سلام و دعا - - -
یومِ آذادی گذر گیا-
یومِ سیاہ بھی بیت گیا۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا شورای اجلاس بھی ہو گیا۔
کرفیو جاری ہے۔
خونِ ناحق بہہ رہا ہے۔
غاصب دندنا رہے ہیں۔
اُمتِ مرحوم کے رہزن منمنا رہے ہیں۔ ہم جن پر*ریلائنس* کرتے ہیں ان کی *ریلائنس* کہیں اور ہے۔
اصیل اور ڈگ میں فرق تو ہوتا ہی ہے۔
ظالم و غاصب کو یاد دہانی ہو:-
جسم قید ہو سکتے ہیں روح نہیں
زباں بندی ہو سکتی ہے سوچ پر پہرا نہیں بٹھایا جاسکتا
سانس کی ڈوری ٹوٹ سکتی ہے صادق جذبوں کی قوس و قزح ماند نہیں پڑ سکتی
ظالم مر کر تاریخ کے صفحات میں روز مرتے ہیں، *شیر خان و برہان* شہید ہو کر امر ہو جاتے ہیں
عمر ڈھل سکتی ہے جنون جوان رہتا ہے
ظالم لاکھ پہرے بٹھا لے، تالے لگا لے، اندھیرے بچھا دے ۔۔۔ سچ اور روشنی تو دروازوں کی درزوں میں سے بھی جھانک لیتے ہیں، باضمیر اپنے بھی بولنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ جیسا کہ
سید گیلانی کہتے ہیں
ظلم تمھاری میراث
جدوجہد و استقامت ہماری وراثت
شکست تمھارا مقدر
منزلِ آذادی ہماری تقدیر
پاکستان اور کشمیر کو اپنی جنگ خود لڑنی ہے، اقوامِ عالم کے اپنے اپنے مقاصد ہیں اور اپنے اپنے ایجنڈے۔ اوپر سے تاریخ یہ بتلاتی ہے کہ *مومن ہے تو پھر اللہ پر بھروسہ کر* دوسرے صرف مشرقی تیمور اور سوڈان جیسے حالات ہوں تو آتے ہیں، کشمیر، فلسطین، برما وغیرہ میں اُن کا کیا کام؟ اس لیئے مظاہروں کے ساتھ ساتھ تیاری بھی کیجیئے ۔۔۔
اور جو وہ وارث ہیں ہلاکو خان والے زمانے کے خلیفہ کے تو یہ اُس گھوڑے کی ٹاپوں کے نیچے کچلے جانے والے سے لاکھوں درجے آگے عیاش اور پیلے پیں ۔ ۔ ۔ اُس خلیفہ کی طرح:۔
اور جو وہ وارث ہیں ہلاکو خان والے زمانے کے خلیفہ کے تو یہ اُس گھوڑے کی ٹاپوں کے نیچے کچلے جانے والے سے لاکھوں درجے آگے عیاش اور پیلے پیں ۔ ۔ ۔ اُس خلیفہ کی طرح:۔
اُس گھڑی پوچھوں گا تجھ سے یہ جہاں کیسا ہے
جب تیرے حسن پہ تھوڑا سا زوال آ جاےقرض بہت چڑھ گئے ہیں ۔۔۔ چکانے تو پڑیں گے
انشاء اللہ رنگ لاے کا شہیدوں کا لہو
AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
3 comments:
I think under the circumstances,a good measured response from Pakistan side.... satisfactory outcome as a first step in a long struggle. Bearing in mind limitations imposed by economy and balance of conventional forces tilted against us.... our expectations need to be realistic.
Jazzakum Allah o Khairrunn Sir ❤❤❤❤❤
May Allah bless you and the family with best of everything in life: Aameen!
Best wishes, prayers, regards with utmost respect and love
Thanks brothers ... Appreciate your opinion, which always a source of strength and inspiration to keep going.
Post a Comment