AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Thursday, February 9, 2023

6:27 PM

Restore Pakistan - Restore Images - Too Late, Isn’t It - Can We?

Salam & Duaien

Too Late, Isn’t It - Can We?

Yes its seems we are way off; The Usurpers, The Scavengers, The Pirates, The Dacoits have scorched the beautiful land for 75 long years without any fear, remorse, shame and introspection. ‘We the People’, have acted like Robots, following blindly, conforming and defending every sinister move made by the Devil’s Disciples, chanting slogans, fighting and dying … 

Looters and Destroyers thrived Pakistan Dried … 

Here we are … 

Very Existence of the beautiful land is now at stake ... Land where a little pebble found in the rocks is worth Millions and there are Millions of Tons of those Gems lying underneath the crust (not to mention innumerable other endowments of nature awaiting exploration). Pakistan should (and could) never fail … Failed are those idiots who had nothing to do with Pakistan except using its identity, resources and platforms to pillage, progress, and prosper. 

Question is, Can we do something? 

We can, but for that all institutions (if these ever existed or still do) will have to change and play THE PART. 



CONSTITUTION OF THE ISLAMIC REPUBLIC HAS TO REIGN SUPREME…NO DEVIATION AND DEFIANCE WHATSOEVER:-


* Judiciary - 
Justice in the Name of Allah without any fear, pull, strings and influences... Shall have to bury the Muneeri Ghost once for all. 

* Bureaucracy (A to Z - Police to Post Office) Honour the Oath, Trust snd Deliver. Treat Constitution as a Gospel... Bury forever, two Ghosts, Ghulam Muhammad and Sinkdar Mirzas’. 

* Army - 

Understand why every bark of a dog and mew of a cat is being attributed to you. Introspection needed, look inward because The Nation looked upward towards you for a long time … NO MORE. You Ruled well but erred in Raising the Midgets to succeed you, who Plundered and Destroyed every societal fibre.   To Reclaim you Place and Restore your Image,  get back to the Barracks, Training Areas and Operation Rooms, Cull the Instinct to Dictate and Bury the Ghost of Dictators forever. 

* Political Workers - 

Stop worshipping the Dynastic Devils … They use you … Choose the Leadership democratically from amongst you for not more than five years. Rotate, Re-elect and Reform Regularly. Bury the Ghost of all imposed durbari tail wagging morons who sell you cheaply and scavenge Pakistan dearly.  

* People of Pakistan - 

Bury the Slave Mind Set … There are so many Nicolae Ceausescus out there; Destine them to The Garbage Bins they deserve. Don’t Bury them, LET THEM ROT IN THE GARBAGE. 



          سدا سلامت پاکستان ۔ تا قیامت پاکستان



Akhtar N Janjua

Wednesday, February 8, 2023

10:08 AM

Go - We All Must ... Are We Ready?

 SALAM !

General Pervez Musharf passes away ........





Every day scores of HAVEs, HAVE BEENs and HAVE NOTs proceed without any discrimination; 


Kings, Qazis, Leaders, Led, Rich, Poor, Old, Young, Male, Female all .......... 


As per the Decree of Allah Karim, "Everyone upon the earth will perish, And there shall remain only Allah SWT, Owner of Majesty and Honour." {55 : 26 -27}.


"Indeed we belong to Allah, and indeed to Him we shall return." {2 : 156}.


AND RETURN WE MUST ...... No ARGUMENTS, No ALIBIs and No JUSTIFICATIONS shall work. 


The 'RULES OF THE GAME' are very clear, 


"That Day, We will put seal over their mouths, and their hands will speak to Us, and their feet will testify about what they used to do." {36 : 65}. 


......... It is never too late .... We must heed to the warning :


"Respond to your Lord before a Day comes from Allah of which there is no repelling. No refuge will you have that day, nor for you will there be any denial." {42 : 47}


May we all ........ 


Aameen.




Akhtar N Janjua

Wednesday, January 18, 2023

11:33 AM

ذرہ بھی بہت تھا ۔۔ لیکن ۔۔۔

سلام اور دعائیں۔ ۔

دوستو جب کسی ’روشن ستارے‘ کا دن آتا ہے، تو محفلیں سجتی ہیں، ذمیمے چھپتے ہیں، مناقب و فضائل بیان ہوتے ہیں، نعرے گونجتے ہیں، لنگر سجتے ہیں اور پھر کسی اور عظمتوں کے مینار کے آنے والے یوم کے پوسٹر بننے شروع ہو جاتے ہیں۔ چند روز پہلے سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالئ عنہ کا دن تھا، بہت کچھ سننے پڑھنے کو ملا۔ خیال آیا کہ نسبتیں تلاشوں تو سواے مسلمان کہلانے کے اور کچھ نظر نہ آیا۔کہاں وہ دمکتی کہکشائیں اور کہاں ہم ؟؟؟؟۔



وہ اوجِ ثریا پر بیٹھنے والے بوریا نشین۔۔

 

ہم آلائش و کثافت کے  رنگیں مزاج مکین۔۔


وہ تیار احتساب کے لیے یوم الدین کو۔۔


ہم تیار روندنے کو ہر شقِ دینِ متین کو۔۔


دجلہ کا کنارا ہو یا مری کے برف پوش کہسار، کچھ فرق نہیں ۔ الملک للہ ۔ لیکن احوال و اقوال و افعال کے درمیان صدیوں کی دوری۔۔

  

وہاں کتا مر جاے تو حکمران ذمہ دار۔۔


یہاں قتل ہو، ریپ ہو، انسان مر جائیں بلکتے سسکتے، نہ ضمیر نہ انصاف الٹا مرنے لٹنے والے ذمہ دار۔۔


وہاں قناعت، خودداری و  آذادی، یہاں ہوسِ مال و ذر، ذہنی غلامی و کرداری بربادی۔۔


وہ بکریاں چرانے والے عظمتوں کے مینار۔۔


ہم بکریاں کیا، سب کچھ چُرانے والے  داغ دار۔۔


وہ دیانت کے پیکر، ہم خیانت کے خو گر۔۔


وہ راستی کے پہاڑ، ہم پستی کے انبار۔۔


وہاں فاتحِ مصر کا بیٹا غلطی کرے تو عظیم جرنیل باپ سے جواب دہی۔۔


یہاں خاندانوں کے خاندان جھوٹ میں لتھڑے، لوٹ میں ملوث ملزم و مجرم  دندناتے پھریں اور ہر ایک سے پہلو تہی۔۔


وہاں عدالت طلب کرے تو حکمران دست بستہ حاضر، یہاں  اشاروں پر ناچتا قاضی طریقِ بے انصافی کا مسافر۔۔


کہاں تک جائیں؟ جہاں تک جائیں گے، بغاوت ہی بغاوت، نا فرمانی ہی نافرمانی، ہوس و طریقہِ شیطانی۔۔


چہ نسبت خاک را با عالمِ پاک۔۔ 
 


 اب بھی وقت ہے کہ ہم سنبھل جائیں، صراط مستقیم صرف زبانی ہی طلب نہ کریں بلکہ اخلاص کے ساتھ اس پر رواں ہو جائیں کیونکہ وقت نے تو آنا ہے ضرور آنا ہے جب میدان سجے گا، سوال ہو گا، جواب بن نہیں پاے گا اور بنے گا بھی کیسے کیونکہالیوم نختم افواھھمجو ہو گا، اعضا جواب دے رہیں ہوں گے۔ اس دن نہ جھوٹ چلے گا نہ کسی کی سفارش، نہ دوستی کام آے گی نہ اقربا، نہ کوی عذر نہ پہلو تہی۔۔ 


اوتھے عملاں تے ہونے نی نبیڑے کسے نئیں تیری ذات پچھنی۔۔  


اللہ کریم غور و فکر اور رجوع کی توفیق عطا فرما۔ آمین




Akhtar N Janjua

http://anjanjua.blogspot.com

http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz

Saturday, January 7, 2023

10:55 PM

جب جس کے جی میں آے، وہی پا لے روشنی ۔ ۔ ۔

 سلام اور دعائیں

دوستومشکل وقت ہیں اور زمانہ تو یقیننا خسارے میں ہے۔بہتان، الزام، دشنام عام۔دیانت، امانت، انصاف عنقا۔سئیآت باعثِ فخر، حسنات در بدر۔کذب و افترا سکہِ رائج الوقت ۔شعائرِ دینییہ کی تضحیک اور احکام کی دریدہ درہنی سے توہین۔عیوب کی کھوج اور تشہیر کھلےبندوں۔


سیرتِ رسولِ کریم صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کا ایک ورق کھولتے ہیں؛ خلقِِ عظیم صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کے حضور عظیم ہستیاں سر جھکا کر بیٹھی ہیں، کسی غیر موجود کے لیے الفاظ کسی لب سے نکلے کہ برا آدمی ہے، رحمت العالمین صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم نے منع فرماتے ہوے فرمایا،"آپ تو اچھے ہو، اس لیے اس گناہگار کا آپ پر حق ہے کہ آپ اس کی ہدایت کے لئے دعا مانگو اور اسکے نیک بننے کے لئے ترکیب کرو"۔سبحان اللہ۔

بات ’ہدایت‘ کی ہوی ہے تو حضرتِ انسان کی ہدایت کے لئے اللہ کریم نےہزاروں انبیا مبعوث فرماے۔خاتم النبیین صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کی بعثت سے پہلے برادریوں،گاوں،منطقوں کے نبی، ایک ایک خانوادے میں کئی کئی نبی۔ ہزاروں برس بیتے اور پھر ظہور ہوا ان کا جن کے لئے تمام انبیاِ کرام سے عہد لیا گیا تھا اور سب نے جن کا انتظار کیاتھا۔ جبلِ  رحمت کے پاس جبریلِ امین کی آمد اور اعلانِ خداوندی کہ، "دین بھی مکمل ہوا  اور نعمتیں بھی تمام ہوئیں"۔

ہدایت کا سلیبس مکمل ہوا اور ذمہ داری شفٹ ہوی حضرت انسان پر کہ جو چاہے گا اسے ہدایت نصیب ہو گی اور جو گمراہی چنے گا وہ بھی اسکا صوابدیدی اختیار ہو گا۔

جنہوں نے ہدایت پر گمراہی کو ترجیح دی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور وہ ہدایت پانے والے نہ ہوے

البقرہ۔۱۶

کوی ایک ہی نشانی کافی رہے گی سوچنے والے کے لئے ہدایت یافتہ ہونے کے لئے اور اسی نشانی سے انانیت پسند گمراہ ہو گا۔ 

کوی تمثیل خواہ وہ مچھر کی ہو یا اس سے بھی کسی چھوٹی چیز کی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔اسی چیزسے 
بہتے گمراہ ہوں گے اور بہتے ہدایت یافتہ اور اللہ گمراہ نہیں کرتا سواے نافرمانوں کے 

البقرہ۔۲۶ 

مسیلمہ کذاب نجد کے ایک گاوں یمامہ کا رہنا والا تھا۔ اس نے نبوت کا جھوٹا دعوی کیا۔ جنگِ یمامہ اسی کی سرکوبی کے لئے ہوی۔ روایات میں آتا ہے کہ حضرت عمرو بن العاص نے نجد کا سفر کیا اور مسیلمہ سے ملاقات ہوی۔ کذاب نے کہا تمھارے نبیؐ پر جو وحی اتری اس میں سے کچھ سنایئے۔ آپ نے انتہای مختصر مگر بلیغ سورہ عصر تلاوت فرمای۔ کذاب پر کوی اثر نہ ہوا بلکہ اس نے کلامِ الہی کا مذاق اڑانے کے لئے ایک بیہودہ سا شعر  سنا دیا اور پوچھا اس وحی کے متعلق کیا کہتے ہو۔ حضرت عمرو نے فرمایا کہ تم جانتے ہو کہ تم جھوٹے ہو اور اللہ کی قسم میں تمھیں جھوٹا ہی سمجھتا ہوں۔

اب دوسری طرف اسی نجد کے رہنے والے مشہور شاعر لبید بن ربیعہ العامری کا مکہ آنا ہوا۔ خانہ کعبہ کی دیوار کے ساتھ سورہ عصر لکھی ہوی تھی۔ پڑھتے ہی ان کی حالت عجیب ہوی، طواف شروع کر دیا اور یہ کہتے ہوے کہ "واللہ ما ھذا من کلام البشر۔ قسم اللہ کی یہ انسان کا کلام ہو ہی نہیں سکتا"، اسلام قبول کر لیا۔ شاعری چھوڑ دی کسی نے پوچھا شاعری کیوں چھوڑی تو فرمایا، "اَ بعد القران ۔ کیا قران کے بعد بھی"۔


معلوم ہوا کہ ہدایت سب کے لیے لیکن جی میں آنا ضروری ہے۔ نہ عمر کی قید نہ وقت کی لکیر۔ ۔ ۔ کوی بھی، کسی بھی وقت اندر اور باہر جھانکنے کے بعد صراط المستقیم پر رواں ہو سکتا ہے۔

اللہ کریم سوچ، سمجھ اور توفیق عطا فرماے۔

آمین بجاہِ سید المرسلین، رحمت العالمین، خاتم النبیین، طحی و یاسین صلی اللہ و علیہ و آلہ و اصحابہ وسلم



Akhtar N Janjua

http://anjanjua.blogspot.com

http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz

Sunday, January 1, 2023

11:56 AM

وہ بیتے دن یاد ہیں ۔ کچھ کھویا کچھ پایا ۔ ۔ ۔

 یہ ایک سال (2022) جو گزرا ہے۔



جفا بوئ، 

وفا کھوئ، 

وطن ڈوبا، 

بھرم اترے


آذادی - - ندا آئ،

لی خوابوں نےانگڑائ،

صدا آی صنم توڑو،

جواں جاگا عزم ابھرے


بس ایک آس کے رشتے پہ عمر کٹتی ہے 

کہ خشک پیڑ مسلسل سراب دیکھتے ہیں 


جہاں جنوں کی تمازت پہ حرف آتا ہو 

ہم اس مقام پہ اک انقلاب دیکھتے ہیں 

اک برس بیت گیا ایک برس سامنے ہے

جنوں ماند نہ پڑ جاے ارادے باندھنے ہیں


ضرورت ہے کہ جنوں  کی تمازت قائم رہے ۔۔


اٹھ باندھ کمر , کیا ڈرتا ہے

پھر دیکھ ، خدا کیا کرتا ہے


لہریں بنتی ہیں تو کناروں تک ضرور پہنچتی ہیں۔ 




Akhtar N Janjua

http://anjanjua.blogspot.com

http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz

Tuesday, December 27, 2022

10:53 AM

سوچنا، سمجھنا اور عمل ضروری ۔ ۔ ۔

 

سلام اور دعائیں۔

 

ہماری روزانہ کی محفل میں کل مُلک، حالات، وجوہات، “کیوں اور کیسے” پر گفتگُو ہوی۔

 

پنپنے کے لیے، توازن، ضرورتِ اضداد، وقت اور کاوش کی اہمیت زیرِ بحث آئ۔



میرے تحفظات  


جو ہوا اسکی ضرورت کیاتھی؟ 


اہداف و مقاصد میں بد نیتی تھی کہ نہیں؟ 


غلطیوں کی تصحیح کے لئے اقدامات کیوں نہیں اٹھاے جا رہے؟


انتظار کیا سب کچھ ملیا میٹ ہونے کا ہے۔


دانشمند بزرگوں کو کیا کرنے کی فوری ضرورت ہے؟


کیا ہمارے رول ماڈلز اس قابل ہیں کہ انھیں مزید مہلت یا موقع دیا جاے؟


 کیا ان جونکوں کو معلوم ہے کہ ان کے افعال واحوال، آنے والی نسلوں کی شاہراہِ زیست بنتے ہیں؟


کیا خوب میراث چھوڑ کے جائیں  گے یہ؟


کرپشن اور لوٹ


ڈنکے کی چوٹ پر جھوٹ


ڈھٹائ اور ہرزہ سرائ 


افعالِ بد اور جگ ہنسائ


انصاف کی بے حساب، بلا  حجاب تضحیک


شعائر کا تمسخر


ہر لحظہ یاوہ گوی و دشنام


دیانت و امانت صرف الزام


نفرت و نفاق چار وانگ


(سات صندوقوں میں بھر کر دفن کر دو نفرتیں

آج انساں کو محبت کی ضرورت ہے بہت)


آئین کی بے حرمتی


قانون کا مذاق


مذہب سے کھلواڑ


دشمنوں سے پیار


خونِ انساں کی ارزانی


شہواتِ شیطانی اور بے حیائ کی فراوانی


خود فریبی و خود غرضی


ملت فروشی و فراموشی


پھلے پھولےصرف اپنا خاندان


بھاڑ میں جاے باقی سارا جہان


رہے بے چارے و بے نوا لوگ تو ان کا تو ایمان ہے 

کہ ہم تب ہی ہیں جب پاکستان ہے


سدا سلامت پاکستان

تا قیامت پاکستان


رشتہِ درد کی میراث ملی ہے ہم کو

ہم تیرے نام پہ جینے کی خطا کرتے ہیں


نظام بدلو نظام، ورنہ ۔ ۔  


 وَإِذَا أَرَ‌دْنَا أَن نُّهْلِكَ قَرْ‌يَةً أَمَرْ‌نَا مُتْرَ‌فِيهَا فَفَسَقُوا فِيهَا فَحَقَّ عَلَيْهَا الْقَوْلُ فَدَمَّرْ‌نَاهَا تَدْمِيرً‌ا


    اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں تو وہاں کے دولتمندوں کو کوئی حکم دیتے ہیں پھر 

    وہ نافرمانی کرتے ہیں تب ان پر حجت تمام ہوجاتی ہےاور ہم اُس بستی کو برباد کر دیتے ہیں۔ 


الاسرا - 16 





Akhtar N Janjua

http://anjanjua.blogspot.com

http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz