AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Friday, March 5, 2021

10:47 AM

منزل کا تعین اور گذرگاہوں کی تعمیر ضروری ۔ ۔ ورنہ بند ٹوٹ جاتے ہیں

 سلام اور دعائیں ۔ ۔ ۔

 اللہ کریم پناہ دے ہر بلا سے،ہر  گُناہ سے، مہیب وبا سے،امتحان سے اور خباثتِ شیطان سے ۔ آمین

دوستو، سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا تھا، "مایئں تو بچوں کو آذاد جنتی ہیں ۔ ۔ ۔۔" اور  علامہ رحمتہ الله علیہ نے  فرمایا کہ "غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر"۔ زمانہ  ایک طویل عرصے سے نوآبادی غاصبوں کے مکروہ چنگل میں سسکتا رہا ہے۔ غاصب لٹیرے جہاں  گئے وہیں لوٹ مار، تباہی و بربریت کا حونچکاں کھیل کھیلنے کے ساتھ ساتھ ایک ایسا طبقاتی نظام تشکیل دیا جس میں ذہنی و نفسیاتی اسیر اُن کے خوفناک ترکے کی آبیاری جاری و ساری رکھتے ہیں اور غلامی کی تاریک شب کی سحر ہونے نہیں دیتے۔





کل ایک محترم مہرباں کے توسط سے  ایک نظم سننے کو ملی۔  کمال خوبصورتی سےشاعر نے اسی ذہنیت کا نقشہ کھینچا ہے۔ برِصغیر اور ساری ماضی اور حال کی کالونیاں  اسی مردہ ضمیری اور ذہنی غلامی  کے شکیجے میں کسی ہوی ہیں اور نہ جانے کب "نہ تن تیرا نہ من" کی یہ زنجیریں ٹوٹیں گی؟

پڑھیے اور سوچیئے۔ ۔ ۔۔

کسی کا حکم ہے ساری ہوائیں 
ہمیشہ چلنے سے پہلے بتائیں 
کہ ان کی سمت کیا ہے 
کدھر جا رہی ہیں 

 

ہواؤں کو بتانا یہ بھی ہو گا 
چلیں گی اب تو کیا رفتار ہو گی 
کہ آندھی کی اجازت اب نہیں ہے 
ہماری ریت کی سب یہ فصیلیں  ہیں
یہ کاغذ کے محل جو بن رہے ہیں 
حفاظت ان کی کرنا ہے ضروری 
اور آندھی ہے پرانی ان کی دشمن 
یہ سبھی جانتے ہیں 

 

کسی کا حکم ہے دریا کی لہریں 
ذرا یہ سرکشی کم کر لیں اپنی حد میں ٹھہریں 
ابھرنا پھر بکھرنا اور بکھر کر پھر ابھرنا 
غلط ہے یہ ان کا ہنگامہ کرنا 
یہ سب ہے صرف وحشت کی علامت 
بغاوت کی علامت 
بغاوت تو نہیں برداشت ہوگی 
یہ وحشت تو نہیں برداشت ہوگی 
اگر لہروں کو ہے دریا میں رہنا 
تو ان کو ہوگا اب چپ چاپ بہنا 

 

کسی کا حکم ہے 
اس گلستاں میں بس اک رنگ کے ہی پھول ہوں گے 
کچھ افسر ہوں گے جو یہ طے کریں گے 
گلستاں کس طرح بننا ہے کل کا 
یقیناً پھول تو یک رنگی ہوں گے 
مگر یہ رنگ ہوگا کتنا گہرا کتنا ہلکا 
یہ افسر طے کریں گے 

 

کسی کو یہ کوئی کیسے بتائے 
گلستاں میں کہیں بھی پھول یک رنگی نہیں ہوتے 
کبھی ہو ہی نہیں سکتے 
کہ ہر اک رنگ میں چھپ کر بہت سے رنگ رہتے ہیں 
جنھوں نے باغ یک رنگی بنانا چاہے تھے 
ان کو ذرا دیکھو 
کہ جب اک رنگ میں سو رنگ ظاہر ہو گئے ہیں تو 
کتنے پریشاں ہیں کتنے تنگ رہتے ہیں 

 

کسی کو یہ کوئی کیسے بتائے 
ہوائیں اور لہریں کب کسی کا حکم سنتی ہیں 
ہوائیں حاکموں کی مٹھیوں میں، ہتھکڑی میں 
قید خانوں میں نہیں رکتیں 
یہ لہریں روکی جاتی ہیں 
تو دریا کتنا بھی ہو پر سکوں بیتاب ہوتا ہے 
اور اس بیتابی کا اگلا قدم سیلاب ہوتا ہے


کسی کو کوی یہ کیسے بتاے 







AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
 



Sunday, January 17, 2021

9:54 PM

کہانی بہت پرانی ۔ ۔ ۔

 سلام اور دعائیں ۔ ۔ ۔

شیخ سعدی علیہ الرحمہ کی حکایات میں سے ایک کہانی پیشِ خدمت ہے۔

 ضروری نوٹ ۔ ۔ ۔ کسی قسم کی مشابہت، فرزانوں سے، نادانوں سے،  پانامہ سے، سویٹزر لینڈ سے،براڈشیٹ سے یا تنگ گلی سے  ۔ ۔ ۔ محض اتفاقیہ ہو گی کیونکہ شیخ سعدی علیہ الرحمہ کو تو گئے ہوے زمانے بیت گئےْ اورجہاں تک آپ اور ہم ہیں تو، "نہ آگ سے نہ گھی سے ہم کو کیا کسی سے"۔


حکایت  پڑھیے ۔ ۔ ۔

ایک گدھ نے ایک چیل سے کہا کہ دنیا میں مجھ سے زیادہ تیز نظر کسی کی نہیں ہے۔  چیل نے سمجھانے کی کوشش کی کہ عاجزی اور بردباری ہر وقت ملحوظِ خاطررہنی چاہیے، ہو سکتا ہے تیری نظر مجھ سے بھی کمزور ہو۔گدھ نے کہا ہاتھ کنگن کو آرسی کیا، چیل بیگم کیا تم زمین پر پڑی ہوی وہ کھانے والی چیز دیکھ سکتی ہو؟ چیل نے کہا نہیں لیکن اس بات کا کیا ثبوت کہ آپ صحیح کہہ رہے ہو۔  گدھ نے کہا ابھی لایا اور یوں غوطہ لگایا۔ نیچے لیکن جال بچھا ہو تھا گدھ جال میں جا اٹکا۔ چیل نے چلا کر کہا، کمبخت تیری ہوس نے تجھے مالِ غنیمت تو دکھلا دیا لیکن جال نظر نہ ٓآیا۔



 




ہوساں نے ماريا، حلیہ وگاڑیا۔





Thursday, December 31, 2020

10:38 PM

ان مع العسر یسرا - اھلا و سهلا - 2021


السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔۔


اللہ کریم نے فرمایا ہے، “انا مع العسر یسرا” ۔۔۔ تو یقینآ ہر *مشکل* کے بعد آسانی ہے۔



 

تاریخ کے اوراق میں پناہ لینے والا سال ہر لحاظ سے ایک مشکل سال تھا۔ وبا نے شدید ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ نا قابلِ تلافی نقصانبھی کیا۔ بہت سارے عزیز دوست راہیِ ملک عدم ہوے اور خطرہ ابھی موجود ہے۔ اقتصادی توازن جو پہلے ہی دگرگوں تھا مزید بگڑا۔ سماجی رویوں میں منفی رحجانات اپنانے پڑے ۔ مصافحہ، معانقہ عنقا ہوے۔عبادت گاہیں تک محفوظ نہ رہیں، جہاں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کا حکم تھا وہاں چھ فٹ کا بعد ہوا۔ زمانہِ جدید میں انسانیت شاید ہی کبھی اتنی بے بس ہوی ہو جتنی اب ہے، لیکن اس کے باوجود انسانوں کا انسانوں کے ساتھ جبر و ستم جاری رہا۔ کشمیر سسکتا رہا اور فلسطین بلکتا رہا۔ حکمران بِکتے رہے اور بلوان بَکتے رہے ۔ 


دعا ہے کہ اس مشکل سال کے بعد  نئے سال کے ساتھ آسانیاں طلوع ہوں۔ اللہ کی پناہ ہو اور معافیِ گناہ ہو، رفعِ وبا ہو۔ غفور الرحیم سے التجا ہے  کہ جانے والے سال کی ساریابتلائیں اسی کے ساتھ تاریخ کا حصہ بن جائیں۔ کشمیر اور فلسطین آذاد ہوں۔ ضمیر جاگے اور ظلم بھاگے۔


نیا سال نئے خوابوں، نئی امیدوں، نئے ولولوں، کا نقیب ہو۔ نئے چیلنجز ہوں تو عزم بھی اتنا ہی پختہ ہو، کہ سرخروہونا ہے سرنگوں نہیں۔ اصلاح کرنی ہے، غلطیوں کا اعادہ نہیں کرنا ۔ ۔ ۔انفرادی اور اجتماعی طور پر۔  

دعا ہے  کہ نیا سال آپ کے لئے، آپ کے خاندان کے لئے، آپ کے احباب کے لئے، جمیع بنی نوع انسان کےلئے اپنے دامن میں لاے، خوشیاں، خوشحالی، امن، محبت، کامرانیاں، تعبیریں اور تعمیریں۔



سلامت رہیں آپ، آپ کا ایمان و ایقان اور ہم سب کا پیارا پاکستان جہاں امن، رواداری، مواخات اور برداشت کی آبیاریہو۔ 



آمین بجاہِ سید المرسلین، خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم۔ 



اختر نوازجنجوعہ

Wednesday, December 16, 2020

2:36 PM

سولہ دسمبر ۔ میری دعا

سلام  

آج سولہ دسمبر ہے۔خونیں یادوں کا دن، ایک دن اور دو سانحات ۔ اپنوں کی کج فہمیوں، غداریوں اور غیروں کی ریشہ دوانیوں کو کریدنے اور کھنگالنے کا دن ۔اپنے قرض کو یاد کرنے اورتجدید عہد کا دن۔ 

قرض چکانے پڑتے ہیں ورنہ نسلیں گروی پڑ جاتی ہیں۔ بے حمیتی گھر بنا لیتی ہے دلوں میں. روحوں کو زنگ لگ جاتا ہے۔





میں اللہ کریم سے گڑ گڑا کر دعا کرتا ہوں کہ وہ ہم سب کو غیرتِ ایمانی و ملی عطا فرماے۔ غور و فکر کی اسطاعتملے۔  بلیات و سانحات (سولہ دسمبر جیسےکا ہم بروقت ادراک کر سکیں اور آئندہ رونما ہونے سے پہلی ہی ان کاتدارک کر سکیں اور جو ہو چکے ان کا کفارہ دل و روح و جان و مال سےادا کریں کیونکہ کفارہ ادا کرنا پڑتا ہے ورنہ حساب ضروری۔ کفارہ ادا کرنے کے لئے  پہلا قدم اتحاد و یگانگت و ہمآہنگی ہے۔ دین و ملت مقدم، ذاتی خواہشات و اغراض موخر۔ 


   اللہ کریم ہمیں روحانی صحت و جسمانی تندرستی اور ایمانی سلامتی نصیب فرماے۔ علم، حلم اور فکر کے ورثہ کواپنانے کی توفیق دے کہ ہمارے معاملات و معمولات ایسے ہو جائیں جو اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کےفرمان پر سکھلاے اور خود عمل کر کے دکھلایا۔ 

   

 اللہ کریم ہمیں ہر طرح کی برائی اور حسد کی غلاظتوں سے بچاے، خیر مانگنیں اور بانٹنیں والا بناے۔ 


 قناعت و امانت ہمارا شعار بنے۔ رزقِ حلال مقدر ہو، بددیانتی، اقراپروری، اہلیت کی ناقدری، بزدلی اور کذب و بےایمانی سے ہمیں اپنی پناہ عطا فرماے۔ 


صالح حکمران ودیعت فرماے، دورِ درخشاں کو لوٹاے،زمانہ فاروقی دکھاے، مردودوں کو عبرت کا نشاں بناے۔ 


اللہ کریم معاملات کو آسان بناے اور بدحالی کو دور بھگاے۔ 


ہمہ وقتی فضل و کرم اور نعمتیں دامنگیر رہیں۔   اور ہمارے والدین ، ​​اور وہ ہمارے پیارے جو بقا کے گھر تک پہنچ چکےہیں  اُن کی مغفرت فرماے۔ اور بلندی درجات کے ساتھجنت الفردوس اُن کا مسکن ہو۔ 


شہدا و غازیانِ اکہترکو سلام 


اے پی ایس کے معصوم شہیدوں کو سلام، ان کے سوگواروں کو سلام۔ انشاء اللہ عزیز ان کاخونِ ناحق دشمنوں اورغداروں کے لیے یہاں ذلت کا سامان اور آخرت میں جہنم کی آگ کا ایندھن بننے کا سبب ہو گا۔ 


ان گنت درود و سلام نبیِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم پر، ان کی آل و اہلبیت پر اصحاب پر، اور جمیع مسلمین ومسلمات پر۔ 


آمین بجاہ خاتم النبیین، رحمتہ العالمین صلی اللہ علیہ وسلم۔






AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
 

Friday, October 9, 2020

3:49 PM

چلتا رہے کارواں ۔ ۔ ۔

سلام و دعائیں ۔ ۔ ۔

یہ ہماری زندگی مسلسل بہار و خزاں کی کہانی ہے۔

کہیں جھرنوں اور زمزموں کے سحر انگیز ساز ہیں اور کہیں آنسوؤں کی بے خود روانی ہے۔
کل کا دن بھی کچھ ایسا ہی تھا۔
کاروانِ پاکستان کے پر عزم کارکنان نے ایک بزم سجای ہوی تھی اور مجھے مہمانِ خصوصی کے اعزاز کے قابل سمجھا۔

(کاروانِ پاکستان، یونیورسٹیز اور کالجز کے نوجوان بچے، بچیوں کی تنظیم ہے جس کا دائرہ کار ماشاء اللہ اب پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے۔۔۔

ہر ڈویژن اور ضلع کی سطح پر اس کو منظم کیا جا رہا ہی، امانت اور صداقت ان کا نصب العین ہے، سیرتِ پاک خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لائحہ عمل کا سر چشمہ ہے ۔۔۔ رفاعی کام اور معاشرتی مبنی بر مساوات ترویج و ہم آہنگی ان کا ہدف ہے۔ یتیم بچوں کی کفالت و تعلیمی اخراجات، منشیات کے خلاف جنگ، فرقہ واریت کے خلاف بند، نادار و لاچار و بیمار انسانیت کی بقا، غنڈہ گردی و بدمعاشی کے خلاف پر زور صدا، یا تقدیس و حرمتِ کی ردا ۔۔۔ سب ان کے دائرہ کار میں)۔۔۔


 






وہاں جا کر مجھے یہ خوشگوار حیرت بھی ہوی کہ انہوں نے اپنی ایڈوائزری کونسل کا چئر مین مجھے بنایا ہوا ہے۔ مصروفیات گوناگوں ہیں لیکن اب کا جذبہ اور ارادہ دیکھ کر انکار نہیں بن پڑا۔

اجلاس کے دوران گاوں سے باوا عاشق حسین شاہ صاحب کے انتقال کی خبر موصول ہوی۔ ایک انتہای نیک، بے ضرر، سب کا بھلا چاہنے والی پابندِ صوم و صلاۂ، رحمتوں کی امین پاک روح اپنے خالق کے حضور پیش ہو گئی۔ بچے اور گاوں والے ان کے صدقے ہونی والی فیوضیات سے محروم۔ اللہ کریم جنت الفردوس میں اعلی ترین درجات سے نوازے اور پسماندگان پہ رحم فرماے۔

آمین۔

شام گیے کاروانِ پاکستان کی محفل ختم ہوی تو دوسری محفل کا بلاوہ موجود تھا۔ پیر سید سعادت علی شاہ صاحب چورہ شریف عالمی ختمِ نبوت کا دعوت نامہ (بیس اکتوبر) دینے تشریف لا رہے تھے۔ یہ کانفرنس ان کے یہاں پچھلے چون سال سے مسلسل ہو رہی ہے۔





پچھلے سال بھی کچھ عرض کرنے کا خصوصی حکم ہوا تھا اور یہی حکم اب کے جاری ہوا ہے۔ دوستوں نے ایک خوبصورت نشست کا اہتمام کر دیا۔ خوبصورت باتیں بھی ہوئیں، عشا کی نماز بھی چوتھی منزل پر باجماعت ہوی اور وہیں پر عاشق حسین شاہ صاحب کے لیے دل کی گہرائیوں سے دعاے مغفرت بھی۔

سب اللہ کریم کا۔







AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825