔ 

جان بچانا فرض ہے  ۔۔

زندہ رہنا ضروری ہے ۔۔۔

’وہیں سے دوبارہ‘ شروع کرنے کے لئے ۔۔۔

عوام کا کیا ہے ۔۔۔ ہیں جی

اور خدا وندِ کریم کو کس نے دیکھا ہے؟؟


اور پھر استعفی آگیا ۔۔

لالو پرشاد یادو کی طرح “ہم لوٹ کے آؤں گا” 


انا للہ و انا علیہ راجعون


اختر جنجوعہ

No comments: