سلام اور ڈھیروں دعائیں
عشرہءِ نجات و لیلتہ القدر و پاکستان مبارک
میڈیا چلا رھا ھے کہ اسرایئلی درندے انسانیت کی تذلیل کر رھے ہیں اور انسانیت کے چمپین چمپنزی بنے ھوے ھیں، امتِ مرحومہ کی تو بات ھی چھوڑیے لیکن کل کے نام نہاد مظلوموں کو آج خود ظلم و بربریت کی خونچکاں داستاں رقم کرتے ھوے ذرا برابربھی شرم محسوس نہیں ھو رہا ۔۔۔۔ لیکن کب تک ۔
ایک اور ۔۔۔۔۔۔۔۔
خبر پڑھی کہ نواسے نے شیطانی شہوت اور دولت کی ھوس کی آگ میں جل کر بوڑھی نانی کو قتل کر دیا ۔ لعنت ۔
اللہ کریم نے قرانِ حکیم میں فرمایا ھے کہ "کہ انسان ناشکرا ھے اور اس امر پر وہ خور گواہ ھو گا"۔
، تاریخی طور پر یہ ثابت ھے کہ حضرتِ انسان میں عفو و درگزر حلم، بردباری اور قناعت کی بہت کمی ھے ۔
ھل من مزید اس کا بنیادی وصف اور فطری تقاضا ھے ۔ سیری اسکی جبلت سےکم ھی لوکھاتی ھے ۔
بیک وقت یہ بہت سارے شعلے بھڑکاے رکھتا ھے ۔
شکم کی آگ اسے مسلسل سرگرداں رکھتی ھے ۔ یہ وقتی طور پہ بجھ بھی جاے تو لذت کی لو بھڑکتی دھتی ھے ۔
شہوت کے شعلے اسے نچاتے رھتے ھیں۔ اس کے چادوں اطراف آگ کا راج ھے ۔
کہیں ذات پات کی آگ توکہیں قومیت و رنگ کے بھانبھڑ ، کہیں مذھبی جنونیت کے شعلے تو کہیں سماجی منافرت کی آگ ۔
کہیں اقتداد کا آلاو تو کہیں اقدار کا بھڑکاو۔ ھوس کی تپش تو کہیں حرص کا بخار۔
کبھی انتقام کا شعلہ تو کبھی مسابقت کا جھپاکا ۔
کبھی حسد جلاتا ھے تو کبھی نفرت بھسم کر ڈالتی ھے ۔
سوچ اے خلیفتہ الاض یہ سب آگ تجھے کہاں لے جا رھی ھے۔
اب بھی وقت ھے ٹھنڈا کر دے برایئ کے شعلوں کو، بجھا دے شیطانی آگ کو اس سےپہلے کہ یہ ساری آگ تمھیں گھسیٹ کر اس آخری آگ میں پھینک دے کہ جس کا ایندھن انسان، جن اور پتھر ھیں ۔
کچھ تو خیال کر ۔
AKHTAR N JANJUA
http://anjanjua.blogspot.com/
http://www.facebook.com/akhtar.janjua
https://twitter.com/IbneNawaz
No comments:
Post a Comment