تعریف کے لالٔق وہ ذات ھےجو اپنی کبریایٔ کی وجہ سے نگاھوں کے ادراک سے محجوب ھے ۔
جو اپنے جلال اور جبروت کی وجہ سےکسی بھی قسم کے ظن و گمان کی یافت میں نہیں آ سکتی ۔
جو مخلوق کی ذات سے مشابہت رکھنے سے منزہ ھے ۔
جو اپنی صفات کی وجہ سے حادث اشیاء کی صفات سے مبرا اور پاک ھے ۔
- جو ازل سے ھے اور ابد تک باقی رھے گی ۔
جو ھر قسم کی مشابہت ، مخالفت اور مشاکلت سے بلند و بالا ھے ۔
جو اپنی علامات اور نشانیوں کے ذریعے سے اپنی وحدانیت کی طرف مخلوق کی رھنمایٔ فرماتی ھے ۔
وہ اپنے اسماء، خصوصیات اور صفات کے ذریعہ سے متعارف ھے ۔
وہ ایک ھے، تنہا ھے ، منفرد ھے ، بے نیاز ھے ، قدیم ھے ، عالم ھے ، قادر ھے ، زندہ ھے ، سمیع ھے ، بصیر ھے ، غالب ھے ، عظیم ھے ، جلیل ھے ، کبیر ھے ، سخی ھے ، مہربان ھے ، سب سے بڑا ھے ، جبار ھے ، باقی ھے ،اول ھے ، معبود ھے ، سردار ھے ، مالک ھے ، پروردگار ھے ، رحمان ھے ، رحیم ھے ، ارادہ کرنے والا ھے ، حکیم ھے ، متکلم ھے ، خالق
ھے ، رازق ھے ، اور ان تمام صفات سے متصف ھے جو اس نے اپنی بیان کی ھیں اور ان تمام ناموں سے موسوم ھے جو اس نے اپنے لیے مقرر کر رکھے ھیں ۔
نہ اس سے پہلے ’قبل‘ تھا نہ ’بعد‘ کا لفظ اس منقطع کر سکتا ھے ۔
وھی خدا ھے ۔
........Akhtar N Janjua.....
http://anjanjua.blogspot.com/
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
No comments:
Post a Comment