AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Tuesday, March 20, 2018

خوبصورت لوگ ۔ دلنشیں باتیں ۔ ۔ ۔

سلام اور دعائیں ۔ ۔ ۔

اللہ کریم نے سورة کہف میں فرمایا کہ جب ’تم نیک لوگوں میں بیٹھو  تو تمھاری نگاہیں اُن کے چہروں سے نہ ہٹنے پائیں‘۔ کیوں کہ اللہ والوں کی باتیں، اللہ سے ملاتی ہیں اور دنیا و عاقبت کو سنوار دیتی ہیں۔

ایسی ہی چند خوب صورت باتیں احباب کی نظر ہیں۔ ۔ ۔

فرمایا حضرت احمد کبیر رفاعی رح نے:۔

خوفِ خداوندِ ذوالجلال کو ابدی ساتھی بنا لو

کچھ عادات و خصوصیات زہرِ قاتل ہیں، ہر حال میں اُن سے بچ کر رہو۔ ۔ ۔

حسد سے، جو دوسروں کی نعمتوں کا زوال چاہتا ہے۔ ۔ ۔

کبر سے، اپنے کو دوسروں سے اچھا اور بڑا سمجھنا۔ ۔ ۔

جھوٹ سے، فضول چیز، ہمیشہ ذلت جس کا مقدر ہے۔ ۔ ۔

غیبت سے، دوسروں کے عیوب کو مت اچھالنا۔ ۔ ۔

حرص سے، یہ تمھیں ہمیشہ دنیا کا طلبگار رکھتی ہے۔ ۔ ۔

غضب سے، یہ جوشِ انتقام میں اندھا کر دیتا ہے۔ ۔ ۔

ریا سے، جب تمھارے اعمال و افعال دوسروں کو دکھانے کے لیئے ہوں نہ کہ اللہ کریم کی خوشنودی کے لیئے۔ ۔ ۔

نفس کی غلامی سے، کیوں کہ یہ غلامی تم سے انسانیت چھین لیتی ہے اور صرف خواہشات کا بندہ بنا دیتی ہے۔ ۔ ۔

اللہ کریم جاننے، سمجھنے اور عمل کی توفیق عطا فرماے ۔ آمین





AKHTAR N JANJUA

http://anjanjua.blogspot.com/
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
janjua17686.wordpress.com



No comments: