یہ جو سال گذرا ہے
کس حال گذرا ہے
تجزیہ تو ہونا چاہیے
کتنا اُبھرے، کتنا اجڑے
کتنا بکھرے، کتنا اکھڑے
تجزیہ تو ہونا چاہیے
کیسے کرم پُھوٹے
کیسے بھرم ٹوٹے
تجزیہ تو ہونا چاہیے
کون بکا، کون جھکا
ملک بسا، یا بے تحاشا لُٹا
تجزیہ تو ہونا چاہیے
جھوٹی انا کا کیا ہوا
فانی بقا کا کیا ہوا
تجزیہ تو ہونا چاہیے
کیا قتل ضروری ہیں؟
کیوں “قاتل” مجبوری ہیں؟
تجزیہ تو ہونا چاہیے
ہراسانی کے لیے فحاشی ضروری ہے؟
خوف کے لیے بدمعاشی ضروری ہے؟
تجزیہ تو ہونا چاہیے
سیاست نے سیاست کو داغدار کیا
انصاف نے انصاف کو خوار کیا
تجزیہ تو ہونا چاہیے
کیسے چور، کیسے سادھ
بےسدھ محفل، الٹے ساز
تجزیہ تو ہونا چاہیے
ذات مقدم،سیاست ڈوبی
آئین پامال، ریاست ڈوبی
تجزیہ تو ہونا چاہیے
چوراں دے کپڑے
ڈانگاں دے گز
اس کے لیے کسی تجزیے کی ضرورت نہیں
یاد کرنے اور رکھنے کی بات
“پاکستان ہے تو ہم ہیں”
سدا سلامت پاکستان ۔ تا قیامت پاکستان
جیے وطن ۔ مٹیں دشمن
Akhtar N Janjua
http://anjanjua.blogspot.com
https://twitter.com/IbneNawaz
No comments:
Post a Comment