AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Wednesday, September 19, 2018

2:22 PM

ڈوریاں ۔ ۔ ،۔


سلام اور دعا ۔ ۔ ۔




قبلہ طارق پیرزادہ صاحب نے ’بابے کے سٹیج‘ سے گونجنے والے ایک آفاقی معنویت والے شعر کو اپنی ٹائم لائن کی ذینت بنایا ہے ۔۔۔

"تیری نگاہِ ناز سے دونوں مراد پا گئے ۔ ۔  ۔ "

مراد کی ڈوری، عقل کی ڈوری، عشق کی ڈوری ۔ ۔ ۔ 

 یہ ڈوریاں بھی بڑی عجیب ہوتی ہیں، ’بڑی پکی پر انتہائ نازک‘، ٹوٹ جائیں تو بڑی دور رس نتائج کی حامل ۔ ۔ ۔

عقل کی ڈوری کٹے تو بندہ ۔ ۔ ۔ دیوانہ

عشق کی ڈوری کٹے تو بندہ ۔ ۔ ۔ مرتد

سانس کی ڈوری کٹے تو ۔ ۔ ۔ دریا، سمندر میں اُتر جاتا ہے

احساس کی ڈوری کٹے تو ۔ ۔ ۔ بندہ، بندہ نہیں رہتا، کوآندہ ہو جاتا ہے، ننگا ہو جاتا ہے۔ بوجھ بن جاتا ہے معاشرے پر ۔ ۔ ۔ احسنِ تقویم کی بلندی سے اسفل السافلین کی ڈونگھی کھائ میں گر 
پڑتا ہے۔


اللہ ڈوریوں کو مضبوط رکھے اور اِن کی حفاظت کی توفیق عطا فرماے۔









AKHTAR N JANJUA

http://anjanjua.blogspot.com/
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz


Wednesday, September 12, 2018

9:36 AM

WE CAN - WE MUST ---

Salam o Duain ...

Allah Karim Says in Quran :

"All that is on earth will perish. But will abide (for ever) the Face of your Lord,- full of Majesty, Bounty and Honor." AL-RAHMAAN[55] : 26-27.

Today marks the Death Anniversary of Quaid-e-Azam . He was the chosen one to be 'THE FOUNDING FATHER' of PAKISTAN. Allah Karim Gave him sufficient time to see his Pakistan on the Global Map and to live on for 13 more months ... (Good that he went early as we boast of an extremely poor record of revering and honoring our heroes).

Let us  look inward......... and I am absolutely certain that each one of us will find THAT WHATEVER AND WHEREVER WE ARE TODAY, Allah has made Pakistan THE SOURCE for it all .... (How wonderful it was to listen to Colonel Salim Mahmud on the launch of his autobiography, 'Green without Rains - How I ran from India on 14 August 1947', when he said it is only Pakistan due to which Allah made a Beggar (as he and his mother got half a loaf of Chappati to break the fast) an officer in Pakistan Army) ... AND IF WE HAVE KEPT OUR EYES, EARS AND MIND OPEN AND RECEPTIVE, we will also agree that ALLAH KARIM PROVIDED US WITH THE OPPORTUNITIES, PROGRESS, PLATFORM {TO DO SOMETHING) ... We, though, generally didn't measure up to the task.

HAVE WE RESPONDED IN KIND, HAVE WE DONE, PERFORMED AND ACHIEVED WHAT WE MUST ... TO BE GRATEFUL ... IS THE QUESTION?  AND I LEAVE THE [WELL KNOWN] ANSWER TO US ALL.

PAKISTAN is unique in many ways; THERE IS NOTHING LIKE IT, NONE LIKE IT IN THE ENTIRE UNIVERSE....It is the source for Respect, Dignity and Motivation for me, you and all....I PRAY WE REALIZE IT...Earlier the Better. I will end this Post on a story I was part in :

"In 1990 I (along-with three more friends) was in USA 'Higher Education' ... We were moving as a group to Seattle Wa, from Los-Angeles on a hot June Day. By evening we reached Sacramento and decided to stay for the night there. We found a lodging facility and as we were taking out the stuff from our vehicle; IN CAME THREE HOOTER BLAZING CARS and Weapon Waving Sleuths 'ORDERED US TO.... STAND STILL ... DON'T MOVE ... COMB YOUR HANDS BEHIND YOU NECKS'.

We have always loved Pakistan but since then the IMPORTANCE OF PAKISTAN IN OUR LIVES HAS INCREASED MANIFOLD.....those TEN minutes were extremely heavy and INFERRING ... There were few Trigger Happy people around us {One understands their concern for SECURITY and that is the reason that they can attack NATIONS and destroy them on false flag of WMDs, ARROWs, SPEARs TORA BORAs, CHEMs and cannot tolerate SMALL MISSILE LIKE EMANUEL NORIAGA OF PANAMA (PANAMA had happened when we were there)} .

They verified our 'antecedents' and went away ... BUT PAKISTAN HAD MADE ITS POINT ON US ALL ...

Moral ... LOVE PAKISTAN, LAY EVERYTHING OF YOURS ONLINE FOR IT ... BE PROUD TO BE A PAKISTANI ... AND WORK EARNESTLY "TO MAKE IT WHAT ALLAH WANTS IT TO BE ... AND WHAT QUAID-E-AZAM VISIONED IT TO BE."

THAT IS HOW WE CAN BOW IN GRATITUDE BEFORE ALLAH......AND PAY HOMAGE TO QUAID.

LETS DO IT; WE CAN ...  especially with the Flag `Bearers of NAYA - PAKISTAN in the Driving Seat. 


AKHTAR N JANJUA

http://anjanjua.blogspot.com/
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz

Saturday, September 8, 2018

11:21 AM

واللہ خیر الماکرین ۔ ۔ ۔

سلام و دعا 

دوستانِ ذی وقار، میں صدقِ دل سے اقرار کرتا ہوں  کہ میرا لا متزلزل ایمان ہے اللہ کریم پر، اُس کےفرشتوں، کتابوں اور رسولوں پر، یومِ آخرت پر اور اس کی نازل کردہ (جیسی بھی ہو) تقدیر پر اور موت کے بعد (ایک یومِ مقرر جسے صرف اُسی کی ذاتِ با برکات ہی جانتی ہے) دوبارہ زندہ ہو کر اُس کے حضور  پیش ہو کر اپنا حساب دینے پر۔

مجھے نہ علم کا زعم ہے نہ کسی اختیار کا۔ ہاں اتنا ضرور ہے کہ مجھے یقینِ کامل ہے کہ جس چیز کی حفاظت کا ذمہ خود اللہکریم نے لیا ہے اُس میں نہ ترمیم ہو سکتی ہے نہ ترویج ۔ ۔ اور نہ ہی میں اس میں تاویلات و توجیہات کا قائل ہوں ۔ ۔ ۔  

اِسے ہم نے اُتارا ہے، ہم ہی اِس کے محافظ ہیں ۔ 9-15
اُسی ذکرِ پاک میں اُس نے  ذکر فرمایا ہے ۔ ۔ ۔

محمد ﷺ تمھارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں بلکہ اللہ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں اور اللہ ہر چیز سے باخبرہے۔41-33

وہی ذکرِ مقدس یہ بتلاتا ہے کہ وہ غفور الرحیم ہر شے سے در گذر فرما سکتا ہے بجز اہانتِ سید المرسلینﷺ۔ ابو لہب سگے ہوتے ہوے بھی عبرت بن گیا اور وہ سور کی تھوتنی والا زنیم بھی رسوا ہو گیا ہمیشہ کے لئے۔

ہزاروں مسیلمہ اور اسود عنسی آےاور کذاب بنےاور نہ جانے کب تک  بنتے رہیں گے لیکن رحمتہ العالمین ﷺ ہمیشہ کے سید الانبیا، جن کے لئے اللہ کریم نے ارواحِ  انبیا  سےعہد   لیا تھا۔ یوں ہی تو ثنا خوان نے صدا نہیں لگا دی :۔

انبیا سے کروں عرض، کیوں مالکو
کیا نبی ہے تمھارا، ہمارا نبی

کوششیں ہوتی آی ہیں اور ہوتی رہیں گی  لیکن ’رہے گا یونہی اُن کا چرچا رہے گا‘، ورفعنا لک ذکرک بھی تو اُسی محفوظ ذکر کا حصہ ہے ۔


ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں کے مصداق تدبیریں ہوتی رہیں گی لیکن کیا  آپ نے نہیں دیکھا کہ  رب نے تدبیروں کو کیسے  لوٹایا۔ دینِ متین کو تو کبھی خطرہ  نہ ہوا نہ ہو گا لیکن دین پر چلنے والوں کا  یقین ہر تدبیر کے لوٹنے پرمحکم ہی ہوا ۔  شاید کچھ ذہنوں سے یہ اعلان محو ہو جاتا ہے یا پھر وہ یومِ سبت والی چالاکی ۔۔۔ 

واللہ خیر الماکرین



اللہ کریم غور و فکر اور ’ذکر‘ پر غور کی توفیق عطا فرماے ۔ 




AKHTAR N JANJUA

http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz 

Monday, September 3, 2018

5:27 PM

تا بہ حدِ دید ہے ۔ ۔ ۔ ۔

سلام اور دعائیں ۔ ۔ ۔

گرمی، حبس اور شادی کے فنکسشن ’اِن‘ ہیں اور پورے جوبن پہ، گھر سے نہا کر نکلیئے اور شرابور ہو کر واپس ٓآئیے، شادی کا موقع ہو اور دوستوں کا جمگھٹا ۔ ۔ بات سے بات نکلتی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک  دوستوں  کی سجای ہوئ خوبصورت محافل میں حاضری ضروری تھی اور وہاں بفضلِ تعالی ایک موزوں بیان کا سر ذد ہونا بھی  معمول۔ لیکن اب ایسا نہیں تو دوستوں کا سوال بر محل تھا کہ میں زیادہ نظر کیوں نہیں آتا اور یہ کہ کیسی محافل میں شامل ہونا چاہئیے اور کن سے اجتناب  برتنا چاہیئے۔

میرا ہر جگہ نہ پہنچ سکنے کی وجہ تو بالکل سادہ و صاف ۔ ۔ ۔میرے معاملات اور معمولات ۔۔۔

 لیکن کہاں جانا چاہئیے اور کہاں نہیں ۔ ۔ ۔ تو ۔ ۔ ۔

تمام وہ محافل و اجتماعات جو صرف ذاتی مفاد و اغراض، وقتی سیاسی مقاصد اور دنیاوی نام و نمود کے لئے ہوں ان سے امکانی حد تک پرہیز کرنا چاہئیے ۔ کیونکہ ضیاعِ وقت بذاتِ خود ایک گناہ کے مصداق ہے۔

لیکن اہل اللہ کی محفلیں جو خالصتاً ذکرِ الہی،

 بیانِ سیرتِ طیبہ رسولِ پاک صلی اللہ و علیہ وسلم

 جستجوءِ صراطِ مستقیم کیلئے ہوں 

جہاں شرکت سے روحانی اور علمی فیض ملتا ہو

جن میں قرآن و حدیث اور اکابرانِ دین کے معمولات و اشغال کا چرچا ہو

جہاں توحیدِ خالص اور اتباع و عشقِ رسولِ پاک صلی اللہ و علیہ وسلم کا درس ہو ۔۔۔۔ 

ایسی مجالس اور کیف آفریں محافل میں حتی المقدور شرکت کرنی چاہئیے، تاکہ روحانی بالیدگی کے 
مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے ۔ کیونکہ مشہور ہے ۔۔۔


جیسی مجلس ویسی تاثیر

اللہ کریم جستجو حق، طلبِ علم اور عمل کی توفیق عطا فرماے۔ آمین

موضوع سے ذرا ہٹ کے ۔ ۔ ۔

تا بہ حدِ دید ہے ایک صراطِ مستقیم
حاجت راہبر نہیں عشق کی شاہراہ میں




AKHTAR N JANJUA

http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz 

Thursday, August 30, 2018

9:43 AM

Its TIME

Salam and Duaien ...

Friends its been a longish lay-of as one had gone to the beautiful plateau of WANHAAR in Chakwal for Eid ... Enjoyed the pleasant temperature and 'not-so pleasant humidity' in the company of family and friends far away from the NEWS and VIEWS ... IT WAS FUN ALL THE WAY.

Back to the Twin-Cities and the 'non-stop happenings'... 

Watching, Talking, Listening and Reading ... all whisper that, ITS TIME,
To cut the music and declare,’Honeymooning is Over’ ... LETS WALK OUR TALK. 
Bridle the ‘Overflowing Busters’.  
Pay heed to the public opinion ... 

It is also time to listen to KHADIM HUSSAIN RIZVIS on the most sensitive issue of THE HURMAT-E-RASOOL SAWS, projecting and channelizing their sentiment POSITIVELY to show and tell the world ... STOP THE ‘HATE & HURT BUSINESS’ ... ‘There are 1.65 billion you are hurting, good for you that in the entire Ummah there are neither the necessary RESOURCES nor SULTAN ABDUL HAMID KHANS ... Because knowing the muslim traditions and precedents ... it is not less than ‘AN ACT OF WAR’, by the contempt ridden, prejudice personified HATE HIDES.

حسنِ یوسف پہ کٹیں مصر میں انگشتِ زناں
سر کٹاتے ہیں تیرے نام پہ مردانِ عرب   

On the internal front ... جاگتے رہنا ضروری ہے... just remember the wise words, 
‘When spider webs unite, they can tie up an Elephant’


AKHTAR N JANJUA

http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz 

Saturday, August 18, 2018

12:12 PM

POWER - PURPOSE - GREATNESS !

Salam and Dua ...

و تعز من تشاء ۔۔۔

Congratulations Imran Khan, PTI and Pakistan ...

A new government ... A new political party ... 

A new Prime Minister sworn in ... PRIME MINISTER WITH A PURPOSE ...

Purpose doesn’t mean ... HIS SELF ... Purpose is his DREAM about Pakistan ... 

One and 'only' thing which has been 'A CONSTANT' with him is his 'CAPACITY TO STRIVE' for the cause he espouses ...Cricket, Mass-Service Institutions, Politics ...

A permanent Greatness can be his If he delivers on his promises and converts the Dream into reality, for which he will have to:- 
Work overtime ... 
Forge a team capable of doing what he has been promising ... 
Keep the Nation 'Informed' ...  
Display HUMBLENESS; which nation saw and adored post 25 July ... (this should not be confused with servility) ...
Permanent 'Freedom from Self', Pakistan and only Pakistan ...
Manifest Intrepid  Courage which he abounds in ... but will have to ensure ... NO EXCEPTIONS ... 
Despise the Opportunism, Deal firmly with the shallow 'Over-flowers' within the party ...
BEST OF LUCK.

Tailpiece:

I remember writing in one of my previous Blogs that Poets have a rare intuitional powers which provides their renditions a fifth dimension free of time and space boundaries ... Just remembered a Quatrain from Mir Anis written some 150 years ago... 

رتبہ جسے دُنیا میں خدا دیتا ہے
وہ دل میں فروتنی کو جا دیتا ہے

کرتے ہیں تہی مغز ثنا آپ اپنی
جو ظرف کہ خالی ہو صدا دیتا ہے


AKHTAR N JANJUA

http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz 

Tuesday, August 14, 2018

4:52 PM

آذادی اور صحتِ ملی ۔۔ ۔ ۔

سلام اور ڈھیروں دعائیں

بے لوث دعاوں اور پر خلوص نیک تمناوں  کے ساتھ  کرہِ زمیں پر بسنے والے ہر پاکستانی کو ’یومِ آذادی‘  مبارک ۔

کہتے ہیں کہ پاکستان عطیہِ خداوندی ہے ۔  بالکل صحیح ہے  ۔  بس تھوڑا سا غور فرمائیں تو یقینِ کامل ہو جاے گا  کہ واقعی  بخششِ الٰہی ہے ۔ ۔ ۔ 

تینتیس کروڑ سے زیادہ  خداوں کا مسکن

 لاکھوں قبائل کی آماجگاہ

 ہزاروں زبانوں کی پناہ گاہ

 صدیوں پرانی تہذیب مبنی بر ذات پات اور تعصبات

 مسلمان اقلیت، پسماندہ اور منقسم

 پھر  بھی پاکستان معرضِ وجود میں آ گیا ۔ ۔ ۔ 

یقینا پاکستان ربِ رحیم کا عطیہ ہے، بار بار جس نےاپنے کلامِ مقدس میں غور و فکر کی تلقین فرمائ ہے، کیونکہ ۔ ۔ ۔

فکر و خیال صحیح ہو جایئں تو معجزے رونما ہوتے ہیں

 فکر و خیال کی کجی عذابِ الٰہی کو دعوت دیتی ہے

کبھی خوف و دہشت کے روپ میں

 کبھی بدعنوانی اور بدیانتی کی شکل میں

بد ترین حکمران مسلط ہوتے ہیں اور ظالم عمالِ حکومت جینا دوبھر کرتے ہیں 


تدبر وسیع ہو، نگاہ بلند ہو، فکر پاکیزہ ہو، خوب تر کی جُستجو ہو  تو ترقی کی راہیں کھلتی ہیں، لیکن توجہ اپنی ذات کے دائرے پر مرکوز ہو کر رہ جاے تو بہکتے دیر نہیں لگتی ۔


پاکستان اسلامی نظریے کی بنیاد پر بننے والا ملک

 جہاں میثاقِ مدینہ جیسا قانون ہونا چاہیے

 جہاں رواداری و برداشت کا  دور دورہ ہو

 ایسے با ایمان لوگوں کا مسکن ہو جن کے متعلق علامہ نے فرمایا تھا


"مومن کی یہ پہچان کہ گم اِس میں ہیں آفاق"

  وہ مومن جنہیں مظلوموں کے لیے صدیق رض ہونا تھا اور ظالمموں کے لیے عمر رض

 جہاں الطاف و کرم اور شرافت کا دور دورہ ہونا تھا ۔ شومئیِ قسمت کہ ایسا ہو نہیں سکا ہے۔ وجہ اپنی بد اعمالیاں کہ پاکستان جسے اسلامی عدل، خوشحالی و امن کا گہوارہ ہونا تھا آج اقتصادی زبوں حالی، بدامنی اور فتنوں میں گھرا ہوا ہے۔

اسلامی پہچان، مواخات اور عدل کے لیئے تعلیم ضروری ہے اور خوشحالی، حکمت، دماغی پاکیزگی، پرعزم منصوبہ بندی اور محنتِ شاقہ  سے حاصل ہوتی ہے۔ امن  و امان  و اخوت و محبت کی فضا، میانہ روی، برداشت، رواداری، خوفِ خدا، دماغ کی جلا اور دل کی صفا سے قائم ہوتی ہے ۔

 اسی لئے  قرانِ کریم نے بعثتِ نبویؐ کے مقاصد یہ بتاے کہ قلب و ذہن کا تزکیہ و تطہیر کی جاے، کتابِ مبین سکھای جاے اور حکمت و دانائ بتلائ جاے 


 بیانات سے نہیں، اقداماتِ صحیحہ سے حالات ٹھیک  ہو جائیں  گے انشاء اللہ ۔ 

 دانشمندی یہ ہے کہ حالات کے اسباب و علل پر غور و فکر کیا جاے اور خلوصِ دل سے اُن کا سدِباب کیا جاے ۔

اس کے لئے بڑ ےخلوص اور  دلسوزی  کی ضرورت ہے۔

سرکارِ دو عالم ؐ کی سیرتِ پاک ہمارے سامنے ہے:۔

 تعلیم کو عام کیا کیونکہ حکم آیا تھا، اقرا

آپؐ نے برایئوں کا سدِباب کیا

 پوری طرح سرکوبی کی

عدل و انصاف کے رستے کی ہر دیوار گرا دی

اپنے پرائے، امیر غریب، گورے کالے، عربی عجمی کے لئے مساوات قائم کی اور ہر تفریق کو مٹا ڈالا ۔

اِس لئے ہمیں  خود بھی قانون کا احترام کرنا ہے اور دوسروں سے بھی توقع رکھنی ہے،  یہ نہیں کہ جرم ہم کریں تو قابلِ استثنا، دوسرے کریں تو ہم سیخ پا، کڑوا علاج اوروں کے لئے، ہم خود پرہیز کے بھی قائل بھی نہ ہوں ۔

 پرہیز شرطِ اول ہے

ہر منزل ہر شعبے میں

بغیر پرہیز علاج ممکن ہی نہیں ۔

 آذادی نے اگر پنپنا ہے تو عدل و انصاف اور معقول پابندیوں کے ساتھ ہی ایسا ہو پاے گا

 رعایا تو پہلےہی مجبور و مقہور ہے،  اے رہنمایانِ ملت ہمت کیجئے بسم اللہ اپنے سے کیجئے

 حکیمانہ فکر کے ساتھ اپنی تطہیر شروع کیجئے

اپنے کو احتساب کے لئےچن لیجیے

 دولتوں کے ابوالہول مت بنائیے 

 عدل و انصاف کے علمبردار بن جایئے ۔

صحتِ ملی آپ کے ہاتھ میں ہے ۔

 یومِ آذادی مبارک ۔۔۔۔۔۔

 سدا سلامت پاکستان ۔۔۔۔ تا قیامت پاکستان

اختر نواز جنجوعہ




AKHTAR N JANJUA

http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz