. . . . Salam o Dua
House is in Session, Tilawat of Holy Ayaat and a Beautiful Naat. Outgoing Speaker explains the points and takes the Oath
The journey starts again. May Allah Karim Grant them all the strength to measure up to THE TRUST
پھر شروع ہوتا ہے سفر ۔۔۔اللہ کریم بارِ امانت اٹھانے کی توفیق عطا فرماے۔
آج قومی اسمبلی میں نئے الیکٹڈ/سلیکٹڈ قومی نمائندوں نےحلف اٹھا لیا ہے وفاداری کا، صداقت کا، امانت کا، دیانت کا ۔ اللہ کریم کو گواہ بناتے ہوے۔ ۔۔
دعا ہے کہ اُن کا حلف “اقرار باللسان اور تصدیق بالقلب” کا ایسا عملی نمونہ بنے کہ یہاں بھی سرخروی ان کا مقدر ٹہرے اور وہاں دایاں ہاتھ اس کا مکلف ہو۔
اللہ کریم کرے کہ نیا پارلیمانی سفر قوم کے لئے، کامیابی، ترقی، خوشحالی اور عدل و انصاف کا بابِ زریں وا کرے۔ آمین
May they all take time to REFLECT UPON the following Hadith ...By all I mean, The Members, The Voters, The Adjudicators, The Selectors and Selectees (Reserves), and the CONDUCTORS/SUPERVISORS
اک نگاہِ شوق و عبرت مگر اس تنبیہ پر بھی ضروری ہے
وہ جو قوم کی نمائندگی کے مستحق ٹہرے
وہ جن کی راے انھیں یہاں تک لے کر آئ
وہ جنہوں نے انہیں جانچا، ناپا اور پورا پایا
وہ مخصوص سیٹوں پر سلیکٹ ہونے والے اور ان کو سلیکٹ کرنے والے
وہ ادارے جو اس سارے عمل کی نگرانی و شفافیت و تکمیل کے ذمہ دار و حصہ دار تھے
سب کے لئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
حضور رسالتِ مآب صلیّ اللّٰہ علیہ وسلّم نے ارشاد فرمایا :
اِذَا وُسِّدَا لاَمرُ اِلیٰ غَیرِ اَھلِہِ فَانتَظِرِالسَّاعَۂ ۔
جب کوی معاملہ منصب یا ذمہ داری ایسے آدمی کے حوالے کیا جاے، جو اُس کا اہل نہ ہو، تو پھر قیامت کا انتظار کر ۔۔۔
When you have someone incapable made responsible for jobs he/she never deserved .... THEN WAIT FOR 'QAYAMAT' .....
دلی دعا ہے کہ سب بذریعہِ عمل اہل گردانے اور مانے جائیں۔
AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
No comments:
Post a Comment