سلام
آج سولہ دسمبر ہے۔خونیں یادوں کا دن، ایک دن اور دو سانحات ۔ اپنوں کی کج فہمیوں، غداریوں اور غیروں کی ریشہ دوانیوں کو کریدنے اور کھنگالنے کا دن ۔اپنے قرض کو یاد کرنے اورتجدید عہد کا دن۔
قرض چکانے پڑتے ہیں ورنہ نسلیں گروی پڑ جاتی ہیں۔ بے حمیتی گھر بنا لیتی ہے دلوں میں. روحوں کو زنگ لگ جاتا ہے۔
میں اللہ کریم سے گڑ گڑا کر دعا کرتا ہوں کہ وہ ہم سب کو غیرتِ ایمانی و ملی عطا فرماے۔ غور و فکر کی اسطاعتملے۔ بلیات و سانحات (سولہ دسمبر جیسے) کا ہم بروقت ادراک کر سکیں اور آئندہ رونما ہونے سے پہلی ہی ان کاتدارک کر سکیں اور جو ہو چکے ان کا کفارہ دل و روح و جان و مال سےادا کریں کیونکہ کفارہ ادا کرنا پڑتا ہے ورنہ حساب ضروری۔ کفارہ ادا کرنے کے لئے پہلا قدم اتحاد و یگانگت و ہمآہنگی ہے۔ دین و ملت مقدم، ذاتی خواہشات و اغراض موخر۔
اللہ کریم ہمیں روحانی صحت و جسمانی تندرستی اور ایمانی سلامتی نصیب فرماے۔ علم، حلم اور فکر کے ورثہ کواپنانے کی توفیق دے کہ ہمارے معاملات و معمولات ایسے ہو جائیں جو اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کےفرمان پر سکھلاے اور خود عمل کر کے دکھلایا۔
اللہ کریم ہمیں ہر طرح کی برائی اور حسد کی غلاظتوں سے بچاے، خیر مانگنیں اور بانٹنیں والا بناے۔
قناعت و امانت ہمارا شعار بنے۔ رزقِ حلال مقدر ہو، بددیانتی، اقراپروری، اہلیت کی ناقدری، بزدلی اور کذب و بےایمانی سے ہمیں اپنی پناہ عطا فرماے۔
صالح حکمران ودیعت فرماے، دورِ درخشاں کو لوٹاے،زمانہ فاروقی دکھاے، مردودوں کو عبرت کا نشاں بناے۔
اللہ کریم معاملات کو آسان بناے اور بدحالی کو دور بھگاے۔
ہمہ وقتی فضل و کرم اور نعمتیں دامنگیر رہیں۔ اور ہمارے والدین ، اور وہ ہمارے پیارے جو بقا کے گھر تک پہنچ چکےہیں اُن کی مغفرت فرماے۔ اور بلندی درجات کے ساتھجنت الفردوس اُن کا مسکن ہو۔
شہدا و غازیانِ اکہترکو سلام
اے پی ایس کے معصوم شہیدوں کو سلام، ان کے سوگواروں کو سلام۔ انشاء اللہ عزیز ان کاخونِ ناحق دشمنوں اورغداروں کے لیے یہاں ذلت کا سامان اور آخرت میں جہنم کی آگ کا ایندھن بننے کا سبب ہو گا۔
ان گنت درود و سلام نبیِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم پر، ان کی آل و اہلبیت پر اصحاب پر، اور جمیع مسلمین ومسلمات پر۔
آمین بجاہ خاتم النبیین، رحمتہ العالمین صلی اللہ علیہ وسلم۔
AKHTAR N JANJUA
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
No comments:
Post a Comment