سلام اور دعائیں ۔ ۔ ۔
آج یومِ بدر ہے۔
خاتم النبیین، رحمتہ العالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی حقانیت، لاجواب قیادت بے مثال حکمتِ عملی اورسیرتِ پاک کے ہر ہر پہلو کا امین دن۔ پختگیِ ایمان اور پسنددیگی و بیکراں رحمتِ یزداں کا شاہد یوم اور جانثارانِ حبیبِ رب تعالی کے عشق و سچائ، غیر متزلزل عقیدے،عظمتِ خلوص، لازوال جذبہِ فنا فی اللہ و رسول،عزمِ قربانی و شہادت کا نقیب دن۔ اسلامی تاریخ کا اہم ترین دن کیونکہ اگر وہ مٹھی بھر اُس دن جان کی بازی نہ لگا دیتے، دنیاوی زندگی اور رشتوں پر ابدی زندگی اورایمان و اسلام کو اہمیت نہ دیتے تو ۔ ۔ ۔
اصحابِ بدر ایمان کے اعلی ترین درجے پر فائز آسمانِ نبوت کے وہ درخشاں ستارے جو مومنوں کے لیے تا قیامت صراط المستقیم پر چلنے کے لیے روشنی کا منبع ہیں۔ وہ یہاں سب سے بہترین تھے اور وہاں اعلی ترین مقام کی ذینت ہیں۔
کاش یوم الدین کو لواء حمد کے نیچے، حوضِ کوثر کے پاس رحمتہ العالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی اور اصحابِ بدررضوان اللہ اجمعین کی ایک جھلک ہمارا مقدر ہو جاے جب وہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلمکے حضور ایسےہی چہرہِ انور پر نگاہیں مرکوز کرکے موجود ہوں جیسے ظاہری حیات میں مسجدِ نبوی میں ہوتے تھے۔
علامہ رحمتہ الله علیہ نے کیا خوب فرمایا:۔
اللہ کریم ہمیں یومِ بدر کی اہمیت کو جاننے اور بدر والوں کے رستے پر چلنے کی توفیق عطا فرما دے۔
آمین بجاہِ رحمتہ العالمین صلی اللہ علیہ وسلم و اصحابِ بدر رضوان اللہ اجمعین۔
AKHTAR N JANJUA
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
No comments:
Post a Comment