AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Thursday, April 13, 2023

1:02 PM

کُل اور جُز ۔۔۔

 جُز اور کُل




جسم کل ہے اور مختلف اعضا (اعضاءِ اشرافیہ {رئیسہ}، کاوشیہ، حرکیہ اور افزائشیہ) اس کے جز ہیں


وہ عضو یا اعضا جو فاسد ہو جائیں، فاسق ہو جائیں یا نازک ہو جائیں ان کا علاج (بالغذا، بالنشتر، بالآری) لازم،ورنہ کُل کی موت۔ بالخصوص اعضاءِ شاہی (دماغ و دل) کا اگر بگاڑ ہو جاے تو معذوری و مہجوری یقینی۔ 


ملک معاشرتی ضرورت، عوام اُس کا “کُل” اور اُسی کل میں سے ایک “جُز” (جماعت - جو آج کل اپنے آپ کو اشرافیہ کہلانے میں فخر محسوس کرتی ہے) نکالی جاتی ہے، مخصوص سانچوں میں ڈھالی جاتی ہے تاکہ ریاست کا نظام ایسا بنے اورچلے کہ ملک دائم قائم رہے، پھلے پھولے  اور “کُل” شاد کام و خوش حال ہو، “ُجز” کو اطمینان ہو کہ اس نے وہ کام کامیابی سے کیا جس کے اسے چنا گیا تھا۔ 


اس خاص جماعت کی خصوصیات  :-

صداقت و وفا و دیانت و امانتِ بو بکر


بے لوثی، شفافیت، عدل و انتظامِ فاروقی


سخاوت و بردباری و شرم و حیا۶ِِ عثمانی


علم و حلم و نجابت و شجاعتِ حیدری


عوام میں سے کسی ایک کی آواز آے تو جس کا نام سُن کر قیصر و قصری تھرا اُٹھیں وہ حکمران منبر سے نیچے اُتر آےاور اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کر دے۔ 


معذرت ۔۔۔ چند سالہ (صرف) تاریخ کے سنہری پنوں میں گھس کر کھو جانے کی عادت ہو گئی ہے حالانکہ خوب جانتاہوں کہ ؛-


تجھے آبا سے اپنے کوی نسبت ہو نہیں سکتی

کہ تُو گفتار وہ کردار، تُو ثابت وہ سیارا


گنوا دی ہم نے جو اسلاف سے میراث پای تھی

ثریا سے زمیں پر آسماں نے ہم کو دے مارا


اور اپنے یہاں -


‎عوام کی آواز؟


‎کون عوام؟


‎کسے پرواہ ہے؟


عوام لیکن ضروری ہیں


نعرے لگانے کے لیے، جانیں گنوانے کے لیے، عزتِ نفس و عصمت لٹانے کے لیے۔ 


پسینہ عوام کا، نگینہ اشرافیہ (لکڑ ہضم پتھر ہضم) کا۔ 

ٹیکس عوام کا، سارا مال مالکانِ حرام کا


عقوبتیں عوام کی، جرائمِ ہمہ جہتی اشرافیہ کے


عوام دس کلو آٹے کے لیے مریں، صاحبان اربوں خزانے سے لے کر پھیروں پر خرچ کریں


جس کا جی چاہے لاٹھی لے کر آئین کی دھلای و پنجای کرے اور طرفہ تماشہ یہ کہ چوپٹ نگری میں اسی مجروح ومجہول آئین کی گولڈن جوبلی منای جاے وہ بھی بذریعہ دشنام و جوتم پیزار۔ 


الامان و الحفیظ


انا للہ و انا ۔۔۔


حرف آخر ۔۔


خبردار!  … ہم ایک بہت بڑے آتشیں طوفان کی طرف بڑھ رہے ہیں … احساس ہونا چاہیے … “اگر آپ “پورے” کی  پروا اب بھی نہیں کریں گے تو “پورا” ایک دن آپ پر ٹوٹ پڑنے والا ہے (زیادہ دور نہیں) اور پھر  آپ کو رضا شاہ پہلوی بنناپڑے گا اگر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے تو۔ 



ہمیں ہے حکمِ آذاں ۔۔۔




Akhtar N Janjua

http://anjanjua.blogspot.com

http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz

Tuesday, April 11, 2023

7:44 PM

تجزیہ ضروری ہے ۔



یہ جو سال گذرا ہے

کس حال گذرا ہے

تجزیہ تو ہونا چاہیے


کتنا اُبھرے، کتنا اجڑے

کتنا بکھرے، کتنا اکھڑے

تجزیہ تو ہونا چاہیے


کیسے کرم پُھوٹے

کیسے بھرم ٹوٹے

تجزیہ تو ہونا چاہیے


کون بکا، کون جھکا

ملک بسا، یا بے تحاشا لُٹا

تجزیہ تو ہونا چاہیے


جھوٹی انا کا کیا ہوا

فانی بقا کا کیا ہوا

تجزیہ تو ہونا چاہیے


کیا قتل ضروری ہیں؟

کیوں “قاتل” مجبوری ہیں؟

تجزیہ تو ہونا چاہیے


ہراسانی کے لیے فحاشی ضروری ہے؟

خوف کے لیے بدمعاشی ضروری ہے؟

تجزیہ تو ہونا چاہیے


سیاست نے سیاست کو داغدار کیا

انصاف نے انصاف کو خوار کیا

تجزیہ تو ہونا چاہیے


کیسے چور، کیسے سادھ

بےسدھ محفل، الٹے ساز

تجزیہ تو ہونا چاہیے


ذات مقدم،سیاست ڈوبی 

آئین پامال، ریاست ڈوبی

تجزیہ تو ہونا چاہیے


چوراں دے کپڑے

ڈانگاں دے گز

اس کے لیے کسی تجزیے کی ضرورت نہیں


یاد کرنے اور رکھنے کی بات

“پاکستان ہے تو ہم ہیں”


سدا سلامت پاکستان ۔ تا قیامت پاکستان

جیے وطن ۔ مٹیں دشمن



Akhtar N Janjua

http://anjanjua.blogspot.com

http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz

Saturday, April 8, 2023

12:56 PM

رجوع و استغفار شاہراہِ فلاح ۔ ۔ ۔

 سلام اور دعائیں ۔ اللہ کریم رمضان المبارک کی عبادات و ریاضتیں قبول فرماے۔

 رمضان المبارک دو ہجری میں حق و باطل میں ایک عظیم معرکہ بپا ہوا تھا جسے غزوہِ بدر سے یاد کیا جاتا ہے۔ ایک طرف نفرت، بد مست طاقت، غرور، عددی برتری اور زعمِ کامرانی اور دوسری طرف کسمپرسی، بے سرو سامانی لیکن یقین کی فراوانی، خوشنودیِ خدا اور رضامصطفے ﷺ پر خواہشِ قربانی۔ یقین جیتا اور غرور ہارا، حق سرخرو، باطل سر نگوں ہوا ۔ 



سبق ۔

فضاے بدر  پیدا کر فرشتے  تیری نصرت کو 

 اتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطار اب بھی 


موسم بدلا رُت گدرای ۔

پیارے پاکستان کے میدانوں، ریگستانوں، کوہساروں اور مر غزاروں پر بہار آی ہے۔

پھولوں اور پھلوں سے لدے شجر

 چار سُو سبزے کے درمیان دمکتے حجر




کاش پاکستانیت اور پاکستانیوں پر بھی ایسی ہی بہار آے ۔ (رجوع و استغفار ضروری)۔ ابھی تو ان دونوں پر ویرانیوں، پریشانیوں کا غلبہ ہے، کہیں آٹے کے حصول کے لیئے بھگدڑ اور اموات، کہیں دہشت کا عفریت اور کہیں نظریاتی ضو افشانیاں۔




اے خاصہِ خاصانِ رسُل وقت دعا ہے ۔ اُمت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے۔


اسباقِ غیر متعلقہِ بلاگ

صدیوں پہلے فرعون مر گیا، فرعونیت لیکن زندہ ۔ فرعونیت کے عاملوں کا حشر فرعون جیسا اور اسی کے ساتھ، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیئے۔

تزکیہ و تطہیر نہیں تو روحانی بہار و بقا قصہِ پارینہ۔

سیاست کو ہمیشہ سیاست نے ہی مجروح و مقتول کیا، کسی بھی اور پر الزام صرف بہانہ۔

انصاف کو ہمیشہ "انصاف" نے ہی بدنام، ناکام و ہلاک کیا، وقتی فائدہ و موقع پرستی ۔ ابدی رسوای و تاریخی جگ ہنسای۔

ہتھاں نال پایاں ہویاں گنڈھاں، (خونِ ناحق گرنے کا سبب) ۔  دنداں نال کھولیاں پیندیاں نیں۔


اللہ کریم سوچن، سمجھن، عمل، رجوع و توبہ دی توفیق عطا فرماے

آمین بجاہِ طحی و یسین ﷺ



Akhtar N Janjua

http://anjanjua.blogspot.com

http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz

Saturday, April 1, 2023

12:24 PM

میں پاکستان ہوں

 میں پاکستان ہوں ۔

 

میں عطیہِ خداوندی ہوں ۔

میں مظہر ہوں شفقتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا اور نکہبان ہوں اُن کی حرمت کا۔ 


پھولوں اور بہاروں کے نقیب میرے موسم اور 

کوہساروں، مرغزاروں، میدانوں، ریگستانوں کی امین 

قدرتی عطیات سے مالا مال میری سر زمین ۔ 


ثقافتی و تہذیبی تنوع میرا اافتخار . 

قوموں کی مالا میں ہونی چاہییے میری جگہ باوقار ۔۔۔ لیکن 

میں ہوں حیران و پریشان و لاچار  ۔ ۔ ۔


کیونکہ میرا المیہ یہ ہے کہ جنہیں  میں نے شناخت دی 

جو میری شاخوں پہ پھلے پھولے 

جنہیں میں نے ترقی کا جُھولا جھلایا

 جنہیں میری وجہ سے پَر لگے اُن میں سے اکژیت نے میرے ہی  پَر کاٹے۔ 


مجھے اپنے سے کم تر سمجھا ۔۔۔


نظریہ ضرورت کو ہتھیار بنا کر 

کبھی طالع آزماوں نے 

کبھی نااہل ناخداوں نے 

کبھی  پُر اسرار آقاوں نے

مجھےلُوٹا، مجھے روندا


دستور و قوانین کو گھر کی لونڈی سمجھا، جب جی چاہا پامال کیا

مجھے اور میرے غریب و سفید پوش بچوں کو یرغمال بنایا، بد حال کیا۔


میری وجہ سے جن کو نام ملا، کام ملا، زندگی کی ہر آسائش و سہولت مفت میرے نام پہ جنہیں نصیب ہوی انہوں نے ہی مجھے لُوٹا اور بدنام  کیا۔

 

جس کے سر پہ مجھے بنانے کا سہرا بندھا اس کے ہر اصول و شعائر و ہدایت

 کو ناکام کیا۔

 

میں دین کے نام پہ بنا


 اور دین کو ہی گروہی و فروعی اختلافات کی نظر کر کے مجھے اپنوں کی کٹی ہوی گردنیں پیش کی گئیں۔ 


کہاں تک سنو گے کہاں تک سناوں ۔ ۔ ۔ 


 ایک بات لیکن لکھ لو اگر مجھے کچھ ہوا 


تو زمین تم پر تنگ ہو جاے گی 


ذہنی غلام تو پہلے ہی ہو صدیوں کی اذیت ناک کریہہ غلامی تمھارا مقدر ہو گی 


 تاریخ تمھیں مطعون ٹھہراے گی


آنے والی نسلیں تمھارا  نام لے کر پھٹکار کریں گی 


ذلت یہاں اور حطمہ وہآں مقدر ہوگی۔


اب بھی وقت ہےسنبھل جاو


رکو، سوچو، میری خاطر میرے نام پہ اللہ کریم نے تمھیں کیا بنایا اور تم  نے کیسے مجھے ہی برباد کیا

 اور مٹایا ۔۔۔


ذات مقدم نہیں فرائض مقدم جانو ۔۔۔


طاقت و سیادت و سیاستِ غلیظہ نہیں ریاست مقدم مانو ۔۔۔


اللہ کا کرم تو ہمہ گیر و ہمہ وقت ہے


 صرف غور و فکر اور عمل کی ضرورت ہے۔

 

کاش ۔۔۔


۔(وقت ہے کہ تمام ریٹائرڈ سینیر لوگ، عدلیہ، سول و ملٹری بیوروکریسی، سول سوسائٹی، صنعت کار، سرمایہ دار ۔۔۔ جس جس پر پاکستان کے ساتھ جُڑنے پر ہن برسا ۔۔۔  اکٹھے ہوں، ایک کنونشن بلائیں، تجاویز مرتب کریں اور مقتدرہ کو بھجوائیں تاکہ اس ابابیلِ ابراہیمی کی طرح کہہ سکیں) ۔۔۔


WE STEPPED UP AND DID OUR THING



اللہ کریم غور و فکر اور عمل کی توفیق دے 


آمین بجاہِ رحمت العالمیں صلی اللہ علیہ وسلم۔




Akhtar N Janjua

http://anjanjua.blogspot.com

http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz

Wednesday, March 1, 2023

9:37 PM

یارو یہ دور ضعفِ بصارت کا دور ہے ۔ ۔ ۔

سلام اور دعائیں ۔ ۔ ۔


دوستو عجب صورتِ حال ہے ۔ ۔ انہونیاں۔کہہ مکرنیاں۔لب کھولنا ہے منع۔انھے، ڈورے تے بے حس تھی ونجو۔سیس نواو۔برف ہو جاو۔


خود
 کو فریب دو کہ نہ ہو تلخ زندگی 

ہر سنگ دل کو جانِ وفا کہہ لیا کرو


 گر چاہتے ہو خوش رہیں کچھ بندگانِ خاص 

جتنے صنم ہیں ان کو خدا کہہ لیا کرو 


یارو یہ دور ضعف بصارت کا دور ہے 

آندھی اٹھے تو اس کو گھٹا کہہ لیا کرو 


اپنے لیے اب ایک ہی راہِ نجات ہے

ہر ظلم کو رضاے خدا کہہ لیا کرو

 

 تراسی سال کا جنگ آزمودہ بزرگ، پہلے  جسے بولنے کی ترغیب دی گئی اور جب اسے منہ لگ گئی تو لب سینے کی توقع کہ سچ بولنا ہے منع۔ ۔ورنہ بے شک کہتے رہنا کہ ہاں میں نے کہا اور سچ کہا لیکن جسمانی  ریمانڈ بھی ہو گا 

اور الزام کا بھونڈا پن اور الناس کی تُھوتُھو، ٹھنیگے پہ ۔ ۔ 


بزرگ کا خمیر، ضمیر اور بڑپن دیکھیے کہ چہرے پر پھر بھی (درد بھری ہی سہی) مسکراہٹ، زبان پر شکوہ نہیں، 

بلکہ اصرار کہ اگر اظہارِ راے جرم ہے تو میں سرذدگی کا کرتا ہوں اقرار۔


ضروری ہے ہم سب کے لیے کہ جب کسی حماقت، پھوہڑ پنی اور کمینگی کو دیکھیں تو پریشان ہونے کے بجاے حیران ہوں کہ ابھی اور کتنا ہمارے مشاہدے میں اضافہ ہونا ہے۔ تقدیر نہیں  جاہلانہ بے تدبیری نے ابھی اور کیا کیا دکھانا ہے۔ 


کہتے ہیں کہ ایک فرمان ہے جس کا مفہوم  ہے، "جس نے میری امت کے بوڑھے کو اذیت پہنچای اس نے مجھے اذیت پہچای"۔ لیکن کیا کیجئے ہوس کا اور نفسِ خانہ خراب کا۔ ۔ ۔ کہیں پڑھا ہے آپ بھی پڑھیئے کہ:۔


شیخ ابوالعباس عشقانی ایک روز گھر میں داخل ہوئے، دیکھا ایک زرد کتا ان کے گھر میں سو رہا تھا۔انھوں نےخیال کیا کہ شاید محلہ کا کوئی کتا اندر گھس آیا۔ اسے نکالنے کا ارادہ کیا مگر وہ ان کے دامن میں   غائب ہوگیا۔

 زرد کتا کیا ہے؟ فرمایا، زرد کتا تیرا نفس ہے۔  پوچھا شیخ نفس کیاہے؟ فرمایا،نفس طمعِ دنیا ہے۔ سوال کیا، یا شیخ طمعِ دنیا کیا ہے؟ فرمایا، طمعِ دنیا پستی ہے۔ استفسار کیا، یا شیخ پستی کیا ہے؟ 

فرمایا، پستی علم کا فقدان ہے۔


(دورانِ سفر سورہ  یوسف کی تلاوت ترجمے کے ساتھ سنی۔ اللہ کریم نے انسانی فطرت کی مختلف جہتوں کا کیا جامع اور بلیغ ذکر فرمایاہے ۔ اس کی پستیاں، ہوسناکیاں، ہولناکیاں، بے تدبیریاں،نفرتیں، حسد، رقابتیں اور انجام سے بے خبریاں ایک طرف اور دوسری طرف اس کی عظمتیں، رفعتیں، شکر، توکل، رضاعت، صبر، توبہ، گناہوں سے اجتناب،  محبت، عقیدت، تصرف اور پھر یہ نکتہِ لطیف کہ ہوتا صرف وہی ہے جسے وہ پروردگا چاہے۔ آپ بھی ضرور سنیے اور غور فرمایئے۔ بہت سارے عقدے وا ہو جائیں گے انشاءاللہ)۔



سدا سلامت پاکستان ۔ تا قیامت پاکستان




Akhtar N Janjua

http://anjanjua.blogspot.com

http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz



Thursday, February 9, 2023

6:27 PM

Restore Pakistan - Restore Images - Too Late, Isn’t It - Can We?

Salam & Duaien

Too Late, Isn’t It - Can We?

Yes its seems we are way off; The Usurpers, The Scavengers, The Pirates, The Dacoits have scorched the beautiful land for 75 long years without any fear, remorse, shame and introspection. ‘We the People’, have acted like Robots, following blindly, conforming and defending every sinister move made by the Devil’s Disciples, chanting slogans, fighting and dying … 

Looters and Destroyers thrived Pakistan Dried … 

Here we are … 

Very Existence of the beautiful land is now at stake ... Land where a little pebble found in the rocks is worth Millions and there are Millions of Tons of those Gems lying underneath the crust (not to mention innumerable other endowments of nature awaiting exploration). Pakistan should (and could) never fail … Failed are those idiots who had nothing to do with Pakistan except using its identity, resources and platforms to pillage, progress, and prosper. 

Question is, Can we do something? 

We can, but for that all institutions (if these ever existed or still do) will have to change and play THE PART. 



CONSTITUTION OF THE ISLAMIC REPUBLIC HAS TO REIGN SUPREME…NO DEVIATION AND DEFIANCE WHATSOEVER:-


* Judiciary - 
Justice in the Name of Allah without any fear, pull, strings and influences... Shall have to bury the Muneeri Ghost once for all. 

* Bureaucracy (A to Z - Police to Post Office) Honour the Oath, Trust snd Deliver. Treat Constitution as a Gospel... Bury forever, two Ghosts, Ghulam Muhammad and Sinkdar Mirzas’. 

* Army - 

Understand why every bark of a dog and mew of a cat is being attributed to you. Introspection needed, look inward because The Nation looked upward towards you for a long time … NO MORE. You Ruled well but erred in Raising the Midgets to succeed you, who Plundered and Destroyed every societal fibre.   To Reclaim you Place and Restore your Image,  get back to the Barracks, Training Areas and Operation Rooms, Cull the Instinct to Dictate and Bury the Ghost of Dictators forever. 

* Political Workers - 

Stop worshipping the Dynastic Devils … They use you … Choose the Leadership democratically from amongst you for not more than five years. Rotate, Re-elect and Reform Regularly. Bury the Ghost of all imposed durbari tail wagging morons who sell you cheaply and scavenge Pakistan dearly.  

* People of Pakistan - 

Bury the Slave Mind Set … There are so many Nicolae Ceausescus out there; Destine them to The Garbage Bins they deserve. Don’t Bury them, LET THEM ROT IN THE GARBAGE. 



          سدا سلامت پاکستان ۔ تا قیامت پاکستان



Akhtar N Janjua

Wednesday, February 8, 2023

10:08 AM

Go - We All Must ... Are We Ready?

 SALAM !

General Pervez Musharf passes away ........





Every day scores of HAVEs, HAVE BEENs and HAVE NOTs proceed without any discrimination; 


Kings, Qazis, Leaders, Led, Rich, Poor, Old, Young, Male, Female all .......... 


As per the Decree of Allah Karim, "Everyone upon the earth will perish, And there shall remain only Allah SWT, Owner of Majesty and Honour." {55 : 26 -27}.


"Indeed we belong to Allah, and indeed to Him we shall return." {2 : 156}.


AND RETURN WE MUST ...... No ARGUMENTS, No ALIBIs and No JUSTIFICATIONS shall work. 


The 'RULES OF THE GAME' are very clear, 


"That Day, We will put seal over their mouths, and their hands will speak to Us, and their feet will testify about what they used to do." {36 : 65}. 


......... It is never too late .... We must heed to the warning :


"Respond to your Lord before a Day comes from Allah of which there is no repelling. No refuge will you have that day, nor for you will there be any denial." {42 : 47}


May we all ........ 


Aameen.




Akhtar N Janjua