!اے محبت و پیار کرنے والے اللّٰہ کریم
!اے پروردگارِ کائنات
!اے عرشِ عظیم کے مالک
!اےصمد
!اے سننے والے وسوسوں کے، جاننے والے رازوں کے، اور ماننے والے عرضداشتوں کے
!اے اپنی مرضی کرنے والے
سوال کرتا ھوں تجھ سے تیری بےکراں عزت کا واسطہ دے کر جس کا احاطہ نہیں کیا جا سکتا
!تیری قوت کا سہارا لے کر جس کا کویٔ مقابلہ نہیں
!تیرے نور کے وسیلے سے جس سے سب کائنات منور ھے
کافی ھو جا ھمارے لیٔے
کافی ھو جا ھمارے لیٔے
!کافی ھو جا ھمارے لیٔے
شیطان مردود کے شر سے
ھمارے نفوس کے ضرر سے
ھماری خام خواھشات کے اثر سے
دنیا کے بہکاوے سے
!آخرت کے ڈراوے سے
ظالم کے ظلم سے
بدکردار کے ستم سے
خائن کی خیانت سے
جھوٹے اور بد دیانت سے
رھنما کی بے روی سے
!شعبدہ بازوں کی بازی گری سے
اے فریاد رس ھماری فریاد کو پہنچ
!اے فریاد رس ھماری فریاد کو پہنچ
!اے حلاالمشکلات، دافع البلیات، مسبب الاسباب، الرحم الراحمین
........Akhtar N Janjua.....
http://anjanjua.blogspot.com/
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
No comments:
Post a Comment