سوچنا، سمجھنا اور عمل ضروری ۔ ۔ ۔
سلام اور دعائیں۔
ہماری روزانہ کی محفل میں کل مُلک، حالات، وجوہات، “کیوں اور کیسے” پر گفتگُو ہوی۔
پنپنے کے لیے، توازن، ضرورتِ اضداد، وقت اور کاوش کی اہمیت زیرِ بحث آئ۔
میرے تحفظات :۔
جو ہوا اسکی ضرورت کیاتھی؟
اہداف و مقاصد میں بد نیتی تھی کہ نہیں؟
غلطیوں کی تصحیح کے لئے اقدامات کیوں نہیں اٹھاے جا رہے؟
انتظار کیا سب کچھ ملیا میٹ ہونے کا ہے۔
دانشمند بزرگوں کو کیا کرنے کی فوری ضرورت ہے؟
کیا ہمارے رول ماڈلز اس قابل ہیں کہ انھیں مزید مہلت یا موقع دیا جاے؟
کیا ان جونکوں کو معلوم ہے کہ ان کے افعال واحوال، آنے والی نسلوں کی شاہراہِ زیست بنتے ہیں؟
کیا خوب میراث چھوڑ کے جائیں گے یہ؟
کرپشن اور لوٹ
ڈنکے کی چوٹ پر جھوٹ
ڈھٹائ اور ہرزہ سرائ
افعالِ بد اور جگ ہنسائ
انصاف کی بے حساب، بلا حجاب تضحیک
شعائر کا تمسخر
ہر لحظہ یاوہ گوی و دشنام
دیانت و امانت صرف الزام
نفرت و نفاق چار وانگ
(سات صندوقوں میں بھر کر دفن کر دو نفرتیں
آج انساں کو محبت کی ضرورت ہے بہت)
آئین کی بے حرمتی
قانون کا مذاق
مذہب سے کھلواڑ
دشمنوں سے پیار
خونِ انساں کی ارزانی
شہواتِ شیطانی اور بے حیائ کی فراوانی
خود فریبی و خود غرضی
ملت فروشی و فراموشی
پھلے پھولےصرف اپنا خاندان
بھاڑ میں جاے باقی سارا جہان
رہے بے چارے و بے نوا لوگ تو ان کا تو ایمان ہے
کہ ہم تب ہی ہیں جب پاکستان ہے
سدا سلامت پاکستان
تا قیامت پاکستان
رشتہِ درد کی میراث ملی ہے ہم کو
ہم تیرے نام پہ جینے کی خطا کرتے ہیں
نظام بدلو نظام، ورنہ ۔ ۔
وَإِذَا أَرَدْنَا أَن نُّهْلِكَ قَرْيَةً أَمَرْنَا مُتْرَفِيهَا فَفَسَقُوا فِيهَا فَحَقَّ عَلَيْهَا الْقَوْلُ فَدَمَّرْنَاهَا تَدْمِيرًا
اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں تو وہاں کے دولتمندوں کو کوئی حکم دیتے ہیں پھر
وہ نافرمانی کرتے ہیں تب ان پر حجت تمام ہوجاتی ہےاور ہم اُس بستی کو برباد کر دیتے ہیں۔
الاسرا - 16
Akhtar N Janjua
http://anjanjua.blogspot.com
https://twitter.com/IbneNawaz