سلام و دعا
آج رات رمضان المبارک کی ستائیسویں شب ہو گی۔ عباد الرحمن ہزار راتوں سے بہتر رات کی تلاش میں سجدہ ریز ہوں گے۔ کئی خوش نصیب ہوں گے جو مستفید ہوں گے لیکن محروم کوی بھی نہیں رہے گا۔ دامنِ اُمید سب کا بھرے گا، یہاں نہیں تو توشہِ آخرت تو ضرور بنے گا۔ فلاحِ کامل کے لیئے مگر دامنِ مصطفے کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مضبوطی سے تھامنا ہوگا۔ سیرتِ خاتم النبیینصلی اللہ علیہ وسلم کو مشعلِ راہ بنانا ہو گا۔ غلامانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کردار اپنانا ہو گا ۔ ۔ ۔ پھر دنیا میں سرخروی اور آخرت میں بھی سر بلندی یقینی۔
میدانِ حرب سجا ہے، رومی سپہ سالار جاسوس بھیجتا ہے، جاو دیکھ کر آو یہ مسلمان کیسے لوگ ہیں۔ جاسوس واپس جاتے ہیں تو ولید بن مغیرہ کی طرح مغلوب و متاثر۔ ۔ ۔ رپورٹ دیتے ہیں یہ مسلمان عجیب لوگ ہیں:۔
ھم بالیل رہبان
و بالنہار فرسان
رات کو راہب (عبادت گذار)، ۱در دن کو شہ سوار
اللہ کریم ہم سب کو بھی ایسا بننے کی توفیق عطا فرماے۔
لیلتہ القدر آپ سب کا مقدر ہو
آمین بجاہِ سید المرسلین، رحمتہ العالمین صلی اللہ علیہ وسلم
AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
No comments:
Post a Comment