AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Sunday, April 21, 2024

قرانِ حکیم - حکیمُ المِلت اور درسِ حکمت !

آج علامہ اقبال رح کی چھیاسویں برسی ہے (مقدور ہو تو خاک سے پوچھوں ۔۔۔) 


اللہ کریم کی بے پایاں رحمتیں ان کا احاطہ کیے ہوے ہوں

زیارت و شفاعتِ رسولِ کریم ان کا مقدر ہو

جنت الفردوس کی نعمتوں کے اندر ان کے مرفد کا در ہو۔ آمین


پچھلے ہفتے لاہور جانا ہوا تو پنجاب یونیورسٹی کے ادارہِ علوم اسلامیہ میں جناب ڈاکٹر سعید احمد سعیدی صاحب کا دیدار ہوا اور بوقتِ رخصت دو خوبصورت کتب ملی۔انھی میں سے ایک،  “قران حکیم کے مفاہیم” سے آج کل مستفید ہو رہا ہوں۔ 


علامہ رح کو ارسالِ ثواب اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈاکٹر سعیدی صاحب کی عطا کردہ اسی کتاب کے مقدمہ میں درج علامہ رح سے منسوب ایک واقعہ مختصراٰ  پیش ہے۔ (ڈاکٹر سعیدی صاحب کے لیے دعائیں اور ہدیہِ تشکر)۔ 



علامہ اقبال رح نے فرمایا کہ روزانہ صبح والدِ بزرگوار جب مسجد سے آتے تو مجھے تلاوتِ قرانِ حکیم میں مشغول پاتے۔ ایک دن انھوں نے بڑا تعجب خیز سوال کر دیا کہ یہ تم کیا پڑھ رہے ہو اور کئی دن تواتر سے یہی سوال دہراتے رہے۔ میرے بتلانے پر کہ قرانِ مجید پڑھ رہا ہوں فرمانے لگے صرف پڑھ رہے ہو یا سمجھتے بھی ہو؟ 


پھر ایک دن خود ہی گویا ہوے کہ بیٹا تم قرانِ حکیم کو صرف اس وقت سمجھ پاو گے جب تمھیں یقین ہو کہ اللہ کریم بذریعہ قران مجید تم سے ہم کلام ہے۔ تب یہ کلامِ الہی تمھارے رگ و پے میں اُتر جاے گا۔ 


جب علامہ رح نے قرانِ مجید کی تلاوت ایسے کی جیسے ان کے والدِ گرامی نے سمجھایا تو پکار اُٹھے :


ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزولِ کتاب

گِرہ کُشا ہے نہ رازیُ نہ صاحبِ کشاف 


اللہ کریم ہم سب کو بھی یہ سمجھ و شعور عطا فرماے۔ ۔

 

علامہ رح کے درجات مزید بلند فرماے اور ملت کو ان کے افکار پر غور و فکر و عمل کی توفیق۔ 

آمین۔ 




اختر نواز جنجوعہ

No comments: