سلام اور دعاءِ احساس
کویتی وفد ۔ بریف کیس ۔ فارن کرنسی عزت اور ذلت ۔
شرمندہ کر دینے والی دو خبریں :۔
کویتی وفد کے سربراہ کا چوری شدہ بریف کیس ۔ ۔ ۔اسلام آباد انٹرنیشنل پر فارن کرنسی ۔ ۔
جس ملک میں چھ عشروں سے رہبر ڈنکے کی چوٹ پر لانڈرنگ، چوری اور سینہ زوری کر رہے ہوں وہاں اُن کے پروردہ، پاپوش پرست ملازمین کے لئے چوری کرنا عیب نہیں فن ہے، گناہ نہیں پیشہ ہے۔
جہاں کھربوں کی چوری کے بعد کروڑوں میں بکنے والے گواہ، وکیل اور قاضی ُگرسوں میں دستیاب ہوں جہاں غریب سے جرم سرذد ہو تو نشانِ عبرت اور رہبر رابری کریں تو آدھی سے زیادہ قوم داد و تحسین کے ڈونگرے برساے اور ڈاکووں کے لیئے مرنے مارنے پر
تُل جاے۔
جہاں دن دیہاڑے حاملہ ماوں، جوان بیٹیوں اور تہجد گذار بزرگوں
کو بھون دیا جاے اور قاتل دندناتے پھریں۔
وہاں ذلت و رسوائ کی ’بھبھولیاں‘ ہی اُگیں گی، ذہد و تقوی و
انصاف کے پھول ایسوں کا مقدر کہاں‘۔
حلقةِ شوق میں وہ جراتِ اندیشہ کہاں
آہ محکومی و تقلید و زوالِ تحقیق
اِن غلاموں کا یہ مسلک ہے کہ ناقص ہے کتاب
کہ سکھاتی نہیں مومن کو غلامی کے طریق
AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com/
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
No comments:
Post a Comment