REFLECTION
11:30 AM
بایِ ذنب قتلت ؟ ۔ ۔ ۔
سلام اور دعائیں ۔ ۔ ۔
اقرا ۔۔۔ اور ۔۔۔ کائنات ۔۔۔
کائنات کے سنورنے کے لئے ‘اقرا’ بہت ضروری ہے۔
فاران کی چوٹی پر پہلا یزدانی پیغام ‘اقرا’ ہی کی گونج تھی۔
جس نے ‘اقرا’ کو وردِ جان اور افعال و احسان میں ڈھال لیا وہ فلاح پا گیا، زمین و زماں اُس کے دست نگر ہو گئے۔
اور جس نے ‘اقرا’ کو طاقِ نسیاں پہ رکھ دیا وہ برباد ہوا یہاں بھی اور وہاں بھی۔
پچھلے کم و بیش ایک ہزار سال سے سارا عالمِ اسلام اور تہتر سالہ پاکستان ’اقرا‘ سے قطعِ تعلق کی سزا بھگت رہے ہیں:۔
کیسے ظالم ہیں یہ “راندہِ اقرا” کہ نہ ان کی درندگی سے اقرا بچتی ہےاور نہ ہی کائنات۔
نہ خوفِ خدا اِن کو دامن گیر ہوتا ہے ، نہ احساسِ گناہ، نہ ادراکِ موت اور نہ صوتِ ضمیر۔
ان نہنگوں نے تباہ کر دیا ہے سب اقدار کو ، روند ڈالا ہے ہر معیار کو۔
حشر و نشر میں تو ذلتِ دائمی اِن کا مقدر لیکن یہاں مخلوقِ خدا ان کے شرِ خنزیرانہ سے ذلیل و تباہ حال۔
اللہ کریم ان کو نیست و نابود کر دے تاکہ تیری ‘اقرا’ اور ‘کائنات’ ان کی ہوسناکیوں، رزالتوں اور ذلالتوں سے بچ سکیں۔
آمین۔
AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
https://www.youtube.com/channel/UCcWozYlUgu-bkQU_YcPoxTg?view_as=subscriber
https://www.pinterest.com/akhtarjanjua
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825
https://www.linkedin.com/in/akhtar-janjua-90373825