گذشتہ سے پیوستہ ۔ ۔ ۔
کیا ایمان والوں کے لیے اس بات کا وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ کی نصیحت اور جو دین حق نازل ہوا ہے اس کے سامنے جھک جائیں، اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائیں جنہیں ان سے پہلے کتاب (آسمانی) ملی تھی پھر ان پر مدت لمبی ہو گئی تو ان کے دل سخت ہو گئے، اور ان میں سے بہت سے نافرمان ہیں۔
حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش رحمہ اللہ کشف المحجوب میں فرماتے ہیں :۔
ہمارے زمانے میں تصوف کے علم کی حقیقت کھوکھلی ہو کر رہ گئی ہے کیونکہ لوگ حرص و ہوس کا شکار ہیں اور تسلیم و رضا چھوڑ چکے ہیں۔ علمائے زمانہ اور وقت کے دعویداروں نے طریقت کی اصل صورت بگاڑ دی ہے ۔ ۔ ۔ ۔
جس چیز کو زمانے کا ہاتھ نہیں چھو سکا۔اور جس سے اللہ پاک کے خاص بندوں کے سوا تمام اہلِ ارادت، طریقت سے دور ہیں۔ تمام اہلِ معرفت، معرفت سے خارج ہیں۔ خاص و عام لوگ فقط لفظی عبارت کو کافی سمجھتے ہیں۔ حقیقت کو پردوں میں رکھنے کے خواہش مند ہیں۔ تحقیق کو چھوڑ کر تقلید چاہتے ہیں (کیونکہ) تحقیق ان کی دنیا سے دور ہے۔ ۔ ۔ ۔
جاری ہے ۔ ۔ ۔
??? اَلَمْ يَاْنِ لِلَّـذِيْنَ اٰمَنُـوٓا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُـهُـمْ لِـذِكْرِ اللّـٰهِ
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825/
No comments:
Post a Comment