AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Sunday, April 15, 2018

کمال قبلہ

سلام اور دعائیں


دوستو جب بھی کچھ لکھتا ہوں تو خواجہ سلیمان تونسوی رح  کے خانوادے کے ایک چشم و چراغ ہمیشہ "کمال قبلہ"،لکھ کر شرمندہ کرتے ہیں۔  آج لیکن بیرسٹر بابر سہیل صاحب کے توسط سے واقعتا ایک کمال چیز  ہاتھ آئ۔ ۔ ۔ سو جناب خواجہ صاحب آپ کی اور دوسرے احباب کی نظر ہے :۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کمال یہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خزاں کی رُت میں گُلاب لہجہ
بنا کے رکھنا ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔
 کمال یہ ہے


ہوا کی زد پہ دِیا جلانا
جَلا کے رکھنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
  کمال یہ ہے


ذرا سی لغزش پہ توڑ دیتے ہیں
 سب تعلق  زمانے والے
سو ایسے ویسوں سے بھی تعلق 
بنا کے رکھنا ۔ ۔ ۔  ۔ ۔  ۔ ۔ ۔
 کمال یہ ہے


کسی کو دینا یہ مشورہ کہ وہ 
دُکھ بچھڑنے کا  بھول جائے
اور ایسے لمحے میں اپنے آنسو 
چھپا کے رکھنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کمال یہ ہے


کسی کی رہ سے خدا کی خاطر  
اٹھا کے کانٹے، ہٹا کے پتھر
پھر اس کے آگے نگاہ اپنی 
جھکا کے رکھنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کمال یہ ہے


وہ جس کو دیکھے تو دکھ کا لشکر بھی لڑکھڑائے ، شکست کھائے
لبوں پہ اپنے وہ مسکراہٹ 
سجا کے رکھنا ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ 
 کمال یہ ہے


ہزار طاقت ہو، سو دلیلیں ہوں 
پھر بھی لہجے میں عاجزی سے
ادب کی لذت ، دعا کی خوشبو 
بسا کے رکھنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 
 کمال یہ ہے

موضوعات اور بھی بہت ہیں:۔

شام پر اتحادیوں کا حملہ کہ آمر بہت خراب ہے تو جناب عرض ہے کہ اسلامی دنیا کو سارے حکمران آپ ہی کے تو پالتو ہیں، آپ چاہیں تو لمحوں میں ان سب کو القارعہ کے حوالے کر دیں ۔ ۔ ۔ لیکن جناب ایسا نہیں کھیل کچھ اور ہے ۔ ۔ ۔ مسلمانوں کی نسل کشی اور وسائل و انفراسٹرکچر کی بربادی۔۔ لیبیا جہنم زار آپ نے بنایا، افغانستان کو تاخت و تاراج آپ نے کیا، عراق کو تباہ و برباد آپ نے کیا، پاکستان کو دہشت گردی کے جہنم میں آپ نے پھینکا، شام کو آتش فشاں لاوے میں آپ نے جھلسایا ۔ ۔ ۔ بس کر دیجیئے بہت درد ہے تو اپنے پالتووں کو لے جائیے۔۔


جسٹس اعجاز الاحسن  کے گھر پر حملہ ۔۔۔۔

#Nation Stands With Judiciary

Planners, Enforcers, and Doers must be tracked down and dealt with.

Flashback ...

An organized body of criminals, having a complex and ruthless behavioral code .. Mafia. 

Fredrick II of Prussia had famously said, ‘Dogs; Will you live forever?





AKHTAR N JANJUA

http://anjanjua.blogspot.com/
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
janjua17686.wordpress.com


No comments: