سلام اور دعائیں !
کچھ باتیں اپنے عظیم قائد سے : ۔
عظیم قائد "ویکھ آ کے ھیر اپنی وارثا" کے مصداق آپ کے پاکستان میں کیا ھو رھا ھے، دیکھ رھے ھیں آپ؟
ناخلفوں، ناشکروں، لٹیروں، غنڈوں، بدمعاشوں، فرقہ پرستوں، دھشت گردوں نے کیا حشر کر دیا ھے آپ کے پاکستان کا ۔
یہاں معصوم بچوں کو دن دیہاڈے ذبح کیا جاتا ھے،
عزت۔جان۔مال۔ایمان کچھ بھی محفوظ نہیں ۔
حکمران بے ایمان اور لا تعلق، قوم کے محافظ ان کی حفاظت پر محمور، اور یہ لوٹ میں مشغول ۔
انصاف صرف آسمانوں پر ۔
اخلاقیات پاتال میں،
معاشرہ منقسم، بے حس اور خوف ذدہ ۔
قانون امیرپرور اور عوام مار ۔
کوتوال اور قاضی تماش بین ۔
دشمن مکار اور ھمیشہ وار پر تیار ۔
اور یہاں درویش بھی عیار اور سلطان بھی عیار ۔
یہ سب کچھ جاننے کے باوجود آپ سالگرہ منانا چاھتے ھوں تو "بابیو سالگرہ مبارک ھو"۔
کروڑوں ناخلفوں میں سے ایک ۔ دعاوں کی درخواست کے ساتھ ۔
No comments:
Post a Comment