AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Saturday, December 30, 2017

جرم، سزا اور جزا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

سلام و دعا ۔ ۔ ۔

دونوں ضروری ۔ ۔ ۔ 

دیوار کی مرمت ۔ ۔ ۔

محاسبی گل گھوٹُو ۔ ۔ ۔

مجرم کون ؟

خون چوس جونکیں جنہوں نے بلا خوف وخطر چھ دہائیوں سے ملک و قوم کی ہر رگ سے انتہای دل جمعی سے خون چوسا۔ 

مطلق العنان بے بصیرتے، مردم شناسی جنہیں چھو کر نہیں گذری تھی، ’خوشامدی نشے‘ کے عادی جنہوں نے  ماہرینِ خوشامد، روح فروش، خون آشام، جونکوں کو تلاشا، تراشا اور ایستادہ کیا۔ 


بزدل، ضمیر فروش،  بکاو ‘فیصلہ ساز’ جنہوں نے مطلق العنان رنگیلوں کی ہر اداے بہیمانہ اور بے وقوفانہ کو   جائز قرار دے کر مملکتِ خدا داد کو بھیڑیوں کے آگے پھینکنے کی راہ ہموار کی۔ 



پاکستانیو ان سب کے محاسبے پر کمر باندھ لو، یہ زندہ ہوں یا آن جہانی ہو چکے ہوں، ان کا محاسبہ ضروری ہے؛

نہیں تو اس دنیا میں ’رسوائ‘ اور اُس دنیا میں ’رگڑای‘ مقدر ہے ۔ ۔ ۔

اور اپنی دیوار کی مرمت بھی ضروری ہے، وہ شعر تو سنا ہو گا:-

دیوار کیا گری مرے کچے مکان ۔ ۔ ۔

اور یہی ٹوٹی ہوئ دیوار وجہ ہے کہ جن کے ۔ ۔ ۔ 


 اپنے ذلیل وہاں ہمارے جلیل؟ 

دیوار جو گری ہوئ ہے ۔ ۔ ۔ ’ابابیلیں تو آئیں گی‘۔

کدھ بنا لیسو تے  راہ بند ہو جاسن ۔۔۔

پھر یہاں ’عزت‘ اور وہاں ’سُرخ روئ‘۔ 

اس لئیے دونوں ضروری ۔ ۔ ۔

دیوار کی مرمت ۔۔۔ اور ۔۔۔

بلا امتیاز محاسبی گل گھوٹو ۔۔۔

زندوں اور ‘مردوں’ کا۔ 



اختر جنجوعہ

No comments: