AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Wednesday, September 6, 2017

وہ ستمبر پھر لوٹے گا ۔ انشا۶ اللہ

پھر ستمبر آیا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

سلام اور دعایئں

وطن کے لیئے

چمن کے لیئے

گِل کے لیئے

گُل کے لیئے

جوانوں کے لیئے

پاسبانوں کے لیئے

عزم و عمل کے زندہ نشانوں کے لیئے

شہدا کے لیئے

 اُن کے عزیز و اقربا کے لیئے

غازیوں کے لیئے

وطن کے باسیوں کے لیئے

کیا ستمبر تھا وہ ۔ ۔ ۔  اُس کےبعد باون ستمبر آے لیکن اُس جیسا نہیں آیا؛

کیا جذبہ تھا

کیا جنوں تھا

کیا یقیں تھا

قوم تھی یا سیسہ پلائ ہوئ دیوار ۔ ۔ ۔ سُندر بن سے لے کر لنڈی کوتل تک

 بر و بحر و فضا میں رقم کی جانے والی عظیم قربانیوں اور جانفشانیوں کی انمٹ داستانوں کی گواہ اِس وطن کی مٹی تا قیامت رہے گی۔

پھر نہ جانے کیا ہوا؟ 

جذبوں  پر اوس پڑ گئی

جنوں پر ہوس نے جالے تان دیئے

یقین اپنوں اور غیروں کی ریشہ دوانیوں سے متزلزل ہو گیا

قوم مقروض ہو گئی 

کشمیر آج بھی لہو لہان ہے

اکہتر کا قرض اضافی ہے

 اور 

ملک پر  خون چوس  چمگادڑوں کا تسلط

 ہم نہیں تو ہمارے بچے۔ وہ نہیں تو اُن کی اولاد کو 

 یہ قرض تو چکانے ہی پڑیں گے

جذبہ و جنون و یقین والے ستمبر لوٹانے ہی پڑیں گے

اللہ کریم نے فرمایا ہے ’اِنا مع العسرِ یُسرا‘۔

ایڑیاں تو رگڑنی ہی پڑتی ہیں اور پھر



وطن کی خاک ذرا ایڑیاں رگڑنے دے
مجھے یقیں ہے پانی یہیں سے نکلے گا

افواجِ پاکستان زندہ باد

پاکستان پائندہ باد

انشا۶ اللہ

سدا سلامت پاکستان ۔ تا قیامت پاکستان



اختر نواز جنجوعہ

No comments: