AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Thursday, December 5, 2019

عالم ۔۔ علم ۔۔۔ اور فروشی ۔ ۔ ۔

سلام و دعا ۔ ۔ ۔

عزیزانِ گرامی حصول علم بہت ضروری ہے،  پہچان کے لئے اور عرفان کے لئے ، اسی لیئے پہلی ہی وحی میں آیا "اقرا باسم ربک ۔ ۔ ۔"، یعنی پڑھیے بھی اور جانیے بھی کہ خالق کون ہے، مالک کون ہے اور کیا چاہتا ہے۔ 

 علم حکیم بناتا ہے اور حکمت امام بناتی ہے۔ پہچان عارف بناتی ہے اور معرفت قربتِ خالق و مالک دلاتی ہے۔ اور حکمت و معرفت ثمر ہیں کاوشِ حصولِ علم کےاور علم خواہ وہ دینی ہو یا دنیوی اُس کا سرچشمہ  صرف اور صرف ذات  و کلامِ خداوندی، باقی سب طریقے زندقہ۔

کل طریقہ ردتہ الشریعہ فہی زندقتہ
ہر وہ طریقت جو قانونِ الہی کو رد کرے زندقہ ہے

چند دن پہلے پاکستان میں بعض طلبہ تنظیموں نے کچھ شہروں میں ریلیاں نکالیں، کچھ مطالبات پیش کیئے جن پر صاحبانِ اقتدار کو نظر کرنا چاہیے ۔ وہاں  پر لگاے جانے والے چند نعرے یقینا باعثِ توجہ ہونے چاہیئں ۔ ۔ سرخ رنگ تو مدت ہوئ مصلوب ہوا، مغلوب ہوا لیکن  "یہ لال رنگ کب ہمیں چھوڑےگا"؟ اور سب سے زیادہ توجہ ان پلے کارڈز کی طرف جانی چاہیئے جو ناموسِ رسالت  سے متعلق ہیں۔


کیا ہم ناموسِ رسالت کو وجہِ نزاع بنانا چاہتے ہیں؟

 کیا ہمارے رول ماڈلز مسیلمہ اور اسود عنسی جیسے کذاب ہیں؟ 

کیا ہم شاتمانِ کی پیروی سیکھ رہے ہیں اور سکھا رہے ہیں؟ 

کیا مملکتِ خداداد میں اور مسائل کم ہیں کہ بنیادی عقائد پر حملہ آور ہونا چاہتے؟


ہر ایک کا احتساب بہت ضروری ہے، ہر شعبے میں جو خائن ہیں  انھیں لٹکنا چاہیے۔ جنگل کا قانوں نہیں قانونِ الہی نافذ کیجئے۔ اپنے گروپ میں کسی صاحب نے ایک وڈیو چڑھای کہ ’پیر تعونذ دے رہا ہے‘، ایسے مردود پیروں کو تلاش کر کے سنگسار کیا جاے۔ کتے بلیاں بھی حیا کرتے ہیں لیکن حضرتِ انسان کھلے میدان میں ٹریل فائیو پر کتا گیری کرتا ہے اور کوئ دوسرا وڈیو بنا کر میڈیا میں چڑھاتا ہے۔ لا حول ولا قوة۔ ایسا علم کہاں سے آیا ہے اور کون چاہتا ہے کہ ہم برباد ہوں اور ہماری نسلیں بد مذہب ہوں۔ 


ہمیں اپنے دشمنوں کو پہچاننا چاہیے۔ ففتھ جنریشن وار فیئر آگ لگا رہی ہے اور ہم آگ بجھانے کے لیئے کہیں صرف راگ ملہار پر تو اکتفا نہیں کر  رہے ہیں ؟۔


عزیزو دنیا اور اس کا حصول بذریعہ ہر جائز و ناجائز طریقہ ہمیں برماد کر  رہا ہے۔ ہمیں ایسے علم کو حاصل کرنا چاہیئے جو صحیح و غلط کی پہچان کراے۔

حضرت علی کرم اللہ وجہ رضی اللہ عنہ نے حضرت کمیل کو کہا تھا، "کمیل علم مال سے بہتر ہے، علم تیری حفاظت کرتا ہے اور تو مال کی۔ علم حاکم ہے اور مال محکوم۔ مال خرچ کرنے سے گھٹتا ہے جبکہ علم خرچنے سے بڑھتا ہے۔ اے عزیز ایسا علم سیکھو جس سے تم ہمیشہ زندہ رہو"۔

حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کو اختیار دیا گیا کہ وہ علم، مال اور سلطنت میں سے جو پسند کریں لے لیں۔ آپ نے علم کو چنا تو مال اور سلطنت علم کے غلام کے طور حاضر ہو گئے۔

حضرت ابنِ مبارک رحمتہ اللہ علیہ سے کسی نے پوچھا کہ اچھا انسان کون ہے؟ فرمایا علم والا۔ پھر پوچھا کمینہ کون ہے ؟ فرمایا وہ جو دین کو بیچ کر مال کماتا ہے۔


اللہ کریم ہمیں علمِ صحیحہ کے حصول کی توفیق عطا فرماے۔

دوستوں اور دشمنوں کی پہچان کی قوت عطا فرماے۔

 ہمیں اچھا انسان بناے اور کمینے پن سے بچاے۔ 



آمیں بجاہِ رحمتہ العالمین، خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم







AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825

No comments: