AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Saturday, December 7, 2013

زندگی !’’ ہو‘‘ کے سمندر میں دبونا ہے تمہیں

یہی دوچار برس آنکھ نے رونا ہے تمہیں
ہو بھی جائو جو کسی اورکا ہوناہے تمہیں


آخری بات کہ کس وقت ملیں گے کل ہم
مجھ کو معلوم ہے اب رات ہے ، سونا ہے تمہیں


یاد رکھنا کہ تمہیں چارہ گری کرنی ہے
زخم سینے ہیں مرے ،چاک پرونا ہے تمہیں

کیا گزاروگے اسی خیمہ ئ افلاک میں رات
کیا بنانا یہی فٹ پاتھ بچھونا ہے تمہیں

کوئی خودکُش سا دھماکہ بھی ضروری ہے وہاں
جلدی سے جائے وقوعہ کو بھی دھونا ہے تمہیں

تم سے پہلوں نے جہاں اپنے قدم رکھے تھے
اسی آسیب زدہ غار میں کھونا ہے تمہیں

روح تک دیکھنے کی تم میں بصارت ہی نہیں
صرف کافی یہی مٹی کاکھلونا ہے تمہیں

سرخ فوارہ کی دھاروں کے دمادم کی قسم
رات کی چھاتی میں بس تیر چبھونا ہے تمہیں

دیکھنے ہیں مجھے جذبوں کی صراحی کے خطوط
میں نے وہسکی سے کسی روز بھگونا ہے تمہیں

صرف ہم نصف کے مالک ہیں بحکم ِ ربی
فصل بھی کاٹنی ہے بیج بھی بونا ہے تمہیں

میری باہو سے ملاقات ہے ہونے والی
زندگی !’’ ہو‘‘ کے سمندر میں دبونا ہے تمہیں

تم پرندے ہو کسی وقت بھی اڑسکتے ہو
ساتھ رکھنے کیلئے جاں میں سمونا ہے تمہیں

جس میں چلتی چلی جاتی ہے قیامت منصور
اُس دوپٹے کا پکڑنا کوئی کونا ہے تمہیں

منصور آفاق

No comments: