سلام اور دعائیں
جانے والا رمضان المبارک آنے والے دنوں کے لئے ہر ایک کے اندر کبھی نہ بجھنے والی شمعِ ایمانی روشن کر کے جاے۔ معمولات و معاملات میں روزے جیسا تقویٰ اور تقدس ہر ایک کا اوڑھنا بچھونا رہے اور حدود و قیود کی پابندی لازمی جزوِ ایمان وعمل۔ آمین
توفیقِ الہی سے اپنے ایمان کی حفاظت کیجئے ۔۔دنیا ہی بدل جاے گی ۔۔۔ اور اُس کے لئے لائحہِ عمل ۔۔۔۔۔۔ نیت کا اخلاص۔۔۔۔۔۔۔ اور علم واعمالِ صحیحہ کی جستجو۔۔۔۔۔ مشعلِ راہ
کچھ کرنے والی اور کچھ نہ کرنے والی باتیں:۔
اہلِ دین سے ملاقات ایمان کو قوی کرتی ہے۔
علم والوں کی مجلس فکری اور اعتقادی اصلاح کا سبب بنتی ہے۔
نیک لوگوں سے میل جول، ایمان اور یقین کو استحکام اور استقامت دیتا ہے۔
صرف دنیا کے چاہنے والوں سے بچو وہ آپ کے عمل میں کمزوری اور طبیعت میں انتشار کا باعث بنتے ہیں۔
فاسق و گمراہ آپ کے ایمان کو برباد اور سیرت کو تارآج کر دیتے ہیں۔ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے برے دوستوں سے بچو وہ آپ کی پہچان بن جاتے ہیں۔
دنیا پر مر مٹنے والے آپ سے ملیں تو انھیں سیدھے رستے پر ڈال کر ان کی خیر خواہی کرو۔ اور نہ ملیں تو اپنے ایمان کی حفاظت میں جتے رہو۔
دعائیں دل سے
اختر جنجوعہ
No comments:
Post a Comment