سلام اور دعائیں
ایامِ تشریق اور کچھ آگے پیچھے کے میرے فیس بک اپ ڈیٹس :۔
ورع !۔
رجوع الی اللہ ۔۔ اور ۔۔ توبہ !۔
صحبتِ جمیل !۔
توحید !۔
آمین
سیدھے راستے کی پہچان !۔
آمین
حقیقتِ شریعت و حقیقت !۔
عید الاضحیٰ !۔
واہ ۔ ۔ ۔ ۔ کیا ’تسلیم‘ اور کیا ’رضا‘ ہے !۔
آمین بجاہِ سید المرسلینؐ
رسول اللہ صلی اللہ و علیہِ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے "تمھارے دین کا سرمایہ ’ورع‘ ہے"۔
ابو سعید خراز علیہ رحمہ نے’ورع‘ کے بارے میں فرمایا، "ورع یہ ہے کہ لوگوں پر تم سے ادنیٰ سا ظلم بھی نہ ہونے پاے ۔ کبھی کوئ تیرے خلاف ظلم و زیادتی کی دہای نہ دے سکے"۔
ابوبکرشبلی علیہ رحمہ نے فرمایا، "ورع یہ ہے کہ تیرا دل کسی لمحے بھی یاد اور خوفِ خدا سے غافل نہ رہے"۔
کیا ہم نے یہ ’سرمایہ‘ سنبھال کر رکھا ہوا ہے؟؟؟ یا مدت ہوئ دیوالیہ ہوے ہوئے ۔ ۔ ۔ ۔
آمین
اللہ کریم غور و فکر و عمل کی توفیق عطا فرما بجاہِ طحیٰ و یاسیین صلی اللہ و علیہِ وسلم۔
رجوع الی اللہ ۔۔ اور ۔۔ توبہ !۔
اللہ کریم کی طرف متوجہ ہونے کا پہلا مقام توبہ ہے۔
توبہ ہر اُس چیز سے جسے علمِ شریعت نے بُرا بتایا ہو۔
رجوع ہر اُس چیز سے جس کا شریعت حکم دیتی ہو۔
آمیناللہ کریم غور و فکر و عمل کی توفیق عطا فرما ۔
اُن لوگوں کی صحبت میں بیٹھنا اپنا شعار بنا لو جو اعمالِ قبیحہ کو جانتے ہوںآمین
احوالِ حسنہ کو پہچانتے ہوں
اور عاداتِ رذیلہ سے متنفرہوں ۔
پاکیزگی اور نظافت جن کا اوڑھنا بچھونا ہو ۔
عمل جن کی پہچان ہو، دیانت جن کی شان ہو ۔
مادی قوت اور عظمت اُن کے لیئے پرکاہ کی حیثیت نہیں رکھتی ۔
ایسے لوگوں کی صحبت ’آدمی کو انسان‘ بنا دیتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔
ٓ
اللہ کریم غور و فکر کی توفیق عطا فرما ۔ ۔ ۔ ۔
توحید !۔
بزرگوں نے فرمایا ہے کہ توحید کے صحیح مفہوم کو سمجھنے کے لیئے ضروری ہے کہ ۔ ۔ ۔
قدیم' اور 'حادث' کے فرق کو اچھی طرح سے جان لیا جاے ۔۔۔
ان کی سمجھ آ جانے سے 'خالق' اور 'مخلوق' کا تعلق اور فرق معلوم ہو جاتا ہے۔ اور ۔ ۔ ۔
اس 'تعلق اور فرق' کی سمجھ "توحید" کےاصل معانی و مفہوم سے آگاہی دلا سکتی ہے ۔۔۔
اللہ کریم سوچنے، سمجھنے اور عمل کی توفیق ہم سب کو عطا فرماے۔
آمین
سیدھے راستے کی پہچان !۔
عمل کی ساری بنیاد مکمل پاسدارئِ شریعت پر ۔
حرام اور مشتبہ چیزوں سے مکمل پرہیز ۔
ناجائز اور ممنوعات سے حواس کی مکمل حفاظت ۔
غفلتوں سے مکمل انقطاع ۔
یادِ، خوفِ اور حیاِ الٰہی ہر دم ۔
اللہ کریم صراطِ مستقیم پر ’توفیق و استقامت‘ عطا فرماے۔
آمین
حقیقتِ شریعت و حقیقت !۔
شریعت نام ہے حکمِ عبودیت کے التزام کا ۔
حقیقت نام ہے مشاہدہِ ربوبیت کا ۔
جس شریعت کو حقیقت کی تائید حاصل نہ ہو، غیر مقبول ہے ۔
جو حقیقت شریعت کی پابند نہ ہو، لا حاصل ہے ۔
‘امام ابوالقاسم عبدالکریم بن ہوازن القشیری’
عید الاضحیٰ !۔
اللہ کریم سب سے بڑا لجپال، کسی اپنے کی کوئ بندگی، کوئ ادا پسند آ جاے، وہ اطاعت و تسلیمِ ابراھیمی ہو یا سعئِ حاجرہ ۔۔۔ اُسے ہمیشہ کے لیئے امر کر دیتا ہے۔۔۔۔۔
ایک بیٹے کو قرمانی کے لیئے لٹا کر سرخرو ہونے والے ابراھیم علیہ السلام آج الخلیل سے دوسرے بیٹے کو آواز دے رہے ہیں :۔
ایک بار اور بھی بطحا سے فلسطین میں آ
راستہ دیکھتی ہے مسجدِ اقصیٰ تیرا
واہ ۔ ۔ ۔ ۔ کیا ’تسلیم‘ اور کیا ’رضا‘ ہے !۔
صاحبِ کشف المحجوب حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری لکھتے ہیں میں نے صاحبِ رسالہ قشیریہ اُستاذ ابوالقاسم قشیری کو فرماتے سنا ۔ ۔ "میں نے اپنی رضا کو رضاے الہی کے تابع کر دیا" ۔ ۔ ۔ ۔
مردماں اندر فقر و غنا ہر کسی سخن گفتہ اند و خود را چیزے اختیار کردہ و من آں اختیار کنم کہ حق مرا اختیار کند و من را اندر آں نگاہ دارد، اگر تونگر دارم غافل نہ باشم، و اگر درویش خواہدم حریص و معرض نہ باشم
فقر و غنا کے بارے میں لوگوں کی مختلف آرا ہیں، کوئ فقر کو اختیار کرنا چاہتا ہے اور کوئ
امارت کو ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن میں وہ چیز اختیار کرتا ہوں جسے میرا اللہ میرے لیئے چاہہے اور مجھے اس پر نگاہ رکھنے کی توفیق عطا فرماے کہ :۔
۔ ۔ ۔ اگر صاحبِ دولت بناے تو اپنی یاد سے غافل نہ کرے ۔ ۔ ۔
اور یہی "تسلیم و رضا" ۔۔۔۔ سنت ابراہیمی کا سبقِ اول و آخریں ہے
۔ ۔ ۔ اگر فقیر رکھے تو حریص و نافرمان ہونے سے محفوظ فرما دے ۔ ۔ ۔
اللہ کریم غور و فکر و عمل کی توفیق عطا فرما ۔ ۔ ۔
آمین بجاہِ سید المرسلینؐ
AKHTAR N JANJUA
https://www.facebook.com/akhtar.janjua
http://anjanjua.blogspot.com/
https://twitter.com/IbneNawaz
https://twitter.com/IbneNawaz
No comments:
Post a Comment