دعاے بہارِ وطن۔
یہ بہار کا زمانہ ۔۔۔
پھول ہی پھول ۔۔۔
سبزہ زار چار سُو ۔۔۔
کاش ایسی ہی ابدی بہار، اندیشہِ خزاں سے مبرا مملکتِ خدا داد اور اسکے باسیوں کا مقدر بنے۔
آئیں مل کر اللہ کریم سے گڑ گڑا کر ملتجی ہوتے ہیں۔
اللہ کریم ہم سب کو اور بالخصوص اکابرینِ و مستفیدانِ پاکستان کواحساسِ زیاں اور مشاہدہِ نہاں کی توفیق بخش کہ بنا سکیں۔
“نئے، پرانے اور ہمارے” پاکستان کو “ہم سب کا” پاکستان۔
ایسا پاکستان ۔۔۔
جہاں امر بہار ہو
ایمان و ایقان کی
انصاف و انسانیت کی
امانت و دیانت کی
رواداری و ہمدردی کی
بردباری و صلح جوی کی
امن و آشتی کی
عزت و توقیرِ باہمی کی
ترقی و خوشحالی کی
جہاں غربت و افلاس نہ ہو
کوی بے گھر و بے لباس نہ ہو
شرم وحیا ردا ہوں
فرائض و حقوق ادا ہوں
چادر و چار دیواری کا تحفظ ہو
جہاں پر خلوص ہر دہن کا ہر لفظ ہو۔
جہاں مساوات ہو
جہاں مواخات ہو
جہاں ظلم کا نظام نہ ہو
جہاں شخصی و ملی آذادی نیلام نہ ہو
جہاں کوی ذہنی و جسمانی غلام نہ ہو۔
آمین بجاہِ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم۔
Akhtar N Janjua
http://anjanjua.blogspot.com
https://twitter.com/IbneNawaz
No comments:
Post a Comment