AKHTAR N JANJUA

Allah created humans from a male and a female and made into tribes and nations for identification. However the most righteous is the most honoured. No Arab has any superiority over a non-Arab nor is a White any way better than a Black. All created beings are the decendants of Adam and existence of Adam sprang from dust. hence all claims to superiority and greatness, all demands for blood or ransom and all false traits or trends of rule are false.

Breaking

Wednesday, June 14, 2017

سُو ئے کُوئے حرم !


سلام اور دعائیں 

ماہِ مقدس کی تمام فیضویات و برکات آپ کا مقدر ہوں ۔۔

اس ماہِ مبارک میں اعمال کی جزا عام ایام سے بدرجہا فزوں تر ہے ۔ نوافل فرائض کے برابر اور عمرے کی سعادت حج کے مصداق ۔ 

 بہت سارے احباب؛ رواں ہو گئے ہیں سُوئے کُوئے حرم اور بہت سارے عازمِ سفرِ مقدس ہونے والے ہیں۔

محفلیں سجانے والے

محفلوں میں آنے والے

محفلوں کو اپنے عرفان و وجدان، اور زورِ بیان سے بنانے والے 

ارادہ عمرے کا لیکن تڑپ کوچہِ نبی صلی اللہ و علیہ وسلم مدینہ منورہ میں معتکف ہونے کی۔ ۔ ۔ ۔ 

مدینہ جو مسکنِ رسول ہے

جو قُدسیوں کی جائے نزول ہے

جہاں کا ہر لمحہ نقیبِ بقا ہے

جہاں کے غبار میں بھی شفا ہے

[غبارُالمدینہِ شفا۶من الجُزام]
جامع صغیر 

وہ مدینہ نگینہ جو ہے عرش کا
وہ مدینہ بھرم جو بنا فرش کا

وہ مدینہ جہاں رحمتیں بے کراں
ہو کرمِ مولا، ہم بھی پہنچیں وہاں


 لیکن پہنچے ہووں سے درخواست کہ اپنے پاکستان کو، پاکستانیوں کو اور جمیع اہلِ ایمان کو اپنی دعاوں کا حصہ بناے 
رکھیں۔


مسلمانوں کے اتحاد، اخوت اور یگانگت کی مناجات، مسلمانِ حقہ بننے کا استغاثہ، عظمتِ رفتہ کو لوٹانے کے لئے توفیق و عمل کی التجا،  مکروہ، غاصب اور بددیانت  عمال سے نجات اور نظامِ الہیہ کے نفاذِ صحیحہ کی گڑگڑا کر دعا ہر لمحہ امانت ہے آپ کے پاس۔

اللہ کریم آپ سب کے مبارک سفر کو مبارک کرے ۔ آمین

No comments: