AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Wednesday, May 9, 2018

میں سوچ رہا ہوں کہ ہو موضوعِ سخن کیا؟۔

یہ طلعتِ رخسار کیا، زلفوں کی شِکن کیا
افسردہ دلی میں ہو وہ تغزل کی لگن کیا
آلام کی ظلمت میں مسرت کی کرن کیا
کانٹوں پہ کروں تذکرہِ سر و سمن کیا
میں سوچ رہا ہوں کہ ہو موضوع سخن کیا


موضوعِ سیاست سے گریزاں ہے تخیل
آشفتہ مزاجی سے پریشاں ہے تخیل
تخلیقِ ادب خاک ہو، حیراں ہے تخیل
اس دور میں ہو زینتِ آرائشِ فن کیا
میں سوچ رہا ہوں کہ ہو موضوع سخن کیا

ہمدردی و ایثار و مروت کا ترانہ
بے وقت کی شہنائی ہے، بےربط فسانہ
مانوس نہیں رسمِ محبت سے زمانہ
ان مردہ خیالات کو پہناوں کفن کیا
میں سوچ رہا ہوں کہ ہو موضوع سخن کیا
میں سوچ رہا ہوں کہ ہو موضوع سخن کیا



بتلائے مجھے کوئی سیاست پہ لکھوں کیوں
راضی بہ رضا ہوں میں مشیت پہ، لکھوں کیوں
حاکم پہ لکھوں کیوں میں حکومت پہ لکھوں کیوں
نا دان ہوں؟ بن جاؤں میں غدارِ وطن کیا؟
میں سوچ رہا ہوں کہ ہو موضوع سخن کیا

صوبائی تعصب کے نگہباں پہ لکھوں
سید پہ لکھوں، شیخ پہ یا خاں پہ لکھوں
حیراں ہوں کہ کون سے عنوان پہ لکھوں
زندہ مجھے چھوڑیں گے یہ اعدائے وطن کیا
میں سوچ رہا ہوں کہ ہو موضوع سخن کیا

کیا خامہِ تنقید مبارک میں سنبھالوں
تنظیمِ معیشت میں کوئی نقص نکالوں
کیوں وقت کے تیور پہ بھلا روشنی ڈالوں
قانو ں کے ماتھے پہ نہ آئے گی شکن کیا؟
میں سوچ رہا ہوں کہ ہو موضوع سخن کیا





اِس لیئے بشکریہ اپنے بھائ کیپٹن نوید انور کے، آپ سب کے لیئے بھگت کبیر کے یہ خوب صورت شعر ہی لکھ دیتا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔


پریتم ایسی پریت نہ کرئیو
جیسی کرے کھجور

دُھوپ لاگے تو سایہ ناہیں
بھوک لاگے، پھل دور


پریت کبیرا ۔ ۔ ۔ ایسی کرئیو
جیسی کرے کپاس

جیو تو تن کو ڈھانکے
مرو تو، نہ چھوڑے ساتھ



دعائیں سب کے لیئے ۔ ۔ ۔ 




AKHTAR N JANJUA

http://anjanjua.blogspot.com/
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
janjua17686.wordpress.com







No comments: