AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Thursday, July 11, 2013

دعاۓ رمضان

 شروع اللہ کے نام سے جو نہایت رحم فرمانےوالا، بہت مہربان ھے 

 تمام تعریفیں رب العالمین کے لیے مخصوص ھیں جو ھر تعریف کرنے والے کی تعریف سے مستغنی ھے ۔ جس نے رمضان المبارک کے روزے فرض قرار دیے اپنے بندوں کے تزکیہ کے لیے ۔ جس نے قرانِ  مجید نازل کیا جو ھر چیز کا روشن بیان ھے ۔

صلوٰۃ و سلام کا سیدنا محمدﷺ پر نزول ھو جو خود ربِ کریم کے صلوٰۃ نازل کرنے کی وجہ سے ھر صلوٰۃ بھیجنے والے کی صلوٰۃ سے مستغنی ھیں ۔ ان کے اوصاف سراپاقران ھیں ۔ وہ اللہ تعالیٰ کے محبوب ھیں، قیامت کے دن ان کا جھنڈا ھر جھنڈے سے بلندھو گا ۔

ھم گواہی دیتے  ھیں کہ اللہ کے سواکویٔ عبادت کا مستحق نہیں، وہ واحد ھے، اس کا کویٔ شریک نہیں۔
ھم یہ بھی گواہی دیتے ھیں کہ سیدنا محمدﷺ اللہ کے بندےاور اس کے رسول ھیں۔

اےاللہ ھم اپنے نفس کے شراوربد اعمالیوں سے تیری پناہ میں آتے ھیں یہ جانتے ھوۓ کہ جسے تو ہدایت دے اسے کویٔ گمراہ نہیں کر سکتا اور جس کو   تو گمراہی پر چھوڑ دے اسے کویٔ  ہدایت  دے  نہیں سکتا۔

اےاللہ اس مقدس مہینے کے صدقے ھم پر حق واضح کر اور باطل سے اجتناب کرنے کی توفیق عطا فرما ۔

اےاللہ اس مقدس ماہ میں ھمارے سینوں پر قران کے اسرار کا القا کر اور اس کے معانی کےلیے انہیں کھول دے ۔قران کے انوار سے ھمارےقلوب کی تاریکیوں کو منور فرما ۔

اے اللہ  ھمارے علم کو زیادہ کر ۔ھمارے روزوں اور دوسری عبادات کو اپی بارگاہ میں مقبول کر دے ۔ انھیں ھماری مغفرت کا ذریعہ ا ور نجات کا وسیلہ بنا دے ۔

اے اللہ ھمیں دنیا میں نبی ﷺ کی زیارت اور قیامت میں آپ ﷺ کی شفاعت سے بہرہ مند کر دے ۔

ھمیں سلامتی کے ساتھ اسلام پر زندہ رکھ اور ایمان پر  عزت کی موت عطا فرما ۔

اے اللہ ھم تیرے بندےھیں  اور تجھ سے کیٔے ھوے وعدے  اورعہد پر قائم رہنے کی  توفیق مانگتے ھی  ۔
 تیرے بے حد وحساب انعامات کا اقرار کرتے ھیں  ۔
اپنے ان گنت گناھوں کااقرارکرتے ھیں ۔

ھمیں اپنے بے پایاں کرم ، اپنے حبیب ﷺ کی رحمت اور ماہِ مقدس کے واسطے معاف فرما کیونکہ تیرےسوا کویٔ گناھوں کو معاف کرنے والا ھے نہیں ۔

آمین یارب العالمین
  !


........Akhtar N Janjua..... 
http://anjanjua.blogspot.com/

http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz