AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Sunday, May 12, 2019

شکرانہ ۔ ہر حال میں

سلام و دعائیں

فیوضات و برکاتِ رمضان مقدر ہوں اور قبولیتِ صوم و صلات  و عبادات، روحانی درجات کی بلندی کا باعث۔

تدبر  ایک پل  کا 
مشاہدہ  چند لمحات کا 
تفکر التزام سے
عرفان، شعوری انتظام سے

تو پھر سواے شکرانہِ ذوالجلال اور کوی ترتیب نہیں۔


شُکر الہی ہر حال میں

خوش حالی ہو یا بد حالی

کشادگی ہو یا تنگی

تندرستی ہو یا بیماری

توانای ہو یا کمزوری

جیسے ہو، جہاں ہو، کچھ ہو، کیسا ہو

در بھی ربِ ذوالجلال کا

ڈر بھی ربِ ذوالجلال کا

اور شکر ہر  حال میں

فرمایا رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم نے:۔

مومن کی مثال کھیتی کی پہلی کونپل کی طرح ہے، ہوا چلتی ہے تو جھک جاتی ہے اور مصیبتوں کا مقابلہ کر لیتی ہے اور نہ جھکنے والے کی مثال صنوبر کے درخت جیسی ہے کہ جھکتا نہیں تو آخرِکار ٹوٹ پڑتا ہے۔

اس لیئے اللہ کریم کی طرف سے آنے والی ہر کیفیت پر شکر گذار اورفرحان و شاداں رہنا چاہیئے کیونکہ فلاح اسی میں پنہاں ہے کہ اللہ کی رضا کو اپنی ناراضی پر ترجیح دی جاے  اور یقینی بد انجامی مقدر ان کا جو اپنی رضا کو اللہ کی رضا پر مقدم جانتے ہیں۔


اللہ کریم غور و فکر اور شکر کی توفیق عطا فرماے۔  آمین بجاہِ ایں حمدِ ربُ العالمین

تو ہی بے کسوں کا ہے آسرا، تیری شان جل جلالہ
تو ہی ہر بشر کا ہے مدعا، تیری شان جل جلالہ

ہے عیاں بھی تو، ہے نہاں بھی تو، ہے یہاں بھی تو ہے وہاں بھی تو
کہ تُو ہی تو اپنا ہے خود پتہ، تیری شان جل جلالہ

تیری کنہہ کوی نہ پا سکا، ہوا پست عقل کا حوصلہ
کہ ہے عقل کی تو بساط کیا؟ تیری شان جل جلالہ









AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz

No comments: