AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Friday, May 17, 2019

عنقا شاہین اور سیلابِ کرگساں ۔ ۔ ۔

سلام

عشرہِ مغفرت میں مغفرت  کی دعا


آج کے اخبار میں جنرل حامد جاوید پر رووف کلاسرہ کا کالم پڑھا جو ’موضوعِ بلاگ‘ بنا۔ کالم خود پڑھ لیجیئے، میں سردار دیوان سنگھ مفتون کی ’ناقابلِ فراموش‘ سے ایک صفحہ یہاں نقل کرتا ہوں۔ 


لکھتے ہیں:۔


راجپوتانہ کے قومی ورکر شری رام نارائن جی چودھری اپنا زیادہ وقت مہاتما گاندھی کے پاس گذارتے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اُن کا بیان ہے کہ باوجود  اس کے کہ مسٹر جناح کی مسلم لیگی پالیسی ملک اور کانگریس کے لیئے انتہای  نقصان کا باعث ہے مگر مہاتما گاندھی کے دل میں مسٹر جناح کی انتہای عزت ہے۔ اور مہاتما گاندھی  پرائیویٹ سے پرائیویٹ دوستوں میں بھی  جب کبھی مسٹر جناح کا ذکر کرتے ہیں تو انتہائ عزت اور محبت کے ساتھ۔ اور اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ مہاتما جی یہ سمجھتے ہیں کہ مسٹر جناح کے اندر کیریکٹر ہے۔ گورنمنٹ کسی قیمت پر بھی اُن کو خرید نہیں سکتی۔ اور یہی وجہ ہے کہ گورنمنٹ نے کبھی بھی جناح کو اپنا نہیں سمجھا اور آپ سے ہمیشہ بدکتی ہی رہی۔  جناح کے مقابلہ پر جن کانگریسیوں میں کیریکٹر نہیں مہاتما جی اُن کو ۔۔۔۔سے بدتر اور ذلیل سمجھتے ہیں مگر بے بس ہیں ان کے خلاف کچھ کر نہیں سکتے۔



جو لوگ پبلک میں عزت اور شہرت حاصل کرناچاہتے ہیں اُن کے لیئے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ اپنے اندر کیریکٹر پیدا کریں۔ دنیا میں روپیہ اور دولت ہی سب کچھ نہیں۔ انسان کو اپنی عزت پر روپیہ قربان کرنا پڑتا پے۔ اور عزت تب ہی حاصل ہوسکتی ہے جب انسان میں کیریکٹر ہو۔ بلکہ غور کیا جاے تو اُس شخص سے  جس کے اندر کیریکٹر نہیں، جو دوستوں کے ساتھ بھی بد دیانت ہے، جو اعتماد کُش ہے اور قومی غدار ہے، بازار کا ایک آوارہ کتا بھی اچھا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ 

ناقابلِ فراموش ۔صفحہ    68










AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz

No comments: