AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Saturday, April 1, 2023

میں پاکستان ہوں

 میں پاکستان ہوں ۔

 

میں عطیہِ خداوندی ہوں ۔

میں مظہر ہوں شفقتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا اور نکہبان ہوں اُن کی حرمت کا۔ 


پھولوں اور بہاروں کے نقیب میرے موسم اور 

کوہساروں، مرغزاروں، میدانوں، ریگستانوں کی امین 

قدرتی عطیات سے مالا مال میری سر زمین ۔ 


ثقافتی و تہذیبی تنوع میرا اافتخار . 

قوموں کی مالا میں ہونی چاہییے میری جگہ باوقار ۔۔۔ لیکن 

میں ہوں حیران و پریشان و لاچار  ۔ ۔ ۔


کیونکہ میرا المیہ یہ ہے کہ جنہیں  میں نے شناخت دی 

جو میری شاخوں پہ پھلے پھولے 

جنہیں میں نے ترقی کا جُھولا جھلایا

 جنہیں میری وجہ سے پَر لگے اُن میں سے اکژیت نے میرے ہی  پَر کاٹے۔ 


مجھے اپنے سے کم تر سمجھا ۔۔۔


نظریہ ضرورت کو ہتھیار بنا کر 

کبھی طالع آزماوں نے 

کبھی نااہل ناخداوں نے 

کبھی  پُر اسرار آقاوں نے

مجھےلُوٹا، مجھے روندا


دستور و قوانین کو گھر کی لونڈی سمجھا، جب جی چاہا پامال کیا

مجھے اور میرے غریب و سفید پوش بچوں کو یرغمال بنایا، بد حال کیا۔


میری وجہ سے جن کو نام ملا، کام ملا، زندگی کی ہر آسائش و سہولت مفت میرے نام پہ جنہیں نصیب ہوی انہوں نے ہی مجھے لُوٹا اور بدنام  کیا۔

 

جس کے سر پہ مجھے بنانے کا سہرا بندھا اس کے ہر اصول و شعائر و ہدایت

 کو ناکام کیا۔

 

میں دین کے نام پہ بنا


 اور دین کو ہی گروہی و فروعی اختلافات کی نظر کر کے مجھے اپنوں کی کٹی ہوی گردنیں پیش کی گئیں۔ 


کہاں تک سنو گے کہاں تک سناوں ۔ ۔ ۔ 


 ایک بات لیکن لکھ لو اگر مجھے کچھ ہوا 


تو زمین تم پر تنگ ہو جاے گی 


ذہنی غلام تو پہلے ہی ہو صدیوں کی اذیت ناک کریہہ غلامی تمھارا مقدر ہو گی 


 تاریخ تمھیں مطعون ٹھہراے گی


آنے والی نسلیں تمھارا  نام لے کر پھٹکار کریں گی 


ذلت یہاں اور حطمہ وہآں مقدر ہوگی۔


اب بھی وقت ہےسنبھل جاو


رکو، سوچو، میری خاطر میرے نام پہ اللہ کریم نے تمھیں کیا بنایا اور تم  نے کیسے مجھے ہی برباد کیا

 اور مٹایا ۔۔۔


ذات مقدم نہیں فرائض مقدم جانو ۔۔۔


طاقت و سیادت و سیاستِ غلیظہ نہیں ریاست مقدم مانو ۔۔۔


اللہ کا کرم تو ہمہ گیر و ہمہ وقت ہے


 صرف غور و فکر اور عمل کی ضرورت ہے۔

 

کاش ۔۔۔


۔(وقت ہے کہ تمام ریٹائرڈ سینیر لوگ، عدلیہ، سول و ملٹری بیوروکریسی، سول سوسائٹی، صنعت کار، سرمایہ دار ۔۔۔ جس جس پر پاکستان کے ساتھ جُڑنے پر ہن برسا ۔۔۔  اکٹھے ہوں، ایک کنونشن بلائیں، تجاویز مرتب کریں اور مقتدرہ کو بھجوائیں تاکہ اس ابابیلِ ابراہیمی کی طرح کہہ سکیں) ۔۔۔


WE STEPPED UP AND DID OUR THING



اللہ کریم غور و فکر اور عمل کی توفیق دے 


آمین بجاہِ رحمت العالمیں صلی اللہ علیہ وسلم۔




Akhtar N Janjua

http://anjanjua.blogspot.com

http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz

No comments: