ماحولیات کی وزیر صاحبہ کا ٹویٹ پڑھنے کو ملا جہاں انہوں نے مئی میں گرمی کی شدید لہر سے خبردار
کیا ہے۔ یہ رُتیں بھی عجیب ہیں۔۔ ابھی تو چند ہفتے پہلے یخ بختہ ہواوں کا راج تھا اور اب یہ لہرِ نارِ رواں۔
یہی تو فطرت کی خوبصورتی ہے، یہی گردشِ ایام ہے، کبھی کے دن بڑے اور کبھی کی راتیں۔
کبھی کپکپاتا جاڑا اور کبھی آگ اُگلتا ہاڑ۔
کبھی کھلے پھولوں کی بہار اور کبھی سوکھے ہوے پتوں کی پھوار۔
اور اس سب میں نہ کسی کی جیت نہ کسی کی ہار۔
یہ صرف اور صرف زندگی اور زندگی کی زندگی کا نام ہے۔
اس چکر کے اندر نہ کوئی فاتح نہ مفتوح، صرف مراحل، جن سے گزرنا ضروری ہے۔
ہم انسان اگر یہ نقطہ سمجھ لیں تو نہ طاقت و شان و شوکت کے لمحات میں فرعون بن بیٹھیں اور نہ مشکلیں ہمیں غلام اور ناشکرگذار بنا سکیں کیونک ثبات دونوں کو نہیں ہے گذر دونوں نے جانا ہے۔
یونہی سلسلہِ شب و روز و تغیرات زمانہ نے جاری و ساری رہنا ہےجب تک کہ وہ وقت نہ آ پہنچے جب “الیوم نختم علی افواھہم” ہو گا۔
بہار و خزاں کم نگاہوں کے وہم
برے یا بھلے سب زمانے ترے
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
No comments:
Post a Comment