AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Sunday, December 16, 2012

سولہ دسمبر

سب تعریفیں صرف خدا وندِ قدوس کے لئے !

بے حد درود و سلام رسول اللھہ صل اللہ علیہ وسلم پر; اہلِ بیت ، آل، اصحاب اور جملہ زمینی اور  آسمانی اہل طاعت پر !

دعائیں سب کے لئے

 -آج سرکاری زبان کے بجاے قومی زبان میں لکھنا چاہتا ھوں.اردو نہ سمجھنے والوں سے معزرت

 سولہ کا ہندسہ ھماری تاریخ کے ایک اِنتہای افسوسناک موڑ کا نقیب ھے 
کہ کیسے اپنوں کی کوتاہ اندیشیوں، بھایئوں کی کج فھمیوں اور دشمنوں کی کارستانیوں نے

ھمیں ھزیمت سے دوچار کیا,

ذلت سے ھمکنار کیا،

ھماری اخوت و حمیت کو تار تار کیا۔

اکتالیس برس گذر گئے، نی نسل باگ ڈور سنبھال چکی ۔
 لیکن اطوار وھئ، کردار وھئ،افکار  وھئ ۔

 کادواں کے دل سے احساسِ  زیاں جاتا رہہا.

عرصہ ھوا کہ ایک ھندو مسلم اتحاد کا علمبردار کج ادائیوں سے ایسا بیزار ھوا کہ سب 
 کچھ چھوڑ کے پردیس سدھار گیا -

 لوگ کہتے ھیں کہ علامہ اقبال رح اور دوسرے ساتھیوں کے کہنے پہ واپس آیا لیکن اس نے خود کسی کو کچھ اور بتایا ۔

’کہا کہ لندن میں سوتے ھوے اچانک کمرے کی کھڑکیاں ھوا کے ایک انتہای معطر جھونکے سے کھلیں اور سامنے رسولِ خدا صل اللہ علیہ وسلم جلوہ افروز-

حکم ھوا کہ ھندوستان جاو، خدا وندِ قدوس تمھارے ذریعے ِاِسلامیانِ ھند کو ریاست عطا فرمائے گا’ - حوالے کے لئے دیکھئے کتاب ’زیارت النبی بحالتِ بیداری’ 

خدا وندِ قدوس نے ملک عطا کیا تو بنی اسرائل کی طرح حکم ھوا کہ اب چلاو اسے ایسے جیسے میں چاھتا ھوں -


کیا خوب چلایا

جسے موقع ملا اس نے ھی نوچ نوچ کے کھایا

سب سورت عادیات کی آیت کی تفسیر- ’یقینا“ انسان اپنے رب کا ناشکرا ھے ۔ اس پر خود گواہ ھو گا اور اسے مال و دولت کی ہھت چاہ ھے’. 

مولا نے ھر اس کو بے تحاشا نواز دیا جو اس سے جڑا,

خواہ وہ سیاسی لیڈر بنا،

فوج میں گیا یا کھیل کےمیدان میں کودا,

میڈیا میں آیا یا تعلیمی ادارہ بنایا

 - سب پر ھن برسا-

لیکن دکھانے کے لئے کسی کے پاس کچھ بھی نہیں سواے ندامت کے -

آیئے اقرار کرتے ھوے اپنی کوھتایئوں کا پھر رواں ھوتے ھیں سوئے منزل - 

طالب ھوتے ھوے رب کی رحمتوں کے چلاتےھیں اپنا کارواں - 

مدد مانگتے ھوے اللہ سے مقامِ بدر پیدا کرتے ھیں -

نصرتِ خداوندی بھی انشا اللہ  آے گی اور فرشتے بھی اتریں گے قطار اندر قطار-

مولا عمل کی توفیق عطا فرما-


No comments: